عاموس
1
عاموس کا کلام جو کہ تقوع کے چرواہوں میں سے ایک تھا۔ یہ کلام اس پر شاہ یہوداہ عزّیاہ اور شاہِ اسرائیل یربعام بن یوآس کے ایام میں اسرائیل کی بابت زلزلہ سے دو سال پہلے رویا میں نازل ہوا۔
عاموس نے کہا:
خداوند صیون میں شیر ببر کی طرح دھا ڑے گا
اور یروشلم سے آواز بلند کریگا۔
چرواہوں کی چراگا ہیں سو کھ جا ئیں گی۔
یہاں تک کہ کرمل 1:2 کرمل اسرائیل کی چو ٹی بھی سو کھے گی۔
 
خداوند یہ کہتا ہے: “میں دمشق کے لوگوں کو ان کے کئی گنا ہوں کے لئے سزا ضرور دونگا۔کیوں؟ کیونکہ انہوں نے جلعاد کو اناج ملنے کے تیز لو ہے کے اوزار سے روند ڈا لا ہے۔ اس لئے میں حزائیل کے گھرانے میں آگ بھیجونگا اور وہ آگ بن ہدد کے قلعوں کو کھا جا ئے گی۔
اور میں دمشق کا پھاٹک تو ڑدونگا۔ اور وادی آون کے باشندو ں اور بیت عدن کے فرمانرواں کو انکی زمین سے ہٹادونگا ارام کے لوگ اسیر ہو کر قیر کو جلا وطن ہو جا ئیں گے۔ خداوند نے یہ فرمایا۔
خداوند یہ کہتا ہے: “میں یقیناً ہی غزّ ہ کے لوگوں کو ان کے کئی گنا ہوں کے لئے سزادونگا۔کیوں؟ کیونکہ انہو ں نے سب لوگوں کو اسیر کر کے لے گئے اور غلام بنا کر ادوم کو روانہ کیا۔ اس لئے میں غزّہ کی دیوار پر آگ لگا ؤنگا۔ یہ آگ غزّہ کے اہم قلعوں کو برباد کر دیگی۔ میں اشدود کے باشندوں اور اسقلون کے حکمرانوں کو زمین سے ہٹا دونگا۔ میں عقرون کے حکمراں کو زمین سے ہٹادونگا فلسطین کے با قی لوگ بھی نیست ونابود ہو جا ئینگے۔” خداوند خدا نے یہ کہا۔
خداوند یہ کہتا ہے: “میں صور کے لوگوں کو ان کے کئی گنا ہوں کیلئے سزا دونگا۔کیوں؟ کیوں کہ انہوں نے سا ری قو م کو پکڑا اور غلام بنا کر ادوم کو روانہ کیا۔انہوں نے اس معاہدہ کو یا د نہیں رکھا جسے انہوں نے اپنے بھا ئیوں(اسرائیل ) کے ساتھ کیا تھا۔ 10 اس لئے میں صور کی دیواروں پر آ گ لگا ؤنگا۔ وہ آگ صور کے قلعوں کو فنا کر دیگی۔”
11 خداوند یہ کہتا ہے: “میں یقیناً ہی ادوم کے لوگوں کو انکے کئی گنا ہوں کے لئے سزادونگا۔کیوں؟ کیونکہ ادوم نے اپنے بھا ئی کا پیچھا تلوار لے کر کیا۔ ادوم نے تھو ڑا بھی رحم نہیں دکھا یا۔ اور اس کا قہر لگاتا ر برستا رہا۔ 12 اسلئے میں تیمان میں آ گ لگا ؤں گا، وہ آگ بصرہ کے اونچے قلعوں کو فنا کر دیگی۔”
13 خداوند یہ سب کہتا ہے: “میں یقیناً ہی عمون کے لوگوں کو ان کے کئی گنا ہوں کیلئے سزادونگا۔کیوں؟ کیوں کہ انہوں نے جلعاد میں حاملہ عورتوں کے پیٹ چاک کر دیئے۔ بنی عمون نے یہ اسلئے کیا کہ وہ اس ملک کو لے سکیں اور اپنے ملک کی حدود کو بڑھا ئیں۔ 14 اسلئے میں ربّہ کی دیوار پر آگ لگا ؤں گا۔ یہ آگ ربّہ کے قلعوں کو فنا کریگی- جنگ کے دن یہ آگ لگے گی۔ یہ آگ اس دن لگے گی جب آندھیاں چل رہی ہونگی۔ 15 تب ان کے بادشا ہ اور امراء پکڑے جا ئیں گے۔ وہ سب ایک قیدی بن کر لے جا ئے جا ئیں گے۔” خداوند یہ فرماتا ہے۔
1:2+اسرائیل1:2کا ایک پہاڑ۔اس نام کے معنی خدا کاتاکستان۔اس سے ظا ہر ہو تا ہے کہ یہ پہاڑ نہایت زرخیز ہے۔