4
اے بسن کی گا ئیو 4:1 بسن کی گا ئیوںاس جو کو ہِ سامر یہ پر رہتی ہو میری بات سنو! تم غریب لوگوں کو چوٹ پہنچا تی ہو۔ تم ان غریبو ں کو کچلتی ہو۔ تم اپنے اپنے شو ہرو ں سے کہتی ہو، “پینے کیلئے ہمارے لئے کو ئی مئے لا ؤ”
میرے مالک خداوند نے ایک وعدہ کیا۔اس نے اپنی پاکیزگی کی قسم کھا ئی، کہ تم پر مصیبتیں آئیں گی۔ لو گ ہک کا استعمال کریں گے اور تمہیں قیدی بنا کر لے جا ئیں گے۔ وہ تمہا رے بچوں کو لے جانے کے لئے مچھلیوں کے ہک کا استعمال کریں گے۔ تمہا را شہر تبا ہ ہو گا۔ تم عورتو دیواروں کے سو راخوں سے شہر کے با ہر جا ؤگی۔ تم کو ہر مون میں پھینکا جا ئے گا۔
“اور خداوند یہ فرماتا ہے: بیت ایل جا ؤ اور گناہ کرو اور جلجال جا ؤ اور مزید گنا ہ کرو۔ ہر صبح اپنی قربانیاں اور ہر تیسرے روز اپنی فصل کا دسواں حصہ لا ؤ۔ اور شکر گذاری کی قربانی خمیر کے ساتھ آگ پر پیش کرو اور رضا کی قربانی کا اعلان کرو اور اس کو مشہور کرو کیوں؟ کیوں کہ اے بنی اسرائیل یہ سب کام تم کو پسند ہیں۔” خداوند فرماتا ہے:
“میں نے تمہیں اپنے پاس بلانے کیلئے کئی کام کئے۔ میں نے تمہیں کھانے کو کچھ بھی نہیں دیا۔ تمہا رے کسی بھی شہر میں خوراک نہیں تھی، لیکن تم میرے پاس نہیں لو ٹے۔” خداوند نے یہ سب کچھ کہا۔
“میں نے بارش کو بھی روک دیا اور یہ فصل پکنے کے تین مہینے پہلے کیا گیا تھا۔اس لئے کو ئی فصل نہیں ہو ئی۔تب میں نے ایک شہر پر بارش برسا ئی، لیکن دوسرے شہر پر نہیں۔ بارش زمین کے ایک خطہ میں ہو ئی۔ لیکن ملک کے دوسرے خطہ میں زمین بہت سو کھ گئی۔ اس لئے دو یا تین شہروں سے لوگ پانی لینے کے لئے دوسرے شہروں کو لڑ کھڑا تے ہو ئے گئے مگروہاں بھی ہر ایک شخص کیلئے پانی میسر نہیں ہوا۔ تو بھی تم میرے پاس مدد کے لئے نہیں آئے۔” خداوند نے یہ سب کہا۔
“میں نے تمہا ری فصلوں کو گرمی اور بیماری سے مارڈا لا۔ اور تمہا رے بے شمار باغ اور تاکستان اور انجیر اور زیتون کے درخت ٹڈیوں نے کھا لئے تو بھی تم میری طرف رجوع نہ ہو ئے۔خداوند نے یہ سب کہا۔
10 “میں نے مصر کی جیسی وبا تم پر بھیجی، میں نے تمہا رے جوانوں کو تلوا ر سے قتل کیا۔ میں نے تمہا رے گھو ڑے لے لئے۔ میں نے تمہارے ڈیرو ں کو لاشوں کی بدبو سے بھرا۔ لیکن تب بھی تم میرے پاس مدد کو نہیں لو ٹے۔” خداوند نے یہ سب کہا۔
11 “میں نے تمہیں ویسے ہی برباد کیا جیسے سدوم اور عمورہ کو فنا کیا تھا اور وہ شہر پو ری طرح نیست ونابود کئے گئے تھے۔ تم آ گ سے کھینچی گئی جلتی لکڑی کی طرح تھے۔ لیکن تم پھر بھی مدد کے لئے میرے پاس نہیں لو ٹے۔” خداوند نے یہ سب کہا۔
12 “اس لئے اے اسرائیل! میں تمہارے ساتھ یہ سب کرونگا۔ میں تمہا رے ساتھ یہ کروں گا۔ اے اسرائیل اپنے خدا سے ملنے کیلئے تیار ہو جا ؤ۔
 
13 میں کون ہوں؟ میں وہی ہوں جس نے پہاڑوں کو بنا یا
اور ہوا کو پیدا کیا۔
وہ انسان پر اس کے خیالات کو ظا ہر کرتا ہے
اور صبح کو تاریک بنا دیتا ہے
اور زمین کے اونچے مقامات پر چلتا ہے۔
اس کا نام خداوند قادر مطلق ہے۔”
1:2+اسرائیل1:2کا ایک پہاڑ۔اس نام کے معنی خدا کاتاکستان۔اس سے ظا ہر ہو تا ہے کہ یہ پہاڑ نہایت زرخیز ہے۔4:1+اس4:1نام کے معنی ارام کی دولتمند خاتون ہیں۔بسن دریائے یردن کے مشرقی حصہ میں ہے اور یہ گا ئیوں اور سانڈو ں کے لئے شہرت رکھتا ہے۔