13
“خواب دیکھکر پیشین گوئی کرنے والا کوئی نبی یا کوئی شخص تمہیں یہ کہہ سکتا کہ وہ تجھے نشانات یا معجزات دکھائے گا۔ وہ نشانات یا معجزات جس کے متعلق اس نے تمہیں بتایا ہو وہ صحیح ہوسکتا ہے تب وہ تم سے کہہ سکتا ہے کہ تم ان دیوتاؤ ں کو مانو ( جنہیں تم نہیں جانتے۔) وہ تم سے کہہ سکتا ہے، ’آؤ ہم ان دیوتاؤں کی خدمت کریں ! ) اس آدمی کی باتوں پر توجہ نہ کرو کیوں ؟ کیوں کہ خدا وند تمہارا خدا تمہاری آزمائش کر رہا ہے وہ یہ جاننا چاہتا ہے کہ تم پورے دل اور روح سے محبت کرتے ہو یا نہیں۔ تمہیں خدا وند اپنے خدا کا وفادار ہونا چاہئے اور اسکی تعظیم کرنی چاہئے۔ خدا وند کے احکامات کی تعمیل کرو اور وہ کرو جو وہ کہتا ہے۔ خدا وند کی خدمت کرو اور اسے کبھی نہ چھوڑو۔ اس نبی کو یا خواب دیکھ کر پیشین گوئی کرنے والے کو مار دو۔ کیوں کہ وہی ایک ہے جو تم سے خدا وند اپنے خدا کے حکم ماننے سے روک رہا ہے۔ خدا وند ایک ہی ہے جو تمکو مصر سے باہر لایا اس نے تم کو وہاں کی غلامی کی زندگی سے آزاد کیا۔ وہ آدمی یہ کوشش کررہا ہے کہ تم خداوند اپنے خدا کی راہوں سے دور ہٹ جاؤ۔ اس لئے تمہیں تمہارے درمیان سے برائی کو ضرور دور نکال دینا چاہئے۔
“تمہارا کوئی قریبی شخص خفیہ طور سے دوسرے دیوتاؤں کی پرستش کے لئے تم پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ یا تمہارا اپنا بھائی ، بیٹا ،بیٹی تمہاری چہیتی بیوی یا تمہارا چہیتا دوست ہوسکتا ہے۔ وہ شخص کہہ سکتا ہے۔ آؤ چلیں دوسرے دیوتاؤں کی خدمت کریں ( یہ ویسے دیوتا ہیں جنہیں نہ تم نے اور نہ ہی تمہارے آباؤ اجداد نے کبھی جانا۔ یہ سب تمہارے چاروں طرف کی قوموں کے دیوتا ہیں۔ یہ سب دیوتا تمہارے یا زمین کے کسی بھی حصّے سے نزدیک یا دور ہوسکتا ہے۔ ) تمہیں اس سے راضی نہیں ہونا چاہئے۔ تمہیں اسکی بات نہیں سننا چاہئے۔ تمہیں اس پر رحم نہیں کھانا چاہئے۔ اسے آزاد ہوکر جانے مت دو۔ اسکی حفاظت نہ کرو۔ 9-10 تمہیں اسے مارڈالنا چاہئے تمہیں اسے پتھروں سے مارڈالنا چاہئے پتھر اُٹھانے میں تمہیں پہل کرنا چاہئے اور اسے مارنا چاہئے۔ تب سبھی لوگوں کو اسے ماردینے کے لئے اس پر پتھر پھینکنا چاہئے کیوں ؟ کیونکہ اس آدمی نے تمہیں خدا وند تمہارے خدا سے دور ہٹانے کا ارادہ کیا خدا وند صرف ایک ہے جو تمہیں مصر سے لایا جہاں تم غلام تھے۔ 11 تب سبھی بنی اسرائیل سنیں گے اور ڈریں گے اور وہ تمہارے درمیان اس طرح کے برے کام نہیں کریں گے۔
12 “خدا وند تمہارے خدا نے تم کو رہنے کے لئے شہر دیئے ہیں کبھی کبھی تم شہروں میں سے کسی شہر کے متعلق بری خبر سن سکتے ہو تم سن سکتے ہو کہ 13 تمہا رے اپنی قوموں میں ہی کچھ بُرے لوگ اپنے شہر کے لوگوں کو یہ کہہ کر خداوند سے دور کر رہے ہیں، ’ آؤ چلیں دوسرے دیوتاؤں کی خدمت کریں ،( یہ ایسے دیوتا ہونگے جنہیں تم پہلے نہیں جانتے ہو گے۔) 14 اگر تم کو ئی ایسی خبریں سنو تو تم معاملے کی پو ری طور پر اصلیت کا تعین کر نے کے لئے ضرور چھان بین کرو۔ اگر تمہیں معلوم ہو تا ہے کہ سچ مُچ میں ایسی بھیانک بات تمہا رے بیچ ہو رہی ہے، 15 تب تمہیں اُس شہر کے لوگوں کو ضرور مار دینا چا ہئے۔ انکے سب جانوروں کو مار دینا چا ہئے۔ اور اس شہر کی ہر چیز کو پو ری طرح سے تباہ کر دینی چا ہئے۔ 16 تب تمہیں سبھی قیمتی چیزوں کو جمع کر نی چا ہئے اسے شہر کے بیچ لے جانی چا ہئے اور سب چیزوں کو شہر کے ساتھ جلا دینی چا ہئے۔ یہ خداوند تمہا رے خدا کے لئے جلانے کی قربانی ہو گی۔ شہر کو ہمیشہ کیلئے راکھ کا ڈھیر ہو جانا چا ہئے یہ دو بارہ نہیں بنا یا جانا چا ہئے۔ 17 اس شہر کی ہر ایک چیز خدا کے لئے تباہ کر دینی چا ہئے۔ اس لئے کو ئی چیز تمہیں اپنے لئے نہیں رکھنی چا ہئے۔ اگر تم اس حکم کی تعمیل کر تے ہو تو خداوند تم پر اتنا زیادہ غصّہ میں آنے سے اپنے کو رو ک لے گا خداوند تم پر رحم کرے گا اور ترس کھا ئے گا۔ وہ تمہا ری قوم کو ایسا بڑا بنا ئے گا جیسا اس نے تمہا رے آ با ؤ اجداد سے وعدہ کیا تھا۔ 18 یہ تب ہو گا جب تم خداوند اپنے خدا کی بات سنو گے اگر تم ان احکاما ت کی تعمیل کرو گے جنہیں میں تمہیں آ ج دے رہا ہوں تمہیں وہی کرنا ہو گا جسے خداوند تمہا را خدا صحیح کہتا ہے۔
1:28+ادبی1:28طور پر “ عنا قی لوگ ” عنا قی نسل یہ خاندان لمبے قد وا لے، طاقتور اور لڑا ئی لڑنے وا لے آدمیوں کے لئے مشہور تھے۔6:3+ادبی6:3طور پر یہ زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔10:16+اپنے10:16دلوں کو خدا کے معاہدے کے مطابق وقف کر دو جیسا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو ابراہیم کے معاہدے کے مطابق ختنہ کے ذریعہ وقف کیا تھا۔11:9+ادبی11:9طور پر یہ سر زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔