2
بھائیو اور بہنو! تم جانتے ہو کہ ہماری تم سے ملا قات ضائع نہیں ہوئی۔ تمہارے پاس آنے سے پہلے ہم فلپّی میں مصیبت میں رہے وہاں کے لوگوں نے ہم سے برا سلوک کیا جس کو تم جانتے ہو اور جب ہم تمہارے پاس آئے تو کئی لوگ ہمارے مخالف تھے لیکن ہمارے خدا نے ہمیں ہمت سے رہنے کے لئے اور تمہیں اپنے کلام کی خوشخبری دینے کے لئے مدد کی۔ ہماری تعلیم ہمیں نہ دھوکہ سے اور نہ ہی ہم کو کسی بھی برے ارادے سے یا دھوکہ دینے کے فریب سے دی گئی ہے۔ ہم خوشخبری کی تعلیم دیتے ہیں کیوں کہ خدا ہم کو جانچ چکا ہے کہ خوشخبری کی تعلیم دیں اسلئے جب ہم کہتے ہیں تو کسی آدمی کو خوش کر نے کے لئے نہیں کہتے ہم خدا کو خوش رکھنے کی کوشش کر تے ہیں خدا ہی ہے جو ہمارے دلوں کو جانچتا ہے۔
تم جانتے ہو کہ ہم نےعمدہ باتیں کرکے تم پر اپنا اثر ڈالنے کی کوشش کبھی نہیں کی ہے ہم تمہارے پیسے لینے کے لئے بہانہ کر نے نہیں آئے تھے۔ خدا ہی جانتا ہے یہ سچ ہے۔ ہم لوگوں سے اپنی تعریف کبھی نہیں چاہتے ہم نے کبھی بھی تم سے یا کسی اور سے ہماری تعریف نہیں چاہی۔
ہم مسیح کے رسول ہیں اور جب ہم تمہارے ساتھ تھے تو ہم اپنے اختیار سے تمہیں کچھ کر نے کے قابل بنا سکے ہم تمہارے ساتھ بہت نرمی سے پیش آئے ہم اس ماں کی مانند ہیں جو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کر تی ہے۔ ہم تم سے سب سے زیادہ محبت کر تے ہیں اس لئے خدا سے ملی ہو ئی خوشخبری کو ہی نہیں بلکہ خود اپنی جان کو بھی تمہارے ساتھ بانٹ لینا چاہتے ہیں۔۔ بھا ئیو اور بہنو!سوچو کہ ہم نے کتنی سخت محنت کی ہم نے دن رات محنت کی۔ ہم نے جب تمہیں خدا کی خوشخبری دی تو اس وقت ہم آپ پر بوجھ نہیں بنے کہ اور نہ ہم نے آپ سے کچھ روپیوں کی توقع کی۔
10 جب ہم تم اہل ایمان لوگوں کے ساتھ تھے تو ہماری طرز زندگی مقدس اور راستبازی کی تھی اور تم جانتے ہو کہ یہ سچ ہے اور خدا بھی جانتا ہے کہ وہ سچ ہے۔ 11 تم جانتے ہو ہم نے تم میں سے ہر ایک کے ساتھ ایسا سلوک کیا جس طرح ایک باپ اپنے بچوں سے کر تا ہے۔ 12 ہم نے تمہیں ہمت دی اور آرام پہو نچایا اور تمہیں خدا کے لئے قابل احترام زندگی گذار نے کے لئے کہا خدا اپنی بادشاہت اور جلال کے لئے تمہیں بلا یا ہے۔
13 تم نے خدا کے پیغام کو قبول کیا ہم ہمیشہ اس کے لئے خدا کے شکر گذار ہیں تم نے وہ پیغام ہم سے سنا ہے اور تم نے اسے ایسے قبول کیا جیسے وہ آدمی کے نہیں بلکہ خدا کے الفاظ ہوں اور حقیقت میں وہ خدا ہی کی طرف سے پیغام ہے اور جو تمہا رے کاموں پر ایمان لا ئے۔ 14 بھا ئیو اور بہنو! تم لوگ خدا کی کلیسا کی مانند مسیح یسوع میں ہو جو یہوداہ میں ہیں یہودا ہ کے خدا پرست لوگ وہاں کے یہودیوں کی وجہ سے کئی مصیبتیں اٹھا ئیں اور تم بھی اپنے ہی ملک کے لوگوں سے مصیبت اٹھا ئی۔ 15 ان یہودیوں نے خدا وند یسوع کو مصلوب کیا اور نبیوں کو قتل کیا اور ہمکو ملک چھوڑ نے کے لئے مجبور کیا ان لوگوں سے خدا خوش نہیں وہ لوگ ہر کسی کے خلاف تھے۔ 16 ہاں! وہ روکنے کی کوشش کی کہ ہم غیر یہودیوں کو نجات کا پیغام نہ بتا ئیں ہم غیر یہودیوں کو وہ پیغام دیتے ہیں تا کہ غیر یہودی بچا ئے جا سکیں اس طرح سے وہ اپنے موجودہ گناہوں میں زیادہ سے زیادہ اضا فہ کئے ہیں ان پر خدا کا قہر اپنے پورے غضب کے ساتھ اتریگا۔
17 بھا ئیو اور بہنو! ہم تم سے کچھ عرصہ کے لئے جدا ہو ئے ہم وہاں تمہا رے ساتھ نہیں تھے لیکن ہما رے خیالات تمہا رے ساتھ تھے ہم نے تمہا رے پاس آنے کی بے انتہا کو شش کی اور ہم ا یسا کر نا چاہتے تھے۔ 18 ہاں! سچ ہے ہم نے تمہا رے پاس آنا چا ہا! میں پولس نے کئی بار آنے کی کوشش کی لیکن شیطا ن نے ہم میں رکا وٹ پیدا کی۔ 19 تم ہماری امید ہو ہماری خوشیاں ہو اور ہما را تاج بھی۔ خداوند یسوع مسیح کے سامنے جب وہ آئینگے اس وقت ہما رے فخر کا باعث تم ہی تو ہو۔ 20 حقیقت میں ہما را جلال اور خوشی تم ہی ہو۔