2
یسعیاہ بن آموص نے یہوداہ اور یروشلم کے با رے میں یہاں رو یا دیکھی۔
 
خداوند کا گھر پہاڑ پر ہے۔آخری دنو ں کے دوران،
یہ پہاڑ سارے پہاڑو ں کے درمیان سب سے بلند ہو گا۔
سبھی ملکوں کے لوگ وہاں جا یا کر یں گے۔
بہت سے لوگ وہاں جا یا کر یں گے اور کہیں گے،
“ہمیں خداوند کے پہاڑ پر جانا چا ہئے۔
ہم کو یعقوب کے خدا کی ہیکل میں جانا چا ہئے
اور خدا ہمیں اپنی را ہیں بتا ئے گا
اور ہم اس کے راستو ں پر چلیں گے۔”
 
یروشلم میں کو ہ صیون پر خداوند خدا کے کلام کا آغاز ہو گا
اور وہاں سے شریعت رو ئے زمین پر پھیلے گی۔”
وہ کئی قوموں کے درمیان انصاف کر ے گا۔
اور بہت سي دوسري قوموں کے لئے فيصلہ کريگا۔
وہ اپنی تلوارو ں کو توڑ کر ہل بنا ئیں گے
اور لوگ اپنے بھا لوں کا استعمال
درانتی بنانے میں کریں گے۔
ایک قوم دوسرے سے جنگ نہ چھیڑ یں گے
اور وہ لوگ کبھی جنگ کا فن نہیں سیکھیں گے۔
 
اے یعقوب کے خاندان آؤ ! ہم لوگ خدا کی روشنی میں چلیں۔
اے خدا وند ! تو نے اپنے لوگوں یعنی یعقوب کے خاندان کو چھو ڑدیا ہے۔ ان لوگوں نے پوری طرح سے مشرقی لوگوں کے رسموں کو اپنا لیا ہے۔ تمہارے لوگ فلسطینیوں کی طرح مستقبل بنا نے اور غیر ملکیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کو شش کر رہے ہیں۔ تمہارے لوگوں کی زمین سونے اور چاندی سے بھری ہو ئی ہے۔ وہاں اسکے اندر بہت سے خزانے ہیں۔ تمہارے لوگوں کی زمین گھو ڑوں سے بھری ہوئی ہے۔ بہت ساری رتھ بھی وہاں زمین میں ہے۔ ان کی زمین پر مورتیاں بھری پڑیں ہیں لوگ جن کی پرستش کر تے ہیں لوگوں نے ہی ان بتوں کو بنا یا ہے اور وہی انکی پرستش کرتے ہیں۔ لوگ بد سے بد تر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے آپ کو نیچے گِرادیا ہے۔اے خدا ! کیا تو انہیں معاف نہیں کرے گا ؟
10 دور جاؤ ! اپنے آپ کو کسی گڑھے میں یا کسی بڑی چٹان کے پیچھے چھپا لو۔ تم خدا وند سے ضرور ڈرو اور انکی عظمت وطاقت سے چھپو۔
11 متکبّر لوگ غرور کرنا چھو ڑ دیں گے متکبّر لوگ زمین پر شرم سے سر نیچے جھکا لیں گے۔ اس وقت صرف خدا وند ہی کا سر بلند ہوگا۔
12 خدا وند نے ایک خاص دن کو الگ کیا ہے اور اس دن ، مغرور لوگوں کو سزا دیگا اور ان لوگوں کو ذلیل کریگا جو اپنے بارے میں بہت اونچی باتیں کیا کرتے ہیں۔ 13 مغرور لوگ لبنان کے دیودار درختوں کی مانند ہیں وہ بسن کے بلو ط کے درخت کی طرح ہے۔ لیکن خدا انہیں سزا دیگا۔ 14 وہ مغرور لوگ اونچے پہا ڑوں اور بلند ٹیلوں جیسے ہیں۔ 15 وہ مغرور لوگ ایسے ہیں جیسے اونچے برج اور مضبوط فصیلی دیوار لیکن خدا ان لوگوں کو سزا دیگا۔ 16 وہ مغرور لوگ ترسیس کے عظیم جہازوں کی مانند ہیں ان جہازوں میں اہم اشیاء بھری ہیں لیکن خدا ان مغروروں کو سزا دیگا۔
17 اس وقت وہ لوگ جو ابھی غرور کرتے ہیں اپنے غرور کو چھو ڑ دیں گے۔ مغرور شخص زمین پر جھکا دیئے جائیں گے صرف خدا وند کا سر بلند ہوگا۔ 18 سبھی بت ( جھو ٹے خدا ) فنا ہوجا ئیں گے۔ 19 لوگ اپنے آپ کو چٹا نوں اور گڑھوں میں چھپائیں گے۔ وہ لوگ ایسا خدا وند اور اسکی عظیم طاقت کے ڈر کی وجہ سے کریں گے۔ وقت ایسا ہوگا کہ خدا وند اٹھیگا اور زمین کو پوری طاقت سے ہلا دیگا۔
20 اس وقت لوگ اپنے سونے چاندی کے بتوں کو دور پھینک دیں گے ان بتوں کو لوگوں نے اس لئے بنا یا تھا کہ ان کی پرستش کریں لوگ ان بتوں کو چمگاڈروں اور چھچھندروں کے آگے پھینک دیں گے۔ 21 تب لوگ غاروں میں ،چٹانوں کے بیچ اور کھڑے چٹانوں کی دراڑوں میں چھپیں گے۔ وہ لوگ ایسا خدا وند اور اسکی عظیم طاقت کے ڈر سے کریں گے۔ ایسا تب ہوگا جب خدا وند اٹھیگا اور زمین کو شدت سے ہلائے گا۔
22 اے بنی اسرائیل تمہیں اپنی حفاظت کے لئے دیگر قوموں پر انحصار نہیں کرنا چاہئے۔ وہ تو صرف انسان ہے اور انہیں مرنا ہے اس لئے وہ کس طرح مدد کرسکتے ہیں۔
1:1+جس1:1نے ۷۶۷۔ ۷۴۰ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۴۰۔ ۷۳۵ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۳۵۔۷۳۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے ۷۲۷۔ ۶۸۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:21+کبھی1:21کبھی یہ اس شخص کا بھی حوا لہ دیتا ہے جو خدا کی پیروی کر نا بند کر دیتا ہے اور اس کے بدلے میں بتوں کی پرستش کر تا ہے۔