25
اے خدا وند ! تو میرا خدا ہے۔
میں تیرے نام کی ستائش کر تا ہوں۔ میں تیری تمجید کروں گا ،
کیوں کہ تو نے حیرت انگیز کام کیا ہے۔
تو نے اس کا منصوبہ اور وعدہ بہت پہلے کیا تھا
اور ہر بات ویسی ہی ہو ئی جیسی تو نے بتا ئی تھی۔
تو نے شہر کو تباہ کر دیا جس کی مضبوط دیواروں سے حفاظت کی جا تی تھی۔
اب وہاں صرف کھنڈر ہی کھنڈ ر ہے۔
غیر ملکیوں کے قلعے کو بر باد کر دیا گیا تھا
اور اسے پھر سے بنایا نہیں جا ئے گا۔
زبردست قو موں کے لوگ تیری ستائش کریں گے۔
اور ظالم قومیں تجھ سے ڈریں گی۔
خداوند تو غریبوں کے لئے محفوظ جگہ ہو چکا ہے۔
تو مصیبتوں کے وقت بے سہاروں کے لئے گھر بن چکے ہو۔
تو نے پناہ گا ہ ہو کر کے یہ ثابت کر دیا ہے یہ دکھانے کے لئے کہ وہ بھیانک آندھی اور بھیانک گرمی سے بچا یا گیا ہے۔
جب ظالموں نے حملہ کیا زور آور ہوا کی مانند
جو کہ دیوار سے ٹکراتی ہے،
یا خشک زمین میں گرمی کی مانند،
تو تو نے غیر ملکیوں کی للکار کو خاموش کر دیا۔
جس طرح سے بادلوں کا سایہ گرمی کو کم کر دیتا ہے
اسی طرح تو نے ان ظالموں دشمنوں کے فتح کے گیت کو خاموش کر دیا۔
اس وقت خداوند قادر مطلق اس پہاڑ پر سبھی قوموں کے لئے ایک ضیافت کا انتظام کرے گا۔ضیافت میں لذید کھانے اور مئے ہو گی۔دعوت میں نرم اور بہترین گوشت اور عمدہ مئے ہو گی۔
اور اس پہاڑ پر وہ پردہ 25:7 پردہپردہ کو تباہ کر دے گا جو کہ ساری قوموں اور لوگو ں پر پھیلا ہوا ہے۔ وہ اس موت کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دے گا اور میرا مالک خداوند ہر ایک شخص کی آنکھ کا آنسو پونچھ دے گا۔گذرے وقت میں اس کے سبھی لوگ شرمندہ تھے۔ خدا ان کی رسوا ئی کو جسے ان لوگوں نے تمام سر زمین پر جھیلا مٹا دیگا۔ یہ سب کچھ ہو گا کیوں کہ خداوند نے کہا تھا ایسا ہو گا۔
 
اس وقت لوگ ایسا کہیں گے ،
“دیکھو یہاں ہمارا خدا ہے۔
یہ وہی ہے جس کا ہم انتظار کرتے تھے۔
یہ ہم کو بچانے کو آیا ہے۔
یہ وہ خدا وند ہے جس کا ہم انتظار کرتے تھے۔
اس لئے ہم خوشیاں منائیں گے اور مسرور ہونگے کیوں کہ خدا وند ہم کو بچانے کے لئے آچکا ہے۔”
10 خدا وند کا زور آور ہاتھ
اس پہا ڑ کی حفاظت کرے گا۔
لیکن خدا وند موآب کو کچل دیگا۔
جس طرح سے حوض کے پانی میں پیال کو کچلا گیا۔
11 وہ اپنے ہاتھوں کو ایسے پھیلائیں گے
جیسے ایک تیراک اپنا ہاتھ پھیلا تا ہے
وہ باہر نکلنے کے لئے سخت کو شش کر تے ہیں۔
لیکن انکا غرور انہیں اسکے ہر ایک ضرب کے ساتھ جسے وہ لگائے گا ڈوبادیگا۔
12 خدا وند ان لوگوں کی اونچی دیوار والے قلعہ کو فنا کر دیگا
خدا وند ان سبھوں کو زمین کی دھول میں پٹک دیگا۔
1:1+جس1:1نے ۷۶۷۔ ۷۴۰ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۴۰۔ ۷۳۵ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۳۵۔۷۳۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے ۷۲۷۔ ۶۸۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:21+کبھی1:21کبھی یہ اس شخص کا بھی حوا لہ دیتا ہے جو خدا کی پیروی کر نا بند کر دیتا ہے اور اس کے بدلے میں بتوں کی پرستش کر تا ہے۔6:2+خصوصی6:2فرشتے جنہیں خدا پیغام رسانی کے لئے استعمال کر تا ہے نام کے شاید معنی ہیں وہ آ گ کی مانند رو شن ہیں۔6:4+اس6:4سے ظا ہر ہو تا ہے کہ مکان میں خدا تھا۔7:14+اس7:14نام کے معنی ہیں ” خدا ہمارے ساتھ ہے ”19:15+اس19:15کا مطلب یہ ہے کہ نہ تو عام لوگ اور نہ ہی اونچے طبقات کے لوگ۔19:18+یہ19:18نام اس نام کی مانند ہے جس کا مطلب ”تبا ہی کا شہر” ہے۔ یہ شاید کہ ہپلو پو لیس کا شہر ہے۔22:8+سليمان22:8کا تعمير کردہ محل جہاں مال و ہتھيار ذخيرہ کيا جاتا تھا۔24:17+عبرانی24:17میں یہ لفظوں کا کھیل۔25:7+پردہ25:7کا مطلب ماتم یا پھر کفن کا کپڑا ہو سکتا ہے۔