35
بیابان اور خشک زمین بہت خوشحال ہو جا ئے گا۔۔ ریگستان شادماں ہو گا اور نرگس پھول کی مانند شگفتہ ہو گا۔ اس میں کثرت سے کلیاں نکلیں گی۔ وہ شادمانی سے گا کر خوشی منا ئیں گے۔لبنان کی شان وشوکت اور کرمل وشارو ن کی زینت اسے دی جا ئے گی۔ وہ خداوند کا جلال اور ہمارے خدا کی حشمت دیکھیں گے۔
کمزور بانہوں کو پھر سے طاقتور بنا ؤ۔ ناتواں گھٹنوں کو مضبوط کرو۔ لوگ ڈرے ہو ئے ہیں اور الجھن میں پڑے ہیں۔ان لوگو ں سے کہو ، “طاقتور بنو ڈرو مت۔دیکھو تمہا را خدا آئے گا اور تمہا رے دشمنوں کو جو انہوں نے کیا ہے اس کی سزا دیگا۔ وہ یقیناً آئے گا اور تمہیں جزادے گا اور تمہا ری حفا ظت کرے گا۔” پھر تو اندھے دیکھنے لگیں گے ان کی آنکھیں کھل جا ئیں گی۔ اور بہرے سن سکیں گے۔ اور ان کے کان کھل جا ئیں گے۔ تب لنگڑے ہرن کی مانند چو کڑیاں بھریں گے اور گونگے گا سکیں گے۔ کیونکہ بیابان میں پانی اور ریگستان میں ندیا ں پھوٹ نکلیں گی۔ بلکہ سراب ( نظر کا دھوکہ ) تالاب ہو جا ئے گا۔اور خشک و پیاسی زمین چشمہ بن جا ئے گی۔ گید ڑوں کی ماندوں میں جہاں وہ پڑے تھے وہاں گھاس لمبی ہو جا ئے گی اور پانی کا پو دا اگ آئے گا۔
اس وقت وہاں ایک راہ بن جا ئے گی اور اس شاہراہ کا نام ہو گا “مقدس راہ ” اس راہ پر ناپاک لوگوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ کو ئی بھی احمق اس راہ پر نہیں چلے گا۔ صرف خدا کے مقدس لوگ ہی اس پر چلا کریں گے۔ لوگو ں کو نقصان پہنچانے کے لئے اس سڑک پر کو ئی شیر نہیں ہو گا۔ کو ئی بھی درندہ وہاں نہیں ہو گا۔ وہ سڑک ان لوگو ں کے لئے محفوظ ہو گی جنہیں خدا نے بچا یا ہے۔
10 خدا اپنے لوگوں کو آزاد کرے گا۔ اور وہ لوگ پھر لوٹ آئیں گے۔ لوگ جب صیون پر آئیں گے تو وہ مسرور ہوں گے۔ وہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خوش ہو جا ئیں گے۔ ان کی شادمانی ان کے سر پر ایک تاج کی مانند ہو گی۔ وہ خوشی اور شادمانی حاصل کریں گے۔ اور غم و ماتم وہاں سے ختم ہو جا ئیں گے۔
1:1+جس1:1نے ۷۶۷۔ ۷۴۰ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۴۰۔ ۷۳۵ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۳۵۔۷۳۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے ۷۲۷۔ ۶۸۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:21+کبھی1:21کبھی یہ اس شخص کا بھی حوا لہ دیتا ہے جو خدا کی پیروی کر نا بند کر دیتا ہے اور اس کے بدلے میں بتوں کی پرستش کر تا ہے۔6:2+خصوصی6:2فرشتے جنہیں خدا پیغام رسانی کے لئے استعمال کر تا ہے نام کے شاید معنی ہیں وہ آ گ کی مانند رو شن ہیں۔6:4+اس6:4سے ظا ہر ہو تا ہے کہ مکان میں خدا تھا۔7:14+اس7:14نام کے معنی ہیں ” خدا ہمارے ساتھ ہے ”19:15+اس19:15کا مطلب یہ ہے کہ نہ تو عام لوگ اور نہ ہی اونچے طبقات کے لوگ۔19:18+یہ19:18نام اس نام کی مانند ہے جس کا مطلب ”تبا ہی کا شہر” ہے۔ یہ شاید کہ ہپلو پو لیس کا شہر ہے۔22:8+سليمان22:8کا تعمير کردہ محل جہاں مال و ہتھيار ذخيرہ کيا جاتا تھا۔24:17+عبرانی24:17میں یہ لفظوں کا کھیل۔25:7+پردہ25:7کا مطلب ماتم یا پھر کفن کا کپڑا ہو سکتا ہے۔28:10+شاید28:10کہ یہ عبرانی گیت ہے چھو ٹے بچوں کو سکھانے کے لئے کہ کیسے لکھا جا تا ہے۔اس کی آواز بچوں کی طرح ہو تی ہے یا غیر ملکی زبان کی طرح۔29:1+یہ29:1یروشلم کا ایک اور نام ہے اس کا مطلب “ خدا کا شیر۔30:33+گیہنّا،30:33ہنون کی گھا ٹی۔ لوگوں نے اپنے بچوں کو اس گھا ٹی میں اپنےجھو ٹے معبود ملکوم کے لئے آ گ میں قربانی دی۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں لوگوں نے کو را کرکٹ کو بھی جلا دیا۔اس لئے یہ دو زخ کے لئے نشان بن گیا۔