65
خداوند فرماتا ہے، “میں ان لوگو ں کی طرف بھی متوجہ ہوا تھا جو مشورہ حاصل کر نے کے لئے کبھی میرے پاس نہیں آئے۔ جن لوگوں نے مجھے تلاش نہ کیا میں ان کے لئے تیار نہ تھا وہ مجھے پا لیا۔میں نے ایک ایسی قوم سے بات کی جو میرے نام سے پکاری نہیں جا تی تھی۔‘ میں یہاں ہو ں! میں یہاں ہوں۔‘
“سارے دن ، میں نے اپنے ہا تھوں کو پھیلا یا ،ان لوگوں کو قبول کر نے کے لئے تیار تھا جنہوں نے میرے خلاف بغاوت کی تھی۔ لیکن وہ لوگ اس طرح کے راستے پر چلتے رہے جو بالکل اچھا نہیں تھا۔ وہ اپنے من کے مطابق اور اپنے تصور سے کاموں میں ملوث ہو ئے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ان کا موں کو کر تے رہے جو مجھے ناراض کر تے ہیں ! وہ باغوں میں جھو ٹے دیوتاؤں کو قربانیاں پیش کیا کر تے تھے اور اینٹوں پر بخور جلاتے تھے۔ وہ لوگ قبروں کے بیچ میں بیٹھتے ہیں۔ وہ وہاں مُردوں سے پیغام حاصل کرنے کی کوشش میں رات گذارتے ہیں۔ وہ سور کا گوشت کھا تے ہیں۔ان کے پیالے ناپاک چیزوں کے شوربہ سے بھرا ہے۔ “لیکن وہ لوگ دوسرے لوگوں سے کہا کر تے تھے ، دور رہو ! میرے نزدیک مت آؤ۔ میں تمہا رے لئے زیادہ پاک ہوں۔میری نظرو ں میں وہ لوگ اس جلن وا لی دھو ئیں کی طرح ہیں جو لگاتار جلتی ہو ئی آگ سے آتی ہے۔ ”
“دیکھو ! میرے آگے یہ قلمبند ہوا ہے۔ میں خاموش نہیں رہوں گا بلکہ میں انہیں پو ری طرح وا پس دو ں گا۔ میں انہیں ، “انکے اور انکے باپ دادا دونوں کے گناہوں کے لئے سزا دونگا۔ خدا وند کہتا ہے۔ چونکہ وہ پہاڑوں پر بخور جلائے اور پہاڑیوں پر مجھے ذلیل کیا۔ میں انہیں وہ سزا دوں گا جس کے وہ مستحق ہیں۔”
خدا وند فرماتا ہے ، “جب انگور کے گچھوں میں رس بچا رہتا ہے ، تو لوگ انہیں تباہ نہیں کرتے ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ ان میں ابھی بھی کچھ اچھائی ہے۔ میں اپنے خادموں کے ساتھ بھی وہی کروں گا ، اس لئے میں انہیں پوری طرح تباہ نہیں کروں گا۔ میں یعقوب کو اولاد دونگا۔ میں یہوداہ کو جانشین دونگا جو کہ میرے پہاڑوں کو اپنے قبضہ میں رکھیں گے۔ میرے چنے ہوئے زمین کو رکھیں گے۔ میرے خادم وہاں رہیں گے۔ 10 تب شارون کا میدان بھیڑوں کے جھنڈوں کے لئے چراگاہ بن جائے گا۔ اور عکور کی وادی مویشیوں کے لئے آرام گاہ ہوگی۔ یہ سب باتیں میرے لوگوں کے لئے ہونگی۔ جو میری پیروی کرنے کے خواہش رکھتے ہیں۔
11 “لیکن تم میں سے وہ لوگ جو خداوند سے پھر گئے ان کو سزا دی جا ئے گی۔ تم لوگ جنہوں نے میرے کو ہ مقدس کو بھلا دیا ہے اور خداوند ’قسمت‘ کے لئے ضیافت تیار کر تے ہو اور خداوند کے لئے ’مقدر‘ کے لئے مئے کا جام بھر تے ہو۔ 12 میں تم لوگوں کو تلوار سے مارے جانے کے لئے حوا لے کر دوں گا اور تم سب ذبح کر دیئے جا ؤ گے کیوں کہ تم میری پکار پر دھیان نہیں دیتے ہو۔ جب میں نے تم سے بات کر نے کی کو شش کی ، تم نے بالکل نہیں سنا۔ تم نے وہ کیا جو میری نظرو ں میں بُرا تھا۔ تم نے ان چیزوں کو کرنے کے لئے چنا جن سے میں نفرت کر تا ہوں۔”
 
13 اس لئے میرے مالک خداوند نے یہ باتیں کہیں،
“میرے بندے کھا ئیں گے
اور تم بھو کے رہو گے۔
میرے بندے پئیں گے
اور تم پیاسے رہو گے۔
میرے بندے شادماں ہو ں گے
لیکن تم شرمندہ ہو گے۔
14 میرے خادم گا ئیں گے کیوں کہ وہ اپنے دلوں میں مسرور ہوں گے۔
لیکن تم بدکار روؤگے
کیوں کہ تمہا را دل غموں سے بھرا ہوا ہے۔
تم اپنے ٹو ٹے ہو ئے دل کی وجہ سے ماتم کرو گے۔
15 تمہا را نام میرے لوگوں کے درمیان لعنت دینے کے لئے استعمال کیا جا ئے گا۔
خداوند میرا مالک تم کو مار ڈا لے گا
اور وہ اپنے خادموں کو ایک نیا نام دیگا۔”
16 اگر کو ئی رو ئے زمین پر اپنے لئے دعا ئے خیر چاہتا ہے
تو وہ اسے وفادار خدا کے نام پر مانگیں گے۔
اور جو کو ئی بھی وعدہ کرے گا
وہ صرف وفادار خدا کے نام پر ہی کرے گا۔
کیونکہ ماضی کی مصیبتوں کو بھلا دیا جا ئے گا۔
میں انہیں اپنی نظروں سے ہٹا دوں گا۔
17 “یہاں دیکھو! میں ایک نئے آسمان اور نئی زمین بھی پیدا کر رہا ہوں۔
لوگ ماضی کے بارے میں یاد نہیں رکھیں گے۔
وہ چیزیں ان کے دماغ میں نہیں آئیں گی۔
18 خوش رہو
اور میں جو تخلیق کر تا ہوں اس پر شادمان ہو۔
میں ایسا یروشلم تخلیق کروں گا جو خوشیوں سے بھر ہو گا
اور میں اس کے لوگوں کو ایک خوشحال قو م بنا ؤں گا۔
 
19 “میں یروشلم کے با رے میں خوشی محسوس کروں گا۔
میں اپنے لوگوں سے خوش رہوں گا۔
اور اب سے اس شہر میں رونے کی آواز
اور غموں کا دکھڑا یروشلم میں کو ئی بھی نہیں سنے گا۔
20 وہاں پھر کبھی اور کو ئی ایسا بچہ نہیں ہو گا جو صرف کچھ دنوں کے لئے زندہ رہا ہو
اور بو ڑھا آدمی جو اپنی پو ری زندگی نہ جیا ہو۔
وہ شخص جو سو سال کی عمر میں مرتا ہے اسے جوان آدمی سمجھا جا ئے گا
اور اس شخص کو لعنتی سمجھا جا ئے گا جو سوسال تک نہیں پہنچتاہے۔
21 “دیکھو ! شہر میں اگر کو ئی شخص اپنا گھر بنا ئے گا تو وہ شخص اس میں بسے گا۔
اگر کو ئی شخص تاکستان لگا ئے گا وہ اس کے پھلوں سے لطف اندوز ہو گا۔
22 وہاں کو ئی شخص ایسا نہیں ہو گا جو گھر بنا ئے گا
لیکن کو ئی دوسرا اس میں رہے گا۔
وہاں ایسا کو ئی نہیں ہو گا جو تا کستان لگا ئے گا،
لیکن کو ئی دوسرا اس کے پھل سے لطف اندوز ہو گا۔
میرے لوگوں کے ایام درخت کے ایام کے مانند ہو ں گے۔
میرے چنے ہو ئے لوگ ان چیزوں کو ختم نہیں کریں گے جنہیں انہوں نے بنایا ہے۔
23 ان کی محنت بیکار نہیں جا ئے گی
اور ان کے بچے تباہ ہو نے وا لے نہیں رہیں گے۔
کیونکہ وہ لوگ اپنے بچے سمیت خداوند کا برکت وا لا خاندان ہے۔
24 اس سے پہلے کہ وہ پکار پا ئیں،میں جواب دوں گا۔
جب وہ بول ہی رہے ہوں گے میں ان کا جواب دوں گا۔
25 بھیڑیا اور میمنہ ساتھ میں کھا ئیں گے۔
شیر بیل کی طرح بھو سا کھا ئے گا
لیکن سانپ دھول کھا ئے گا۔
وہ میرے کو ہ مقدس پر کسی کو نہ تو نقصان پہنچا ئے گا اور نہ ہی تباہ کرے گا۔”
خداوند یہ سب کچھ فرماتا ہے۔
1:1+جس1:1نے ۷۶۷۔ ۷۴۰ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۴۰۔ ۷۳۵ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۳۵۔۷۳۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے ۷۲۷۔ ۶۸۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:21+کبھی1:21کبھی یہ اس شخص کا بھی حوا لہ دیتا ہے جو خدا کی پیروی کر نا بند کر دیتا ہے اور اس کے بدلے میں بتوں کی پرستش کر تا ہے۔6:2+خصوصی6:2فرشتے جنہیں خدا پیغام رسانی کے لئے استعمال کر تا ہے نام کے شاید معنی ہیں وہ آ گ کی مانند رو شن ہیں۔6:4+اس6:4سے ظا ہر ہو تا ہے کہ مکان میں خدا تھا۔7:14+اس7:14نام کے معنی ہیں ” خدا ہمارے ساتھ ہے ”19:15+اس19:15کا مطلب یہ ہے کہ نہ تو عام لوگ اور نہ ہی اونچے طبقات کے لوگ۔19:18+یہ19:18نام اس نام کی مانند ہے جس کا مطلب ”تبا ہی کا شہر” ہے۔ یہ شاید کہ ہپلو پو لیس کا شہر ہے۔22:8+سليمان22:8کا تعمير کردہ محل جہاں مال و ہتھيار ذخيرہ کيا جاتا تھا۔24:17+عبرانی24:17میں یہ لفظوں کا کھیل۔25:7+پردہ25:7کا مطلب ماتم یا پھر کفن کا کپڑا ہو سکتا ہے۔28:10+شاید28:10کہ یہ عبرانی گیت ہے چھو ٹے بچوں کو سکھانے کے لئے کہ کیسے لکھا جا تا ہے۔اس کی آواز بچوں کی طرح ہو تی ہے یا غیر ملکی زبان کی طرح۔29:1+یہ29:1یروشلم کا ایک اور نام ہے اس کا مطلب “ خدا کا شیر۔30:33+گیہنّا،30:33ہنون کی گھا ٹی۔ لوگوں نے اپنے بچوں کو اس گھا ٹی میں اپنےجھو ٹے معبود ملکوم کے لئے آ گ میں قربانی دی۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں لوگوں نے کو را کرکٹ کو بھی جلا دیا۔اس لئے یہ دو زخ کے لئے نشان بن گیا۔38:8+یہ38:8سب خاص عمارتوں کی سیڑھیاں ہیں جسے حزقیاہ گھڑی کے طور پر استعمال کر تے تھے۔ جب سو رج سیڑھیوں پر چمکتا تھا تو سایہ دکھا تا تھا کہ یہ دن کا کیا وقت ہے۔46:1+بابل46:1کے جھو ٹے معبود۔62:8+یہ62:8شاید اس کے ہا تھ اور اس کے بازو کو اشارہ کر تا ہے جس سے وہ وعدہ کر تا تھا۔ یا پھر اس کی عظیم قوت ہو سکتی ہے جس کا استعمال وہ اپنے وعدہ کو پو را کر نے میں کرے گا۔