یوحنّا
کا دوسرا خط
1
بزرگ کی طرف سے،
خدا کی منتخبہ خاتون اور اُن کے بچوں کے نام سلام:
میں تم سے سچائی کے ساتھ محبت کرتا ہوں اور وہ تمام لوگ جو سچائی کو جانتے ہیں تمہیں چاہتے ہیں۔ ہم تمہیں سچا ئی کی وجہ سے محبت کر تے ہیں جو تم میں ہے وہ سچائی ہم میں ہے اور ہمیشہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی۔
فضل و کرم اور سلامتی ہمارے ساتھ رہے گی خدا باپ اور اس کے بیٹے یسوع مسیح کی طرف سے ہم یہ فضل سچائی اور محبت کے ذریعے پا تے ہیں۔
میں تمہا رے چند بچوں کے متعلق جان کر بہت خوش تھا اور مجھے خوشی ہے کہ وہ سچا ئی کی راہوں پر چل رہے ہیں جیسا کہ باپ نے ہمیں حکم دیا ہے۔ اور اب اے عزیز بی بی! میں کہتا ہوں ہم ا یک دوسرے سے محبت رکھیں یہ کو ئی نیا حکم نہیں یہ وہی حکم ہے جو شروع ہی میں ملا تھا۔ اور محبت کے معنی یہ ہیں کہ ہم اس طریقے سے رہیں جس طرح خدا نے ہم کو رہنے کا حکم دیا تم محبت کی زندگی گذارو اور یہ حکم تم شروع ہی میں سن چکے ہو۔
اب دنیا میں گمراہ کر نے والے کئی جھوٹے معلم ہیں اور یہ جھو ٹے گمراہ کر نے وا لے یسوع مسیح کا بحیثیت انسان دُنیا میں آنے کا اقرار نہیں کر تے جو شخص اس واقعہ کا اقرار نہ کرے وہ جھو ٹا معلّم ہے اور مسیح کا دشمن ہے۔ ہو شیار رہو اپنی محنت کے صلہ کو مت کھو نا خبر دار رہنا تا کہ تم کو تمہارا پورا صلہ مل جائے۔
ہر شخص کو مسیح کی تعلیم پر قائم رہنا چاہئے اگر کو ئی شخص مسیح کی تعلیم تبدیل کرے تب اسکے پاس خدا نہیں لیکن جو مسیح کی تعلیم پر قائم رہے اور اسکے پاس تعلیم ہے تب اسکے پاس باپ اور بیٹا دونوں ہیں۔ 10 اگر کو ئی تمہارے پاس آکر یہ تعلیم نہ لائے تو تم اسکی خاطر اپنے گھر میں نہ کر نا نہ اس سے میل ملاپ رکھنا۔ 11 اگر تم ایسے آدمی سے میل ملاپ رکھو گے تو تم اسکے بُرے کاموں میں حصّہ لو گے۔
12 میں تمہیں بہت کچھ لکھنا چاہتا ہوں لیکن میں اسکے لئے کاغذ اور روشنائی استعمال کر نا نہیں چاہتا اور اسکے بجائے میں امید کر تا ہوں تا کہ ہم ملکر بات کریں اس طرح ہماری خوشی پو ری ہو گی۔ 13 تمہاری بہن کے بچّے جنہیں خدا نے چنا ہے انکا سلام اور محبت تمہارے لئے پیش ہے۔