42
تب ایوب نے خدا وند کو جواب دیا ، ایوب نے کہا :
 
“اے خدا وند ! میں جانتا ہوں کہ تو سب کچھ کر سکتا ہے۔
تو منصوبے بنا سکتا ہے اور تیرے منصوبوں کو کوئی بھی نہیں بدل سکتا اور نہ ہی اس کو روکا جا سکتا ہے۔
اے خدا وند ! تم نے پو چھا : وہ جاہل شخص کون ہے جو بے وقوفی کی باتیں کر رہا ہے ؟
خدا وند میں نے ان چیزوں کے بارے میں بات کی ہے جسے میں نہیں سمجھتا ہوں۔
میں نے ان چیزوں کے بارے میں بات کی جو کہ اتنی حیرت انگیز تھی کہ میں سمجھ نہیں سکتا تھا۔
 
“اے خدا وند ! تو نے مجھ سے کہا ، ’اے ایوب سن اور میں بولوں گا۔
میں تجھ سے سوال کروں گا اور تو مجھے جواب دیگا۔‘
اے خدا وند بیتے ہوئے دنوں میں میں نے تیرے بارے میں سنا تھا۔
لیکن خود اپنی آنکھوں سے میں نے تجھے دیکھ لیا ہے۔
اسلئے اے خدا وند ، میں اپنے میں شرمندہ ہوں۔ اے خدا وند ، مجھے بہت افسوس ہے۔
میں خاک اور راکھ میں بیٹھ کر اپنے دل و دماغ کو بدلنے کا وعدہ کرتا ہوں۔”
جب خدا وند نے ایوب سے باتیں کرنا بند کرديں ، خدا وند نے تیمان کے الیفاز سے کہا ، “میں تم اور تمہارے دوستوں سے خفا ہوں کیوں کہ تم نے میرے بارے میں صحیح باتیں نہیں کہیں۔ لیکن ایوب ، میرے خادم نے میرے بارے میں صحیح باتیں کہیں۔ اس لئے الیفاز ، میرے خادم ایوب کے پاس سات سانڈوں اور سات مینڈھوں کے ساتھ جاؤ اور انہیں اپنے لئے جلانے کے نذرانے کے طور پر قربان کرو۔ اور میرا خادم ایوب تمہارے لئے دعا کرے گا اور میں اسکی دعا کا جوابدوں گا۔ تب میں تمہیں سزا نہیں دونگا جس کے تم حق دار ہو۔ تمہیں سزا دی جانی چاہئے تھی کیوں کہ تم بہت بے وقوف تھے تم نے میرے بارے میں صحیح باتیں نہیں کہیں۔ لیکن میرا خادم ایوب نے میرے بارے میں صحیح باتیں کہیں۔”
اس لئے الیفاز تیمانی ، بِلدد سوخی اور ضوفر نعماتی نے خدا وند کے حکم کی تعمیل کی اور خدا وند نے ایوب کی دعا سن لی۔
10 ایوب نے اپنے دوستوں کے لئے دعا کی۔ اور پھر خدا وند نے ایوب کو پھر سے کامیابی دی۔ خدا نے ایوب کو اسکا دو گنا دیا جتنا اسکے پاس پہلے تھا۔ 11 ایوب کے سبھی بھا ئی اور بہنیں اور سبھی لوگ جو پہلے ایوب کو جانتے تھے اسکے گھر آئے۔ ان سبھوں نے اسکے ساتھ کھا نا کھا یا اور ایوب کو تسلی دیئے۔ اور ان ساری مصیبتوں کے بارے میں جسے خدا وند نے ایوب پر لایا تھا افسوس ظا ہر کیا۔ ہر کسی نے ایوب کو چاندی کا ٹکڑا اور سونے کی انگوٹھی دیئے۔
12 خدا وند نے ایوب پر پہلے کے بہ نسبت زیادہ برکت بخشی۔ ایوب کے پاس چودہ ہزار بھیڑ ، چھ ہزار اونٹ ، بیلوں کا ایک ہزار جوڑا اور ایک ہزار گدھیاں ہو گئیں۔ 13 ایّوب کے سات بیٹے اور تین بیٹیاں بھی ہوئیں۔ 14 ایوب نے اپنی سب سے بڑی بیٹی کا نام یمیمہ رکھا۔ دوسری بیٹی کا نام قصیعاہ رکھا اور تیسسری کا نام قرن ہپّوک رکھا۔ 15 ساری سرزمین کی عورتوں میں ایوب کی بیٹیاں سب سے زیادہ خوبصورت تھیں۔ ایوب نے اپنی بیٹیوں کو بھی اپنی میراث کا حصہ دیا۔ اس سے ہر ایک نے ٹھیک بھا ئیوں کی طرح ہی میراث کا حصہ پایا۔
16 اس کے بعد ایوب ایک سو چالیس برس تک اور زندہ رہا۔ وہ اپنے بچوں ، اپنے پوتوں اپنے پڑ پوتیوں اور پڑ پو تو ں کی بھی اولادوں کو دیکھنے کے لئے زندہ رہا۔ 17 جب ایوب کی موت ہوئی ، اس وقت وہ بہت بوڑھا تھا۔ اسے بہت اچھی اور طویل زندگی حاصل ہوئی تھی۔