43
اس طرح یرمیاہ نے لوگوں کو خداوند اپنے خدا کا پیغام دینا پو را کیا۔ یرمیاہ نے لوگو ں کو وہ سب کچھ بتا دیا جسے لوگوں سے کہنے کے لئے خداوند نے اسے بھیجا تھا۔
تب عزریاہ بن ہوسعیاہ، یو حنان بن قریح اور تمام باغی لوگوں نے اس سے کہا، “ اے یرمیاہ! تم جھوٹ بو لتے ہو۔خدا ہمارے خداوند نے تم سے ہمیں یہ کہنے کو نہیں بھیجا کہ تم لوگو ں کو مصر میں رہنے کے لئے نہیں جانا چا ہئے۔ اے یرمیاہ! ہم سمجھتے ہیں کہ باروک بن نیریاہ تمہیں ہم لوگوں کے خلاف ہو نے کے لئے اکسا رہا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ تم ہمیں کسدی لوگوں کے ہا تھ میں دیدو۔ وہ یہ اس لئے چاہتا ہے تا کہ وہ ہمیں مار ڈا لیں یا وہ تم سے یہ اس لئے چا ہتا ہے کہ وہ ہمیں قید کر لیں اور بابل لے جا ئیں۔”
اس لئے یوحنان، فوجی سرداروں نے اور سبھی لوگوں نے خداوند کی اس حکم کو ماننے سے انکار کیا کہ انہیں یہودا ہ میں رہنا چا ہئے۔ 5-6 یو حنان بن قریح فوجی سرداروں اور یہودا ہ کے تمام زندہ بچے لوگ جو کہ یہوداہ وا پس آنے سے پہلے مختلف قو موں میں بکھیر دیئے گئے تھے وہ مصر کو چلے گئے۔ وہ لوگ تمام آدمیوں کو، تمام عورتوں کو، تمام بچوں کو اور بادشا ہ کی بیٹیوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے وہ لوگ ان تمام لوگوں کو بھی جسے پہریداروں کے کپتان نبوزرادان نے جد لیاہ بن اخیقام بن سافن کے ساتھ ٹھہر نے کے لئے مقرر کیا تھا لے گئے۔ وہ لوگ نبی یرمیاہ اور نیر نیاہ کے بیٹے بار وک کو اپنے ساتھ لے گئے۔ ان لوگوں نے خداوند کی ایک نہ سنی۔ اس لئے وہ سبھی لوگ مصر گئے۔ وہ تحف نحیس شہر کو گئے
تحف نحیس میں یرمیاہ نے خداوند سے یہ پیغام پایا۔ “اے یرمیاہ! کچھ بڑے پتھر جمع کرو۔ انہیں لو اور انہیں تحف نحیس میں فرعون کے محل کے داخلی دروازے کے نزدیک چکنی مٹی بنے فرش پر دفنا دو۔ اور اس بات کو یقینی بنا لو کہ اسے کر تے ہو ئے یہودا ہ کے لوگ دیکھیں۔ 10 تب یہودا ہ کے لوگوں سے کہو، ’ خداوند قادر مطلق اسرائیل کا خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھو! میں اپنے خدمت گذار شا ہ بابل نبو کد نضر کو بلا ؤں گا، اور ان پتھروں پر جن کو میں نے لگایا ہے اس کا تخت رکھوں گا نبو کد نضر ان پر اپنا شامیانہ پھیلا ئے گا۔ 11 نبو کد نضر یہا ں آئے گا اور مصر پر حملہ کریگا۔ وہ انہیں موت کی گھاٹ اتار یگا جو مرنے وا لے ہیں جو قیدی بنا ئے جانے کے قابل ہیں وہ انہیں قید کریگا اورو ہ انہیں تلواجر سے ہلاک کرے گا جنہیں تلوار سے مارنا ہے۔ 12 نبو کد نضر مصر کے جھو ٹے خدا ؤں کے گھروں میں آگ لگا دیگا۔ ان گھروں کے جل جانے کے بعد وہ ان بتوں کو لے جا ئے گا۔ جس طرح ایک چروا ہا اپنے کپڑوں سے کھٹملوں کو چن چن کر صاف کر تا ہے اسی طرح نبو کد نضر بھی مصر کو چن کر صاف کر دیگا۔ تب وہ مصر کو محفوظ چھو ڑدے گا۔ 13 اور وہ بیت شمس کے ستونوں کو جوملک مصر میں سورج دیوتا 43:13 سورج دیوتا یہ کی ہیکل میں ہیں توڑ یگا اور مصریوں کے بت خانوں کو آگ سے جلا دے گا۔”
1:12+یہ1:12لفظوں کا کھیل ہے “شاقید ” عبرانی لفظ ہے جو کہ“ بادام کی لکڑی کے لئے ہے۔ اور شقود کا مطلب دیکھ رہا ہوں ہوتا ہے۔5:5+لوگ5:5خدا کے قابو میں رہنا نہیں چاہتے ہیں۔7:4+یروشلم7:4میں بہت سے لوگ خیال کرتے ہیں کہ خدا وند یروشلم کو ہمیشہ محفوظ رکھے گا کیوں کہ وہاں اس کا مقدس ہے۔ ان کا خیال ہے کہ خدا یروشلم کی حفاظت کرے گا۔ چاہے وہاں کے لوگ کتنے ہی برے کیوں نہ ہوں۔23:5+اس23:5کے معنیٰ ہیں داؤد کے گھرانے سے ایک نیا بادشاہ۔43:13+یہ43:13مصر کا سب سے اہم بت ہے۔