2
نون کا بیٹا یشوع اور تمام لوگوں نے ا کاشیا 2:1 اکا شیا یا میں خیمہ ڈالے تھے۔ یشوع نے دو جاسوسوں کو بھیجا۔ کسی دوسرے آدمی کو یہ معلوم نہ تھا کہ یشوع نے اُن لوگوں کو بھیجا تھا۔ یشوع نے ان لوگوں سے کہا ، “جا ؤ اور ملک میں جائزہ لو یریحو شہر کو ہوشیاری سے دیکھو۔“اس لئے وہ آدمی یریحو گئے وہ ایک فاحشہ کے گھر گئے اور وہاں ٹھہرے۔ اُس عورت کا نام راہب تھا۔
کسی نے یریحو کے بادشاہ سے کہا ، “اسرائیل کے کچھ آدمی گذشتہ رات ہمارے ملک میں ہم لوگوں پر جا سو سی کرنے کی غرض سے آئے ہیں۔”
اس لئے یریحو کے بادشاہ نے راہب کے پاس یہ خبر بھیجی : “اُن آدمیو ں کو مت چھپا ؤ جو آکر تمہا رے گھر میں ٹھہرے ہیں۔ انہیں باہر لا ؤ وہ ہمارے ملک میں جا سوسی کر نے کیلئے آئے ہیں۔”
عورت نے دونوں آدمیوں کو چھپا رکھا تھا لیکن عورت نے کہا ، “وہ آدمی آئے تو تھے لیکن میں نہیں جانتی کہ وہ کہاں سے آئے تھے۔ شہر کے دروا زے بند ہو نے کے وقت وہ آدمی شام کو چلے گئے۔ میں نہیں جانتی کہ وہ کہاں گئے۔ لیکن اگر تم جلد جا ؤ گے تو شاید تم انہیں پکڑ لو گے۔” ( راہب نے ان باتوں کو کہا لیکن اصل میں اس نے انہیں چھت پر لے جا کر اس چارے میں چھپا دیا تھا جس کا ڈھیر اس نے اوپر لگا دیا تھا۔
اس لئے اسرا ئیل کے ان دو آدمیوں کی تلا ش میں بادشاہ کے آدمی چلے۔ بادشاہ کے آدمی شہر چھو ڑنے کے فوراً بعد ہی شہر کے دروازے بند کر دیئے گئے۔ وہ ان جگہوں پر گئے جہاں سے لوگ دریائے یردن کو پار کر تے تھے۔
وہ دونوں آدمی رات میں سونے کی تیاری میں تھے لیکن عورت چھت پر گئی اور اس نے اُن سے بات کی۔ راہب نے کہا ، “میں جانتی ہوں کہ یہ ملک خداوند نے تمہا رے لوگوں کو دیا ہے۔ تم ہم لوگوں کو ڈراتے ہو اُس ملک میں رہنے وا لے تمام لوگ تم سے خوف زدہ ہیں۔ 10 ہم لوگ ڈرے ہو ئے ہیں کیوں کہ ہم سُن چکے ہیں کہ خداوند نے تم لوگوں کی مدد کس طرح کی ہے۔ ہم نے سُنا ہے کہ تم مصر سے باہر آئے تو خداوند نے بحر احمر کو خشک کر دیا۔ ہم لوگوں نے یہ بھی سُنا ہے کہ تم لوگوں نے دو اموری بادشاہ سیحون اور عوج کے ساتھ کیا کیا۔ ہم لوگوں نے سنا کہ تم لوگوں نے دریا ئے یردن کے مشرق میں رہنے وا لے ان دونوں بادشاہوں کو کس طرح بر باد کیا۔ 11 جب ہم لوگوں نے ان چیزوں کے بارے میں سنا تو بہت زیادہ ڈر گئے۔ اور اب ہمارا کو ئی آدمی اِتنا ہمت وا لا نہیں کہ تمہا رے لوگوں سے لڑ سکے۔کیوں کہ خداوند تمہا را خدا ، وہ خدا ہے جو اوپر آسمان اور نیچے زمین پر حکومت کرتا ہے۔ 12 اب میں چاہونگا کہ تم مجھ سے خداوند کے سامنے وعدہ کرو کہ میں نے تمہا ری مدد کی ہے اور تم پر رحم کیا ہے۔ اس لئے خداوند کے سامنے وعدہ کرو کہ تم میرے خاندان کے ساتھ ایسا کرو گے۔ 13 تم مجھ سے کہو کہ تم میرے خاندان کو زندہ رہنے دو گے جس میں میرے ماں ، باپ، بھا ئی ، بہن اور ان کے خاندان ہونگے۔ تم وعدہ کرو کہ تم ہمیں موت سے بچاؤ گے۔”
14 اُن آدمیوں نے اسے مان لیا انہوں نے کہا ، “ہم تمہا ری زندگی کے لئے اپنی زندگی کی بازی لگا دیں گے۔ کسی آدمی سے نہ کہو کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔ تو پھر خداوند ہم لوگوں کو ہما را ملک دیگا۔ تب ہم تم پر مہربانی کریں گے۔ تم ہم لوگوں پر بھروسہ کر سکتی ہو۔”
15 اس عورت کا مکان شہر کے فصیل پر بنا ہوا تھا۔ یہ فصیل کا ایک حصہ تھا۔ اس لئے عورت نے انکو کھڑکی میں سے اترنے کے لئے رسّی کا استعمال کیا۔ 16 تب عورت نے ان سے کہا ، “مغرب کی پہا ڑیوں میں جا ؤ تاکہ بادشاہ کے آدمی تمہیں نہ پکڑیں۔ وہاں تین دن چھپے رہو بادشاہ کے آدمی جب واپس ہوں تو پھر تم اپنے راستے جا سکتے ہو۔”
17 آدمیوں نے اس سے کہا ، “ہملوگوں نے تم سے وعدہ کیا ہے لیکن تمہیں ایک کام کرنا ہو گا۔ نہیں تو ہم لوگ اپنے وعدہ کے پابند نہیں ہونگے۔ 18 تم اس لال رسّی کا استعمال ہم لوگو ں کو بچ کر نکلنے کے لئے کر رہی ہو۔ ہم لوگ اس ملک میں واپس آئیں گے۔ اس وقت تمہیں اس رسّی کو اپنی کھڑ کی سے ضرور باندھنا ہو گا۔ تمہیں اپنے باپ اپنی ماں اپنے بھا ئی اور اپنے پو رے خاندان کو اپنے ساتھ اس گھر میں رہنا ہو گا۔ 19 ہم لوگ ہر اس آدمی کو محفوظ رکھیں گے جو اس گھر میں ہو گا۔ اگر تمہا رے گھر کے اندر کسی کو نقصان پہو نچتا ہے تو اس کے لئے ہم لوگ ذمہ دار ہوں گے۔ اگر تمہا رے گھر سے کو ئی آدمی باہر جا ئے گا تو وہ مار ڈا لا جا سکتا ہے۔ اس آدمی کے لئے ہم جوابدہ نہیں ہوں گے یہ اُس کا اپنا قصو ر ہو گا۔ 20 ہم یہ معاہدہ تمہا رے ساتھ کر رہے ہیں۔ لیکن اگر تم کسی کو بتا ؤ گی کہ ہم کیا کر رہے ہیں تو ہم اپنے معاہدہ سے آزاد ہوں گے۔”
21 عورت نے جواب دیا ، “میں اسے قبول کر تی ہوں عورت نے سلام کیا اور آدمیوں نے اس کے گھر کو چھو ڑا۔” عورت نے کھڑکی سے لال رسّی باندھی۔ 22 وہ اس کے گھرسے نکل کر پہا ڑیوں میں چلے گئے۔ جہاں وہ تین دن تک رُکے رہے۔ بادشاہ کے آدمیوں نے تمام سڑک پر ان کی تلاش کی۔ تین بعد بادشاہ کے آدمیوں نے تلا ش کرنا بند کردی۔ وہ انکو ڈھونڈ نہیں سکے تو وہ شہر واپس ہو گئے۔ 23 تب دونوں آدمی یشوع کے پاس گئے ان آدمیوں نے پہاڑیوں سے نکل کر ندی کو پار کیا۔ وہ نون کے بیٹے یشوع کے پاس گئے۔ انہوں نے جو کچھ پتہ لگا یا تھا یشوع کو بتا یا۔ 24 انہوں نے یشوع سے کہا، “خداوند نے حقیقت میں ہما را ملک ہم لوگوں کو دے دیا ہے اس ملک کے تمام لوگ ہم سے خوفزدہ ہیں۔”
2:1+یا2:1شطّیم دریا ئے یردن کے مشرق میں ایک قصبہ۔