6
شہر یریحو کے دروازے بند تھے۔ اس شہر کے لوگ خوف زدہ تھے کیوں کہ بنی اسرا ئیل سامنے تھے۔ کوئی بھی شہر میں نہیں جا رہا تھا اور کو ئی شہر سے باہر نہیں آرہا تھا۔
تب خداوند نے یشوع سے کہا ، “دیکھو میں نے یریحو شہر کو تمہا رے قبضہ میں دے دیا ہے اس کا بادشاہ اور اس کی تمام فوج کو شکست دو گے۔ ہر دن اپنی فوج کے ساتھ شہر کے چاروں طرف اپنی طاقت کا مظا ہرہ کرو ایسا چھ دن تک کرو۔ بکرے کے سینگوں سے بنی سات بِگل کو لے کر سات کا ہنوں کو چلنے دو۔ ان کا ہنوں سے کہو کہ وہ مقدّس صندوق کے آگے چلیں۔ ساتویں دن شہر کے اطراف سات چکر لگا ؤ۔ کا ہنوں سے کہو کہ وہ چلتے وقت بِگل بجا ئیں۔ کا ہن بِگل لمبی آ واز میں بجا ئیں گے تم ان لوگوں سے کہو جب وہ بگل بجانے کی آواز سنیں تو وہ اپنی زوردار آواز سے چلا ئیں۔ جب تم ایسا کرو گے تو شہر کی دیواریں ہِل کر گر جا ئیں گی۔ تب تمہا رے لوگ سیدھے شہر میں دا خل ہو جا ئیں گے۔” اس طرح نون کے بیٹے یشوع نے کا ہنوں کو جمع کیا وہ ان سے کہا ، “خداوند کے مقدس صندوق کو لے چلو۔ سات کاہنو ں کو سات بگل لے کر مقدس صندوق کے آگے چلنے دو۔”
تب یشوع نے لوگوں کو حکم دیا ، “جا ؤ اور شہر کے چاروں طرف طا قت کا مظاہرہ کرو۔ ہتھیاروں کے ساتھ فوجی خداوند کے مقدس صندوق کے سامنے چلیں۔”
جب یشوع نے لوگوں سے کہنا ختم کیا تو خداوند کے سامنے سات کا ہنوں نے چلنا شروع کیا۔ وہ سات بِگل لئے ہو ئے تھے۔ چلتے وقت وہ بگل بجا رہے تھے۔ خداوند کے مقدس صندوق کو لے کر چلنے وا لے کا ہن اُن کے پیچھے چل رہے تھے۔ ہتھیار بند فوج کا ہنوں کے آگے چل رہے تھے۔ مقدس صندوق کے پیچھے چلنے وا لے لوگ بِگل بجا رہے تھے اور قدم ملا کر چل رہے تھے۔ 10 لیکن یشوع نے لوگوں سے کہا تھا کہ جنگ کی پکار نہ کریں۔ اس نے کہا ، “للکا رو مت۔ اپنے منہ سے ایک لفظ بھی اس وقت تک مت نکا لو جب تک میں للکارنے کا حکم نہ دوں تب تم چلاّ سکتے ہو۔”
11 اس لئے یشوع نے کا ہنوں کو خداوند کے مقدس صندوق کو شہر کے چاروں طرف لے جانے کا حکم دیا پھر وہ اپنے خیمے میں واپس ہو گئے اور رات بھر وہاں ٹھہرے۔ 12 دوسرے دن صبح یشوع اٹھا اور کا ہن پھر خداوند کے مقدس صندوق کو لے کر چلے۔ 13 اور ساتوں کا ہن سات بِگل لے کر چلے۔ وہ خداو ندکے مقدس صندوق کے سامنے بگل بجاتے ہو ئے قدم سے قدم ملا کر چل رہے تھے۔ فو ج ہتھیار لئے ہو ئے ان لوگوں کے آگے چل رہی تھی۔ باقی لوگ خداوند کے مقدس صندوق کے پیچھے گشت لگا تے ہو ئے چل رہے تھے۔ وہ شہر کے چاروں طرف بگل بجا تے ہو ئے چلے۔ 14 اس لئے دوسرے دن ان سبھوں نے ایک مرتبہ شہر کے چاروں طرف چکر لگا یا اور پھر اپنے خیمے میں واپس ہو گئے انہوں نے مسلسل ۶ دن تک ایسا کیا۔
15 ساتویں دن وہ صبح سویرے اٹھے اور انہوں نے شہر کے چاروں طرف چکر لگا ئے جیسا کہ اس سے پہلے وہ کرتے تھے۔ لیکن اس دن انہوں نے سات چکر لگا ئے۔ 16 ساتویں دفعہ جب انہوں نے شہر کا چکر لگا یا تو کاہنوں نے اپنی اپنی بگل بجا ئیں۔ اس وقت یشوع نے ان لوگوں سے کہا ، “اب شور مچا ؤ خداوند نے یہ شہر تمہیں دیا ہے۔ 17 شہر اور ا س کی ہر چیز خداوندکی ہے صرف فاحشہ راہب اور اس کے گھر میں رہنے وا لے لوگ ہی زندہ رہیں گے ان کو ہلاک نہیں کیا جانا چا ہئے کیو ں کہ راہب نے دو جا سوسوں کی مدد کی تھی جنہیں ہم نے بھیجا تھا۔ 18 یہ بھی یاد رکھو کہ ہمیں ہر چیز کو تباہ کرنی چاہئے۔ اُن چیزوں کو مت لو۔ اگر تم ان چیزوں کو لو گے اور انہیں اپنے خیمہ میں لا ؤ گے تو تم ضرور تباہ ہو جا ؤ گے اور تم اپنے تمام اسرا ئیلی لوگوں پر بھی مصیبت لا ؤ گے۔ 19 تمام سونے چاندی کانسے اور لو ہے کی بنی ہو ئی چیزیں خداوند کی ہیں۔ اِنہیں خداوند کے خزانے میں ہی رکھا جا ئے گا۔”
20 کا ہنوں نے بگل بجائے لوگوں نے بِگل کی آواز سنی اور للکارنی شروع کی دیواریں گریں اور لوگ سیدھے شہر کے اندر دوڑے۔ اس طرح بنی اسرا ئیلیوں نے شہر کو ہرا دیا۔ 21 لوگوں نے شہر کی ہر ایک چیز کو تباہ کیا۔ انہوں نے وہاں کے ہر زندہ رہنے وا لے کو تباہ کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو بوڑھوں کو اور بوڑھی عورتوں ، مویشی کو بکروں کو گدھو ں کو مار ڈا لا۔
22 یشوع نے دو جا سوسوں سے بات کی یشوع نے کہا ، “فاحشہ کے گھر میں جا ؤ اس کو باہر لا ؤ اور تمام لوگ جو اس کے ساتھ ہیں انہیں لا ؤ۔ یہ اس لئے کرو کیوں کے تم نے ایسا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ” 23 اس لئے دونوں آدمی گھر کے اندر گئے اور راہب کو باہر لا ئے انہوں نے اس کے باپ ماں ، بھا ئیوں اور اس کے خاندانی گروہ اور اس کے ساتھ کے دوسرے تمام کو باہر نکالے۔ انہوں نے اسرا ئیل کے خیمے کے باہر اُن تمام لوگوں کو محفوظ رکھا۔
24 تب بنی اسرا ئیلیوں نے سارے شہر کو جلا دیا۔ انہوں نے سونا چاندی کانسہ اور لو ہے سے بنی ہو ئی چیزوں کو خداوند کے خزانے میں رکھیں۔ 25 یشوع نے فاحشہ راہب کو اس کے خاندان کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ تھے بچا لیا۔ یشوع نے انہیں زندہ رہنے دیا کیوں کہ راہب نے ان جا سو سوں کی مدد کی تھی جسے یشوع یریحو کو بھیجا تھا۔ راہب ابھی تک بنی اسرا ئیلیوں میں رہتی ہے۔
26 اس وقت یشوع نے ایک مخصو ص عہد کیا جس میں اس نے کہا ،
 
“کو ئی بھی آدمی جو یریحو کو دوبارہ بنا تا ہے،
تو وہ خداوند کے سامنے لعنتی ہو گا۔
جو کو ئی بھی اس شہر کی بنیاد رکھے گا
وہ اپنا بڑا بیٹا کھو دے گا۔
جو شخص اس کے پھاٹکوں کو بنا ئے گا
وہ اپنے چھو ٹے بیٹے کو کھو دے گا۔”
 
27 خداوند یشوع کے ساتھ تھا۔ اور اسی طرح یشوع کی شہرت سارے ملک میں پھیل گئی۔
2:1+یا2:1شطّیم دریا ئے یردن کے مشرق میں ایک قصبہ۔5:3+اس5:3کے معنی “ختنہ کی پہاڑی”