24
یہو یقیم کے زمانے میں نبوکد نضر بابل کا بادشاہ ملک یہوداہ آیا۔ یہو یقیم نے نبوکد نضر کی تین سال خدمت کی۔ پھر یہو یقیم نبو کد نضر کے خلاف ہوگیا اور اس کی حکو مت سے آزاد ہوگیا۔ “خدا وند نے بابلیوں ، ارامیوں ، موآبیوں اور عمّونیوں کے گروہوں کو یہو یقیم کے خلاف لڑنے بھیجا۔ خدا وند نے ان گروہوں کو یہوداہ کو تباہ کرنے کے لئے بھیجا۔ یہ ایسا ہی ہوا جیسا کہ خدا وند نے کہا۔ خدا وند نے اس کے خادموں کو اور نبیوں کو ان چیزوں کے کہنے کے لئے استعمال کیا۔
خدا وند نے ان چیزوں کے ہو نے کا یہوداہ میں حکم دیا۔ اس طرح وہ انہیں اس کی نظروں سے دور کرنا چاہتا تھا۔ اس نے ایسا کیا کیوں کہ منسی نے سب گناہ کئے۔ “خدا وند نے ایسا اس لئے کیا کیوں کہ منسی نے کتنے ہی بے گناہ لوگوں کو مار ڈا لا تھا۔ منسّی نے ان کے خون سے یروشلم کو بھر دیا تھا اور خدا وند ان لوگوں کو معاف نہیں کرتا تھا۔
دوسرے کام جو یہویقیم نے کئے وہ “تاریخ سلاطین یہوداہ ” نا می کتاب میں لکھے ہو ئے ہیں۔ یہو یقیم مر گیا اور اپنے آباؤ اجداد کے ساتھ دفنا یا گیا۔ یہو یقیم کے بعد اس کا بیٹا یہو یاکین نیا بادشاہ ہوا۔
با بل کے بادشاہ نے تمام زمین مصر کے نالے کے درمیان اور دریائے فرات کی زمین کو فتح کیا۔ یہ زمین پہلے مصر کے اقتدار میں تھی۔ اس لئے مصر کے بادشاہ نے مصر کو مزید نہیں چھو ڑا۔
یہو یاکین کی عمر اٹھارہ سال تھی جب اس نے حکو مت شروع کی۔ اس نے یروشلم میں تین مہینے حکو مت کی۔ اس کی ماں کا نام نُحشتا تھا جو یروشلم کے اِلناتن کی بیٹی تھی۔ یہو یاکین نے وہ کام کئے جنہیں خدا وند نے برا کہا تھا۔ اس نے سب کچھ وہی کیا جو اس کے باپ نے کیا تھا۔
10 اس وقت بابل کے بادشاہ نبو کد نضر کے عہدیدار یروشلم آئے اور اس کو گھیر لیا۔ 11 تب نبو کد نضر بابل کا بادشاہ شہر کو آیا۔ 12 یہوداہ کا بادشاہ یہو یاکین با بل کے بادشاہ سے ملنے باہر گیا۔ یہو یاکین کی ماں اس کے عہدیدار ،قائدین اور دیگر عہدیدار بھی اس کے ساتھ گئے۔ تب بابل کے بادشاہ نے یہویاکین کو پکڑ لیا۔ یہ نبو کد نضر کی حکو مت کا آٹھواں سال ہے۔
13 نبو کد نضر یروشلم سے تمام خزانے خدا وند کی ہیکل سے لے لیا۔ اور بادشا ہ کے محل سے بھی خزانے لے لیانبو کد نضر نے تمام سونے کے برتن کو کاٹ ڈا لا جو اسرائیل کا بادشاہ سلیمان نے خدا وند کی ہیکل میں رکھوایا تھا۔ یہ ایسا ہوا جیسا کہ خدا وند نے کہا۔
14 نبو کد نضر یروشلم کے تمام لوگوں کو پکڑا۔ اس نے تمام قائدین اور دوسرے دولتمند لوگوں کو پکڑا اور اس نے ۰۰۰,۱۰ لوگوں کو قیدی بنا لیا۔ نبو کد نضر نے فنکاروں اور کاریگروں کو لے گیا۔ کو ئی آدی نہیں بچا سوائے عام لوگوں اور غریب ترین لوگوں کے۔ 15 نبو کد نضر یہو یا کین کو قیدی بنا کر بابل لے گیا۔ نبو کد نضر بادشاہ کی ماں ،اس کی بیویوں ،عہدیداروں اور سر زمین کی اہم شخصیتوں کو بھی لے گیا۔ نبو کد نضر انہیں یروشلم سے با بل تک قیدیوں کی شکل میں لے گیا۔ 16 نبو کد نضر تمام سپاہیوں جو کہ سات ہزار تھے اور ہنر مند مزدوروں اور کاریگروں جو کہ ایک ہزار تھے کو بھی لے گیا۔ یہ تمام آدمی جنگ کے لئے تیار تربیت یافتہ سپا ہی تھے۔ بابل کا بادشاہ انہیں قیدیوں کی شکل میں با بل لے گیا۔
17 بابل کے بادشاہ نے متّنیاہ کو نیا بادشاہ بنا یا۔ متّنیاہ یہو یاکین کا چچا تھا۔ اس نے اس کا نام بدل کر صدقیاہ رکھا۔ 18 صدقیاہ ۲۱ سال کا تھا جب وہ حکو مت شروع کی۔ اس نے یروشلم میں ۱۱ سال حکو مت کی اس کی ماں کا نام حمو طل جو یرمیاہ کی بیٹی تھی اور لبناہ کی رہنے والی تھی۔ 19 صدقیاہ نے وہ کام کئے جسے خدا وند نے برا کہا تھا۔ صدقیاہ نے وہی کام کئے جو یہو یاکین نے کیا تھا۔ 20 خدا وند یروشلم اور یہوداہ پر بہت غصہ ہوا اور انہیں اپنی نظروں سے نکال پھینکا۔ اس وقت صدقیاہ نے بابل کے بادشاہ کے خلاف بغاوت کی۔
1:10+آدمی1:10بمعنی نبی2:12+شاید2:12اسکے معنیٰ خدا اور اسکی جنتی فوج( فرشتے )۔3:11+ادبی3:11طور پر ، “الیشع ایلیاہ کے ہاتھوں پر پانی ڈالا۔ ”5:17+نعمان5:17سوچا کہ اسرائیل کی زمین مقدس ہے اس لئے وہ کچھ مٹی لینا چاہتا تھا تاکہ خدا وند کی عبادت اپنے ملک میں کرے۔13:14+ان13:14کے معنیٰ ہیں کیا خدا کو آ کر تمہیں لینے کا یہی وقت ہے۔ دیکھو اول سلاطین ۱۲:۲18:4+اس18:4عبرانی نام کا مطلب “کانسہ” اور “سانپ” ہے۔19:37+ايک19:37قدیم ملک اورارتو، مشرقی ترکی کا ايک علاقہ-23:6+یہ23:6طریقہ یہ بتانے کے لئے کہ آشیرہ کے ستون کو کبھی بھی استعمال نہ کیا جائے گا۔23:15+دیکھو23:15۱ سلاطین ۱۲: ۲۶ -۳۰