8
خدا وند نے موسیٰ سے کہا ، “ہارون اور اسکے ساتھ اس کے بیٹوں کو ، اُن کے لباسوں کو، مسح کر نے کا تیل ، گناہ کے نذرانے کے سانڈ کو، دو مینڈھے اور بغیر خمیر کی روٹی کی ایک ٹوکری لو۔ اور خیمہٴ اجتماع کے دروازے پر لوگوں کو ایک ساتھ جمع کرو۔”
موسیٰ نے وہی کیا جو خدا وند نے اسے حکم دیا تھا۔ تمام لوگ خیمہٴ اجتماع کے دروازے پر ایک ساتھ جمع ہوئے۔ پھر موسیٰ نے لوگوں سے کہا ، “یہ وہی ہے جسے کرنے کا خدا وند نے حکم دیا ہے۔”
اس لئے موسیٰ ہارون اور اس کے بیٹوں کو لایا اور اسے پانی سے دھو یا۔ تب موسیٰ نے ہارون کو چغہ پہنایا۔ موسیٰ نے ہارون کے چاروں طرف ایک کمر بند باندھا تب موسیٰ نے ہارون کو چغہ پہنا یا۔ اور اسکے اوپر ایفود پہنایا۔ اور پھر ایفود کو خوبصورت کمر بند سے باندھا۔ تب موسیٰ نے اس کے اوپر سینہ بند لگایا۔ اور سینہ بند میں اوریم اور تمیم رکھا۔ موسیٰ نے ہارون کے سرپر عمامہ بھی باندھا۔ موسیٰ نے اس عمامہ کے آگے کے حصّہ پر سونے کی پٹّی مقدّس تاج کی طرح لگنے کے لئے باندھی۔ موسیٰ نے یہ سب کچھ خدا وند کے حکم کے مطابق کیا تھا۔
10 تب موسیٰ نے مسح کر نے کا تیل لیا اور مقدس خیمہ اور اسکی تمام چیزوں پر چھڑ کا۔ اس طرح موسیٰ نے انہیں مخصوص کیا۔ 11 موسیٰ نے اس تیل کو قربان گاہ پر سات بار چھڑ کا۔ موسیٰ نے قربان گاہ اور اسکے تمام سامان ، سلفچی اور اسکے پایہ کو مخصوص کر نے کے لئے مسح کیا۔ 12 تب موسیٰ نے مسح کر نے کے کچھ تیل کو ہارون کے سر پر ڈالا اُس طرح اُس نے اسے مسح کر کے مخصوص کیا۔ 13 پھر موسیٰ ہارون کے بیٹوں کو نزدیک لایا اور انہیں خاص چغہ پہنایا۔ ان لوگوں کے کمروں کا کمر بند باندھا۔ پھر انہوں نے ان لوگوں کے سروں پر عمامہ باندھا۔ موسیٰ نے یہ سب ویسا ہی کیا جس طرح خدا وند نے انہیں حکم دیا تھا۔
14 پھر موسیٰ گناہ کی قربانی کے لئے سانڈ کو لایا۔ ہارون اور اسکے بیٹوں نے گناہ کی قربانی کے سانڈ کے سر پر اپنے ہاتھ رکھے۔ 15 پھر موسیٰ نے بیل کو ذبح کیا اس نے تھوڑا خون اپنی انگلیوں میں لگایا۔ اور تھوڑا خون قربان گاہ کی چاروں طرف کونوں پر لگایا۔ اس طرح سے موسیٰ نے قربان گاہ کو پاک کیا۔ تب پھر اس نے باقی بچے خون کو قربان گاہ کی بنیاد پر ڈال دیا۔ اس طرح سے موسیٰ نے اس کا کفارہ ادا کر نے لئے قربان گاہ کو مقدس کیا۔ 16 موسیٰ نے بیل کے اندرونی حصّے سے تمام چربی لی۔ موسیٰ نے دونوں گردوں اور انکے اوپر کی چربی کے ساتھ کلیجہ کو ڈھکنے والی چربی لی۔ پھر موسیٰ نے ان سب کو قربان گاہ پر جلایا۔ 17 لیکن موسیٰ بیل کے چمڑے اس کے گوشت اور جسم کے دوسرے اعضاء اور اندرونی حصّے کو خیمہ کے باہر لے گیا۔ موسیٰ نے اسے خدا وند کے مطابق آ گ میں جلا دیا۔
18 تب اس نے جلانے کی قربانی کے مینڈھے کو لایا۔ ہارون اور اسکے بیٹوں نے اپنے ہاتھ مینڈھے کے سر پر رکھے۔ 19 تب موسیٰ نے مینڈھے کو ذبح کیا اور قربان گاہ کے چاروں طرف اسکے خون کو چھڑ کا۔ 20-21 “موسیٰ نے مینڈھے کو ٹکڑو ں میں کاٹا۔ اس نے اندرونی حصّوں اور پیروں کو پانی سے دھو یا۔ تب موسیٰ نے پورے مینڈھے کو قربان گاہ پر جلایا۔ موسیٰ نے اسکا سر ، ٹکڑے اور چربی کو جلایا۔ یہ آ گ کی جلی قربانی تھی۔ یہ خدا وند کے لئے خوشبو تھی موسیٰ نے خدا وند کے حکم کے مطابق وہ سب کام کیا۔
22 پھر موسیٰ دوسرے مینڈھے کو لایا۔ اس مینڈھے کا استعمال ہارون اور اسکے بیٹوں کو کاہن مقرر کر نے کی تقریب میں کئے تھے۔ ہارون اور اسکے بیٹوں نے اپنے ہاتھ مینڈھے کے سر پر رکھے۔ 23 تب موسیٰ نے اس مینڈھے کو ذبح کیا۔ اس نے اسکا تھوڑا خون ہارون کے کان کے نچلے سِرے پر ، دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر اور دائیں پیر کے انگوٹھے پر لگا یا۔ 24 تب موسیٰ ہارون کے بیٹوں کو قربان گاہ کے پاس لایا۔ موسیٰ نے تھوڑا خون انکے دائیں کان کے نچلے سِرے پر ، دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر اور انکے دائیں پیر کے انگوٹھے پر لگا یا۔ تب پھر موسیٰ نے قربان گاہ کے چاروں طرف خون ڈالا۔ 25 موسیٰ نے چربی ، دُم ، اندرونی حصّہ کی تمام چربی ، کلیجہ کو ڈھکنے والی چربی ، دونوں گردے اور انکی چربی اور دائیں ران کو لیا۔ 26 پھر بے خمیری روٹی سے بھری ٹوکری سے جو خدا وند کے سامنے تھی موسیٰ نے تیل میں مِلا ہوا کیک اور ایک بے خمیری روٹی لی اور اسے چربی اور مینڈھا کے دائیں ران کے اوپر رکھا۔ 27 تب موسیٰ نے ان تمام کو ہارون اور اسکے بیٹوں کے ہاتھوں میں رکھا۔ موسیٰ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھایا اورٹکڑوں کو خدا وند کے سامنے لہرانے کے نذرانے کے طور پر پیش کیا۔ 28 پھر موسیٰ نے ان چیزوں کو ہارون اور اسکے بیٹوں کے ہاتھوں سے لیا۔ موسیٰ نے انہیں قربان گاہ پر جلانے کی قربانی کے اوپر جلایا۔ یہ سب کاہنوں کو تخصیص کر نے کے لئے تھے۔ یہ قربانی خدا وند کے لئے تحفہ تھا۔ اس کی بو خدا وند کو خوش کر تی ہے۔ 29 پھر موسیٰ نے تخصیص کی تقریب کے مینڈھے کے سینہ کو لیا اور خدا وند کے سامنے لہرانے کی قربانی کے لئے اوپر اٹھایا۔ کاہنوں کو مخصوص کر نے کے لئے یہ موسیٰ کے حصہ کا مینڈھا تھا۔ یہ ٹھیک ویسا ہی کیا گیا جیسا خدا وند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔
30 موسیٰ نے مسح کر نے کا کچھ تیل اور کچھ خون جو قربان گاہ پر تھا لیا۔ اور اسے ہارون اور اسکے لباسوں پر ، اسکے بیٹوں اور انکے لباسوں پر چھڑکا۔ اس طرح سے موسیٰ نے ہارون اور اسکے بیٹوں اور انکے لباسوں کو مخصوص کیا۔
31 تب موسیٰ نے ہارو ن اور اسکے بیٹوں سے کہا ، “خیمہٴ اجتماع کے دروازے پر گوشت کو اُبالو۔ اور تخصیصی ٹوکری سے روٹی اور گوشت اس جگہ پر کھا ؤ جیسا کہ خدا وند نے مجھے حکم دیا تھا۔ 32 اگر کچھ گوشت یا روٹی بچ جائے تو اسے آ گ میں جلا دینا چاہئے۔ 33 کاہن کے تخصیص کی تقریب سات دن تک چلنی چاہئے۔ تمہیں سات دن تک خیمہٴ اجتماع کے دروازے کو نہیں چھو نا چاہئے جب تک کہ کاہنوں کے تخصیصی کا دن پورا نہ ہو جائے۔ 34 خداوند نے حکم دیا تھا اس طرح کے کچھ کام ( سات دن تک ہردن) کفّارہ ادا کر نے کے لئے انجام دیئے جا ئیں۔ 35 تمہیں خیمٴہ اجتماع کے دروازہ پر سات دن اور سات رات تک رہنا چاہئے۔تمہیں خداوند کے لئے ڈیوٹی پر سونا چاہئے تا کہ تم نہیں مر و۔ کیو نکہ خداوند نے مجھے یہ حکم دیا تھا۔”
36 اور ہا رون اور اُ س کے بیٹوں نے وہ سب کچھ کیا جسے کر نے کا خداوند نے انہیں موسیٰ کے ذریعے حکم دیا تھا۔