19
خداوند نے موسیٰ اور ہا رون سے بات کی اُس نے کہا ، “یہ شریعت اور قانون ہے جسکا خداوند بنی اسرا ئیلیوں کو حکم دیتا ہے کہ انہیں بے عیب ایک لال گا ئے لینی چا ہئے۔ اُس گائے کو کو ئی کھروچ بھی نہیں لگی ہو نی چا ہئے اور اُس گا ئے کے کندھے پر کبھی جوا نہیں رکھا گیا ہو۔ ایسی گا ئے کاہن الیعزر کو دو۔ الیعزر گا ئے کو چھا ؤنی سے باہر لے جا ئے گا اور وہ وہاں اسے ذبح کریگا۔ تب کا ہن الیعزر کو اس کا تھو ڑا خون اپنی انگلیوں پر لگانا چا ہئے۔ اور اسے تھو ڑا خون مقدّس خیمہ کی جانب چھڑکنا چا ہئے اسے یہ سات بار کر نا چا ہئے۔ تب پو ری گا ئے کو اس کے سامنے چمڑا گوشت خون اور گو بر سمیت جلانی چا ہئے۔ تب کا ہن کو دیودار کی لکڑی اور ایک زوفا کی شاخ اور لال رنگ کا کپڑا لینا چا ہئے۔ کا ہن کو اِن چیزوں کو اُس آ گ میں ڈالنا چا ہئے جس میں گا ئے جل رہی ہو۔ تب کا ہن کو اپنے آپ کو اور اپنے کپڑوں کو پانی سے دھو نا چاہئے اور پھر اسے خیمہ میں واپس آنا چا ہئے۔ کا ہن شام تک ناپاک رہے گا۔ جو آدمی گا ئے کو جلا ئے اسے اپنے آپ کو اور اپنے لباس کو پانی سے دھونا چا ہئے وہ شام تک ناپاک رہے گا۔
“تب ایک مرد جو پاک ہے گا ئے کی راکھ جمع کرے گا وہ اس راکھ کو چھا ؤنی کے باہر ایک پاک جگہ پر رکھے گا۔ یہ را کھ اس وقت استعمال میں آئے گی جب لوگ اپنے آپ کی لا شوں کے سبب سے ہو ئی ناپا کی کو پاک کریں گے۔ یہ گناہ کا نذرانہ ہے۔
10 “وہ آدمی جس نے گا ئے کی را کھ کو جمع کیا۔ اپنے کپڑوں کو دھو ئے گا وہ شام تک ناپاک رہے گا۔
“یہ اُصول اسرائیل کے شہریوں کے لئے ہے اور یہ اُن ا جنبی غیر ملکیوں کے لئے بھی ہے جو تمہا رے درمیان رہتے ہیں۔ 11 اگر کو ئی آدمی مرے ہو ئے آدمی کو چھوتا ہے تو وہ سات دن کے لئے ناپاک ہو جائے گا۔ 12 اسے خود کو تیسرے دن اور پھر ساتویں دن خاص پانی سے پاک کرنا چا ہئے۔ تب وہ پاک ہو جا ئے گا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا ہے تو وہ ناپاک رہ جائیگا۔ 13 اگر کو ئی آدمی کسی لاش کو چھو تا ہے تو وہ شخص ناپاک ہو جا تا ہے۔ اگر وہ ناپاک شخص مقدس خیمہ میں جا تا ہے تو وہ مقدس خیمہ بھی ناپاک ہو جا تا ہے۔ اس لئے اس شخص کو بنی اسرائیلیوں سے الگ کر دیا جا ئیگا۔ اگر پاک کر نے کا پانی اس شخص پر نہیں ڈا لا گیا تو وہ ناپاک ہی رہے گا۔”
14 یہ اُصول ان لوگوں سے متعلق ہے جو اپنے خیموں میں مرتے ہیں۔ اگر کو ئی آدمی خیمہ میں مرتا ہے تو کو ئی بھی آدمی جو اس خیمہ میں داخل ہو تا ہے وہ نا پاک ہو جا تا ہے۔ وہ سات دن تک ناپاک رہے گا۔ 15 کو ئی بھی برتن جو بغیرڈھکن وہاں رکھا جا ئے گا ناپاک ہو جا ئیگا۔ 16 اگر کو ئی شخص کھیت میں کسی کی لاش چھو تا ہے جسے کہ جنگ کے دوران مار ڈا لا گیا ہے یا پھر کو ئی بھی انسانی لاش کو چھو تا ہے تو وہ سات دن کے لئے ناپاک ہو جا ئے گا۔ اور اگر کو ئی آدمی مرے ہو ئے آدمی کی ہڈی چھو تا ہے یا قبر کو چھو تا ہے تو وہ سات دن کے لئے ناپاک ہو جا ئے گا۔
17 “اس لئے تمہیں جلا ئی ہو ئی گا ئے کی راکھ اس آدمی کے پاک کرنے کیلئے دوبارہ استعمال کرنی چا ہئے۔ بہتا ہوا پانی برتن میں رکھی ہو ئی راکھ پر ڈا لو۔ 18 پاک آدمی کو ایک زوفا کی شاخ لینی چا ہئے اور اسے پانی میں ڈبونی چا ہئے۔ تب اسے خیمہ پر برتنوں پر اور خیمہ میں جو آدمی ہیں ان پر یہ پانی چھڑکنا چاہئے۔ تمہیں یہ اُن سبھی آدمیوں کے ساتھ کرنا چا ہئے جو لاش کو چھو ئیں گے۔ تمہیں یہ اس کے ساتھ بھی کرنا چا ہئے جو جنگ میں مرے آدمی کی لاش کو چھو تا ہے۔ یا ان میں سے کسی کے ساتھ جو کسی مرے ہو ئے آدمی کی ہڈیاں یا قبر کو چھو تا ہے۔
19 “تب کو ئی پاک آدمی اس پانی کو ناپاک آدمی پر تیسرے دن اور پھر ساتویں دن چھڑکے۔ ساتویں دن وہ آدمی پاک ہو جاتا ہے۔ اسے اپنے کپڑوں کو پانی سے دھونا چا ہئے۔ وہ شام کے وقت پاک ہو جا تا ہے۔
20 “اگر کو ئی آدمی ناپاک ہو جا تا ہے اور اپنے آپ کو پاک نہیں کرتا ہے تو اسے بنی اسرائیلیوں سے الگ کر دیا جا ئے گا کیو نکہ اس آدمی پر وہ خاص پانی نہیں چھڑکا گیا۔ اس طرح کا ناپاک آدمی مقدس خیمہ کو ناپاک کرسکتا ہے۔ 21 یہ اُصول تمہا رے لئے ہمیشہ رہیں گے۔ جو آدمی اس خاص پانی کو چھڑکتا ہے۔اسے بھی اپنے کپڑے ضرور دھو لینے چا ہئے۔ کو ئی آدمی جو اس خاص پانی کو چھو ئے گا وہ شام تک ناپاک رہیگا۔ 22 اگر کو ئی ناپاک آدمی کسی چیزکو چھو ئے تو وہ بھی ناپاک ہو جا ئے گا۔ اور کو ئی چیز یا کو ئی آدمی اس کو چھو تا ہے تو وہ شام تک ناپاک رہے گا۔”
3:3+جن3:3پر تیل چھڑکا گیا۔ ایک خاص تیل ان کے سر پر ڈالا گیا یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ یہ خدا کی طرف سے چنے گئے۔3:23+وہ3:23خیمہ جہاں خدا اپنے لوگوں کے ساتھ رہنے آتا ہے۔3:47+یا3:47۲ اونس یا ۵۵ گرام3:50+مثقال3:50چاندی لگ بھگ یا ۳۵ پاؤنڈ یا ۲/۱۵۱ کیلو گرام۔4:16+زیتون4:16کا وہ تیل جو مخصوص آدمیوں پر ڈالا جاتا ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ لوگ خاص کام کے لئے چنے گئے ہیں۔6:2+کوئی6:2شخص جس نے خدا سے خاص وعدہ کیا ہو۔ یہ نام عبرانی لفظ سے ہے جس کا معنیٰ ہے “علحٰدہ ہونا”۔7:12-83+آیات7:12-83عبرانی میں ہر قائد کے تحفے کی فہرست الگ الگ بنائی گئی ہے لیکن مضمون ہر تحفہ کے لئے وہی ہے اس لئے پڑھنے میں آسان ہو اسے ایک ساتھ ملا دیا گیا ہے۔7:85+۴/۳۱7:85پاؤنڈ یا ۲/۱۱ کیلو گرام۔7:85+۳/۱۳7:85پاؤنڈ یا ۸۰۰ گرام7:85+یا7:85۶۰ پاؤنڈ یا ۲۸ کیلو گرام۔8:10+اس8:10سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ لاوی لوگوں کو انکے خاص کام پر منتخب کرنے میں حصّہ لئے ہیں۔11:3+اس11:3کے معنیٰ جلنے کے ہیں۔11:32+یہ11:32لگ بھگ ۴/۲۱ کیلو لیٹر کے برابر ہے۔ یعنی لگ بھگ ۲ کیلو گرام۔11:34+بمعنی11:34“شدید خواہشات کی قبریں –”13:22+ایک13:22نسل جس کے لوگ کافی لمبے ہوتے تھے۔13:24+یہ13:24عبرانی لفظ کی مانند ہے جس کے معنیٰ انگور کا گچھا ہے۔14:8+ادبی14:8طور پر یہاں دودھ اور شہد بہتا ہے