3
جس وقت خداوند نے سینا ئی پہاڑ پر موسیٰ سے بات کی اُس وقت ہا رون اور موسیٰ کے خاندان کی تا ریخ یہ ہے :
ہا رون کے چار بیٹے تھے۔ نا داب پہلو ٹھا بیٹا تھا۔ اُ سکے بعد ابیہو ، الیعزر اور اِتمر تھے۔ وہ سب مسح کئے ہو ئے کا ہن 3:3 مسح کئے ہوئے کاہن جن ہا رون کے بیٹے تھے۔ موسیٰ نے ان لوگوں کو کا ہنوں کے طور پر خداوند کی خدمت کا کام انجام دینے کے لئے مقرر کئے تھے۔ لیکن ناداب اور ابیہو خداوند کی خدمت کرتے وقت گناہ کرنے کی وجہ سے مر گئے۔ اُنہوں نے خداوند کی قربانی چڑھا ئی لیکن انہوں نے اُس آ گ کا استعمال کیا جس کے لئے خداوند نے اجا زت نہیں دی تھی۔ اُس طرح سے ناداب اور ابیہو وہاں سینا ئی کے صحرا میں مر گئے۔ اُن کے بیٹے نہیں تھے۔ الیعزر اور اتمر کا ہن بنے اور خداوند کی خدمت کرنے لگے۔ وہ یہ کام اس وقت تک کر تے رہے جب تک اُن کا باپ ہا رون زندہ تھا۔
خداوند نے موسیٰ سے کہا ، “لا وی کے خاندانی گروہ کو ہا رون کے سامنے لا ؤ۔ وہ لوگ ہا رون کے مددگار ہوں گے۔ لا وی نسل ہا رون کی اُ سوقت تک مدد کریں گے جب وہ خیمٴہ اجتماع میں خدمت کرے گا۔ اور لا وی نسل سبھی بنی اسرا ئیلیوں کی اُ سوقت مدد کریں گے جس وقت وہ مقدس خیمہ میں عبادت کرنے آئیں گے۔ لا وی لوگ خیمٴہ اجتماع کی ہر ایک چیز کی حفاظت کریں گے۔ یہ اُن کا فرض ہے لیکن لا وی لوگ اُن چیزوں کی دیکھ بھا ل کر کے ہی لوگوں کی مدد اورخدمت کریں گے جب وہ مقدس خیمہ میں عبادت کر نے آئیں گے۔
“سبھی بنی اسرا ئیلیوں میں سے لا وی لوگوں کو ہا رون اور اس کے بیٹوں کی مدد کرنے کے لئے مکمل طریقے سے الگ کرو۔
10 “تم ہا رون اور اُس کے بیٹوں کو کا ہن مقرر کرو گے۔ وہ اپنا فرض پو را کریں گے اور کا ہن کے طور پر خد مت کریں گے کو ئی دوسرا آدمی جو مقدّس چیزوں کے قریب آنے کے لئے سوچے گا مار دیا جانا چا ہئے۔”
11 خداوند نے موسیٰ سے یہ بھی کہا ، 12 “دیکھو ! اب میں نے لا ویوں کو سبھی بنی اسرا ئیلیوں میں سے اپنی خدمت کے لئے اسرائیل کے تمام پہلو ٹھے بیٹے کی جگہ پر مخصوص کر لئے۔ اس لئے لا وی میرے ہوں گے۔
13 “جب تم مصر میں تھے اور جب میں نے مصر کے لوگوں کے پہلو ٹھے کو ما ر ڈا لا تھا تو اس وقت میں نے اسرا ئیل کے تمام پہلو ٹھے بچوں کو اپنے لئے لے لیا تھا۔ انسان اور حیوان دو نوں کے نر پہلو ٹھے کو اپنے لئے مخصوص کرتا ہوں۔ وہ سب میرا ہو گا ، میں خداوند ہوں۔ ”
14 خداوند نے پھر صحرا ئے سینائی میں موسیٰ سے بات کی خداوند نے کہا۔ 15 “لا وی نسل کے تمام خاندانی گروہوں کو گِنو ، صرف مردوں یا لڑ کوں کو جو ایک مہینے یا اُ س سے زیادہ کے ہو ں اُن کو بھی گِنو۔” 16 موسیٰ نے خداوند کے احکام کی تعمیل کی اور اُن تمام کو گِنا۔
 
17 لا وی کے تین بیٹے تھے۔ اُن کے نام تھے: جیر سون ، قہات اور مراری۔
18 ہر ایک بیٹا خاندانی گروہوں کا قا ئد تھا۔
جیر سون کے خاندانی گروہ تھے : لِبنی اور سِمعی۔
19 قہا ت کے خاندانی گروہ تھے : عمرام اور اضہا ر ، حبرون اور عُزّی ایل۔
20 مراری کے خاندانی گروہ تھے : محلی اور موُشی۔
 
یہی وہ خاندان تھے جو لا وی کے خاندانی گروہ سے تعلق رکھتے تھے۔
21 لبنی اور سمعی کے خاندان کا جیر سون کے حاندانی گروہ سے رشتہ تھا۔ وہ جیرسون نسل کے خاندانی گروہ تھے۔ 22 اُن دونو ں خاندانی گروہوں میں ایک مہینے سے زیادہ عمر کے لڑکے یا مرد ۵۰۰,۷ تھے۔ 23 جیر سون نسل کے خاندانی گروہوں کو مغرب میں خیمہ لگانے کے لئے کہا گیا۔انہوں نے اپنا خیمہ مقّدس 3:23 مقدس خیمہ وہ خیمہ کے پیچھے لگا یا۔ 24 جیرسون نسل کے خاندانی گروہ کا قا ئد لا ایل کا بیٹا اِلیا سف تھا۔ 25 خیمٴہ اجتما ع میں جیر سون نسل کے لوگ مقدّس خیمہ ، اور بیرونی خیمہ اور غلاف کی دیکھ بھا ل کر نے کا کام کر تا تھا۔ وہ خیمٴہ اجتماع کے داخلی دروازہ کے پر دے کی بھی دیکھ بھال کر تے تھے۔ 26 وہ آنگن کے دروازہ کے پردہ کی بھی دیکھ بھال کر تے تھے۔ یہ آنگن مقدس خیمہ اور قربان گا ہ کے چاروں طرف تھا۔ وہ رسّیوں اور پردوں سے جڑے ہر ایک کام کی دیکھ بھال کر تے تھے۔
27 عمرام ،اضہار اور عزّی ایل کے خاندان قہا ت کے خاندان سے رشتہ رکھتے تھے وہ قہا ت خاندانی گروہ کے تھے۔ 28 اس خا ندانی گروہ میں ایک مہینے یا اُس سے زیادہ عمر کے لڑکے اور مرد ۰ ۸۳۰ تھے۔ قہات نسل کے لوگوں کو مقدّس جگہ کی دیکھ بھال کا کام سونپا گیا۔ 29 قہا ت کے خاندانی گروہ کو مقدس خیمہ کے جنوب کا حصّہ دیا گیا۔ یہ وہ علاقہ تھا جہاں انہوں نے اپنے خیمے لگا ئے۔ 30 قہات کے خاندانی گروہ کا قا ئد عزّی ایل کا بیٹا الیصا فان بنا تھا۔ 31 اُن کا کام مقدس صندوق ،میز ، شمعدان ، قربان گا ہیں اور مقدس جگہ کے برتنوں کی دیکھ بھال کرنا تھا۔ وہ پردہ اور ان کے ساتھ استعمال میں آنے وا لی تما م چیزوں کی بھی دیکھ بھال کرتے تھے۔
32 لا وی خاندان کے بزرگوں کا قا ئد ہا رون کا بیٹا الیعزر تھا۔ وہ کا ہن تھا۔ الیعزر مقدس جگہ کی دیکھ بھال کرنے وا لے تمام لوگوں کا نگراں کار تھا۔
33-34 محلی اور موُشیوں کے خاندانی گروہ کا تعلق مراری خاندان سے تھا۔ایک مہینے یا اُس سے زیادہ عمر کے لڑکے اور مرد محلی خاندانی گروہ میں ۲۰۰,۶تھے۔ 35 مراری گروہ کا قائد ابی خیل کا صُوری ایل تھا۔ اُس خاندانی گروہ کو مقدّس خیمہ کا شمالی حصّہ دیا گیا تھا۔ یہی وہ علاقہ ہے جہاں انہوں نے اپنا خیمہ لگایا۔ 36 مراری لوگوں کو مقدّس خیمہ کے ڈھانچے کی دیکھ بھال کا کام سونپا گیا۔ وہ تمام چھڑوں ،کھمبوں بنیادوں اور ہر وہ چیز جو مقدّس خیمہ کے ڈھانچے میں استعمال ہوئی تھی اس کی دیکھ بھال کرتے تھے۔ 37 وہ مقدس خیمہ کے کھونٹیوں،بنیاد اور رسیوں سمیت آنگن کے چاروں طرف کے تمام کھمبوں کی دیکھ بھال کر تے تھے۔
38 موسیٰ ، ہارون اور اسکے بیٹوں نے مقدس خیمہ کے مشرق میں اپنے خیمے لگائے۔ انہیں مقدس جگہ کی دیکھ بھال کا کام سونپا گیا تھا۔ انہوں نے یہ سبھی بنی اسرائیلیوں کے لئے کیا۔ کوئی دوسرا شخص جو مقدس جگہ کے قریب آتا پھانسی دیدیا جاتا تھا۔
39 خدا وند نے لاوی خاندانی گروہ کے ایک مہینے یا اس سے زیادہ عمر کے لڑ کوں اور مردوں کو گننے کا حکم دیا۔ انکی کل تعداد ۰۰۰,۲۲تھی۔
40 خدا وند نے موسیٰ سے کہا ، “اسرائیل میں ایک مہینے یا اس سے زیادہ عمر کے تمام پہلوٹھے لڑکے اور مردوں کو گنو۔ انکے ناموں کی ایک فہرست بناؤ۔ 41 اسرائیل کے پہلوٹھے بیٹوں کے بدلے میرے لئے لاویوں کو ،اسرائیل کے پہلوٹھے مال مویشیوں کے بدلے لاویوں کے مال مویشیوں کو لو۔ میں خدا وند ہوں”
42 اس لئے موسیٰ نے وہ کیا جو خدا وندنے اسے حکم دیا تھا۔ موسیٰ نے اسرائیل کے تمام پہلوٹھے نر بچّوں کو گِنا۔ 43 موسیٰ نے سبھی پہلوٹھے جن کی عمر ایک مہینہ یا اس سے زیادہ تھی انکی فہرست تیار کی۔ اس فہرست میں ۲۷۳,۲۲ نام تھے۔
44 خدا وند نے موسیٰ سے یہ بھی کہا ، 45 “میں خدا وند یہ حکم دیتا ہوں۔’اسرائیل کے دُوسرے خاندانوں کے پہلوٹھے مردوں کی جگہ پر لاوی نسل کے لوگوں کو لو اور میں دوسرے لوگوں کو جانوروں کی جگہ پر لاوی نسل کے جانوروں کو لونگا۔ لاوی میری نسل ہے۔ 46 لاوی نسل کے لوگ ۰۰۰,۲۲ہیں اور دوسرے خاندانوں کے ۲۷۳,۲۲ پہلوٹھے بچّے لاوی نسل کے لوگوں سے زیادہ ہیں اس طرح ۲۷۳پہلوٹھے بچّے لاوی نسل کے لوگوں سے زیادہ ہیں۔ 47 دوسوتہتّر زائد اسرائیلی پہلوٹھوں میں سے ہر ایک سے پانچ مثقال 3:47 پانچ مثقال یا چاندی لو۔ سرکاری ناپ کے مطابق گرہ ایک مثقال کے برابر ہوتا ہے۔ 48 وہ چاندی ہارون اور اس کے بیٹوں کو دو۔ یہ اسرائیل کے ۲۷۳ لوگوں کے فدیہ کے لئے قیمت ہے۔ ‘”
49 موسیٰ نے ۲۷۳ آدمیوں کے لئے فدیہ کا رقم ان سے جو تعداد میں زیادہ تھے اور جن کو لاویوں نے چھڑا یا تھا جمع کیا۔ 50 موسیٰ نے اسرائیل کے پہلوٹھوں سے چاندی اکٹھا کی اس نے ۱۳۶۵ مثقال 3:50 ۱۳۶۵ مثقال چاندی سرکاری ناپ کا استعمال کر کے حاصل کی۔ 51 موسیٰ نے خدا وند کی احکام کی تعمیل کی۔ موسیٰ نے خدا وند کے حکم کے مطابق وہ چاندی ہارون اور اس کے بیٹوں کو دی۔
3:3+جن3:3پر تیل چھڑکا گیا۔ ایک خاص تیل ان کے سر پر ڈالا گیا یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ یہ خدا کی طرف سے چنے گئے۔3:23+وہ3:23خیمہ جہاں خدا اپنے لوگوں کے ساتھ رہنے آتا ہے۔3:47+یا3:47۲ اونس یا ۵۵ گرام3:50+مثقال3:50چاندی لگ بھگ یا ۳۵ پاؤنڈ یا ۲/۱۵۱ کیلو گرام۔