34
خدا وند نے موسیٰ سے بات کی اس نے کہا، “ بنی اسرا ئیلیوں کو یہ حکم دو : تم لوگ ملک کنعان میں آ رہے ہو۔ جب تم کنعان میں آؤ گے ، تم پو رے ملک پر قبضہ کر لو گے جس کی یہ سرحد ہو گی : جنوب میں تم لوگ ایدوم کے قریب صین ریگستان کا حصّہ حا صل کر و گے۔ تمہا ری جنوبی سرحد مردہ سمندر کے مشرقی کنارے سے شروع ہو گی۔ یہ بچھو ؤں کی راہ ( اسکا ر پین پاس) کے جنوب سے گذرے گی۔ یہ صین ریگستان سے ہو کر قادِس برنیع تک جا ئے گی۔ اور پھر حصر ادّار اور تب یہ عضمُون سے گذرے گی۔ عضمُون سے سر حد مصر کی ندی تک جا ئے گی اور اس کا آ خر بحر روم پر ہو گا۔ تمہا ری مغربی سر حد بحر رو م ہو گی۔ تمہا ری شُما لی سر حد بحر روم سے شروع ہو گی اور ہو ر پہا ڑ تک جا ئے گی۔ ہور پہا ڑ سے یہ حما ت کو جا ئے گی اور پھر صداد کو۔ اور یہ سرحد زِ فرون کو جا ئے گی اور یہ حصر عینان پرختم ہو گی۔ اس طرح یہ تمہا ری شما لی سر حد ہو گی۔ 10 تمہا ری مشرقی سرحد عینان پرشروع ہو گی اور یہ سفام تک جا ئے گی۔ 11 سفام سے یہ سر حد عین کے مشرق میں ربلہ تک جا ئے گی۔ سر حد گلیلی سمندر کے مشرقی کنا رے سے آگے بڑھے گی۔ 12 تب سر حد دریا ئے یردن کے ساتھ سا تھ چلے گی۔ اور مردہ سمندر پر جا کر ختم ہو گی۔ یہی تمہا رے ملک کے چاروں طرف کی سرحدیں ہیں۔” 13 موسیٰ نے بنی اسرا ئیلیوں کو حکم دیا : “یہی وہ زمین ہے جسے تم لوگ تقسیم کرو گے۔ تم لوگ نو خاندانی گروہ اور منسی کے آ دھے خاندانی گروہ کے بیچ زمین کے تقسیم کر نے کے لئے قرعہ ڈا لو گے۔ 14 رُوبن، جاد خاندانی گروہ کے لوگ منسی کے آدھے خاندانی گروہ کے لوگوں نے اپنی اپنی میراث لی۔ 15 وہ ڈھا ئی خاندان گروہوں نے یریحو کے قریب دریا ئے یردن کے مشرق میں اپنی میراث حاصل کی۔” 16 تب خداوند نے موسیٰ سے بات کی اس نے کہا۔ 17 “یہ وہ لوگ ہیں جو زمین بانٹنے میں تمہا ری مدد کریں گے۔ کا ہن الیعزر نون کا بیٹا یشوع۔ 18 اور ہر ایک خاندانی گروہ سے تم ایک قا ئد منتخب کرو گے۔ یہ لوگ زمین کی تقسیم کریں گے۔ 19 قا ئدین کے نام یہ ہیں :
 
یہودا ہ کے خاندانی گروہ سے یفُنّہ کا بیٹا کا لب۔
20 شمعون کے خاندانی گروہ عمّیہود کا بیٹا سموئیل۔
21 بنیمین کے خاندانی گروہ سے کسلُون کا بیٹا اِلیداد۔
22 دان کے خاندانی گروہ سے یگلی کا بیٹا بُقّی۔
23 منّسی ( یوسف کا بیٹا ) کے خاندانی گروہ سے افود کا بیٹا حنّی ایل۔
24 افرائیم ( یوسف کا بیٹا ) کے خاندانی گروہ سے سفتان کا بیٹا قمو ایل۔
25 زبولون کے خاندانی گروہ سے فرناک کا بیٹا الیصفن۔
26 اِشکا ر کے خاندانی گروہ سے عزّان کا بیٹا فلتی ایل۔
27 آشر کے خاندانی گروہ سے شلوی کا بیٹا اخیہود۔
28 نفتالی کے خاندانی گروہ سے عمیہود کا بیٹا فدا ہیل۔”
 
29 خداوند نے ان آدمیوں کو بنی اسرا ئیلیوں میں کنعان کی زمین بانٹنے کے لئے حکم دیا۔
لا وی نسلوں کے شہر
3:3+جن3:3پر تیل چھڑکا گیا۔ ایک خاص تیل ان کے سر پر ڈالا گیا یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ یہ خدا کی طرف سے چنے گئے۔3:23+وہ3:23خیمہ جہاں خدا اپنے لوگوں کے ساتھ رہنے آتا ہے۔3:47+یا3:47۲ اونس یا ۵۵ گرام3:50+مثقال3:50چاندی لگ بھگ یا ۳۵ پاؤنڈ یا ۲/۱۵۱ کیلو گرام۔4:16+زیتون4:16کا وہ تیل جو مخصوص آدمیوں پر ڈالا جاتا ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ لوگ خاص کام کے لئے چنے گئے ہیں۔6:2+کوئی6:2شخص جس نے خدا سے خاص وعدہ کیا ہو۔ یہ نام عبرانی لفظ سے ہے جس کا معنیٰ ہے “علحٰدہ ہونا”۔7:12-83+آیات7:12-83عبرانی میں ہر قائد کے تحفے کی فہرست الگ الگ بنائی گئی ہے لیکن مضمون ہر تحفہ کے لئے وہی ہے اس لئے پڑھنے میں آسان ہو اسے ایک ساتھ ملا دیا گیا ہے۔7:85+۴/۳۱7:85پاؤنڈ یا ۲/۱۱ کیلو گرام۔7:85+۳/۱۳7:85پاؤنڈ یا ۸۰۰ گرام7:85+یا7:85۶۰ پاؤنڈ یا ۲۸ کیلو گرام۔8:10+اس8:10سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ لاوی لوگوں کو انکے خاص کام پر منتخب کرنے میں حصّہ لئے ہیں۔11:3+اس11:3کے معنیٰ جلنے کے ہیں۔11:32+یہ11:32لگ بھگ ۴/۲۱ کیلو لیٹر کے برابر ہے۔ یعنی لگ بھگ ۲ کیلو گرام۔11:34+بمعنی11:34“شدید خواہشات کی قبریں –”13:22+ایک13:22نسل جس کے لوگ کافی لمبے ہوتے تھے۔13:24+یہ13:24عبرانی لفظ کی مانند ہے جس کے معنیٰ انگور کا گچھا ہے۔14:8+ادبی14:8طور پر یہاں دودھ اور شہد بہتا ہے20:13+اس20:13لفظ کے معنیٰ “بحث ” یا “خلاف21:3+اس21:3نام کے معنی “مکمل تباہی ” دیکھو احبار ۲۸”۲۷- ۲۹25:15+اس25:15عبرانی لفظ کے معنیٰ “میرا جھوٹ ” ہے -