7
جس دن موسیٰ نے مقدس خیمہ کو لگانا پو را کیا۔ اس نے اسے خداوند کے لئے وقف کیا۔ موسیٰ نے خیمہ اور اس میں استعمال میں آنے وا لی چیزوں پر چھڑکا ؤ کیا۔ موسیٰ نے قربان گا ہ کا بھی چھِڑکا ؤ کیا اور اس کے ساتھ کی چیزوں کا بھی۔ جس سے یہ ظا ہر ہو تا تھا کہ یہ سب چیزیں خداوند کی ہیں اور اُس کی عبادت کے لئے استعمال کی جانی چاہئے۔
تب اسرائیل کے قائدین نے خداوند کو قربانیاں چڑھا ئیں۔ یہ اپنے اپنے خاندانوں کے صدر تھے جو اپنے خاندانی گروہ کے قائد تھے۔ یہی قائدین نے لوگوں کو گنا تھا۔ یہ قا ئد خداوند کے لئے نذرانہ پیش کئے۔ وہ چاروں طرف ڈھکی ۶ گاڑیاں اور ۱۲ بیل لا ئے۔ ہر ایک قا ئد کی طرف سے ایک بیل دیا گیا تھا اور ہر دو قائد کی طرف سے ایک گا ڑی دی گئی تھی۔ قائدین نے مقدّس خیمہ پر خداوند کو یہ چیزیں دیں۔
خداوند نے موسیٰ سے کہا ، “قائدین کی ان قربانیوں کو قبول کرو۔ یہ قربانیاں خیمٴہ اجتماع کے کام میں استعمال کی جا سکتی ہیں ان چیزوں کو لا وی نسل کے لوگوں کو دو یہ انہیں اپنے کام کرنے میں مددگار ہو نگی۔”
اس لئے موسیٰ نے گاڑیوں اور بیلوں کو لیا اور ان چیزوں کو لا وی نسل کے لوگوں کو دیا۔ اس نے دو بیل اور چار گاڑیاں جیر سون نسلوں کو دیں۔ انہیں اپنے کام کے لئے اُن گاڑیوں اور بیلوں کی ضرورت تھی۔ تب موسیٰ نے چار گاڑیاں اور آٹھ بیل مراری نسل کو دیں۔ انہیں اپنے کام کے لئے ان گاڑیوں اور بیلوں کی ضرورت تھی۔ کا ہن ہا رون کا بیٹا اِتمر اُن تمام آدمیوں کے کام کے لئے جواب دہ تھا۔ موسیٰ نے قہا ت نسلوں کو کو ئی بیل یا کو ئی گاڑی نہیں دی۔ اُن آدمیوں کو پاک چیزیں اپنے کندھے پر لے جانی تھی۔ یہی کام اُن کو کرنے کے لئے سونپا گیا تھا۔
10 جس دن قربان گا ہ کے لئے چھِڑکا ؤ کیا گیا اس دن وہ قربانگا ہ کے تقدیس کے لئے تحفے لا ئے۔ انہوں نے اپنے تحفوں کو قربان گاہ کے سامنے خداوند کے حوا لے کیا۔ 11 خداوند نے پہلے ہی موسیٰ سے کہہ دیا تھا ، “ہر روز ایک قا ئد قربان گا ہ کی تقدیس کے لئے اپنا تحفہ ضرور لا ئے۔
12-83  7:12 ۱۲۔۸۳ آیات بارہ قائدین میں سے ہر ایک قا ئد اپنا اپنا تحفہ لا یا وہ تحفے یہ ہیں :
ہر ایک قا ئد چاندی کی ایک تھا لی لا یا جس کا وزن ۱۳۰ مثقال تھا۔ ہر ایک قائد چاندی کا ایک کٹورہ لا یا جس کا وزن ۷۰ مثقال تھا۔ اُن دونوں تحا ئف کو مقدس مقام میں استعمال ہو نے وا لے سرکا ری وزن کے مطا بق تو لا گیا۔ ہر کٹورے اور ہر تھا لی میں تیل ملا ہوا عمدہ آٹا بھرا تھا۔ یہ اناج کی قربانی کے طور پر استعمال کیا جا تا تھا۔ ہر قا ئد ایک بڑا سونے کا چمچہ جس کا وزن ۱۰ مثقال تھا لے کر آیا۔ اُس چمچے میں خوشبو جلانے کی اشیاء بھری ہو ئی تھی۔
ہر قائد ایک بچھڑا ، ایک نر میمنہ ا ور ایک سال کا ایک نر میمنہ بھی لا یا یہ جانور جلانے کا نذرانہ کے لئے تھے۔ ہر ایک قا ئد ایک نر میمنہ بھی گناہ کے نذرانہ کے طور پر لا یا۔ ہر ایک قائد دو گا ئے ، پانچ مینڈھے ، پانچ بکرے اور ایک ایک سال کے پانچ میمنے لا یا۔ اُن تمام کو ہمدردی کا نذرانہ کے طور پر قربانی دی گئی۔
عمیّند اب کا بیٹا نحسون جو یہودا کے خاندانی گروہ سے تھا وہ پہلے دن اپنی قربانی لا یا۔
دوسرے دن ضغر کے بیٹے نتنی ایل جو اِشکار کا قا ئد تھا وہ اپنا نذرانہ لا یا۔
تیسرے دن حیلو ن کا بیٹا اِہلیاب جو زبولون کا قا ئد تھا اپنی نذرا لا یا۔
چوتھے دن شدیور کا بیٹا الیصور جو روبن کے قبیلہ کا قا ئد تھا اپنا نذرانہ لا یا۔
پانچویں دن صوری شدّی کا بیٹا سلوی ایل جو شمعونیوں کا قا ئد تھا اپنا نذرانہ لا یا۔
چھٹے دن دعُو ایل کے بیٹے اِلیاسف جو جاد کے لوگوں کا قا ئد تھا اپنا نذرانہ لا یا۔
ساتویں دن عمیہود کا بیٹا اِلیسمع جو افرائیم کے لوگوں کا قائد تھا اپنا نذرانہ لا یا۔
آٹھویں دن فدا ہصُور کا بیٹا جملی ایل جو منّسی کے لوگوں کا قا ئد تھا اپنا نذرانہ لا یا۔
نویں دن جاد عونی کا بیٹا اِبدان جو بنیمین کے لوگوں کا قائد تھا اپنا نذرانہ لا یا۔
دسویں دن عمّیشّد ی کے بیٹے اخیعز ر جو دان کے لوگوں کا قا ئد تھا اپنا نذرانہ لا یا۔
گیارہویں دن عکران کے بیٹے فجعی ایل جو آشر کے لوگوں کا قا ئد تھا اپنا نذرانہ لا یا۔
بارہویں دن عینان کا بیٹا اخیرع جو نفتا لی کے لوگوں کا قائد تھا اپنا ندرانہ لا یا۔
84 اس طرح یہ سب چیزیں بنی اسرائیلیوں کے قا ئدین کی تحا ئف تھے۔ یہ چیزیں تب لا ئی گئیں جب موسیٰ نے قربانگا ہ کو خاص تیل ڈا ل کر موقوف کیا۔ وہ بارہ چاندی کی طشتریاں بارہ چاندی کے کٹورے اور بارہ سونے کے چمچے لا ئے۔ 85 چاندی کی ہر ایک طشتری کا وزن ۱۳۰ مثقال 7:85 ۱۳۰ مثقال ۴/۳۱ تھا۔ اور ہر ایک کٹورے کا وزن ۷۰ مثقال 7:85 ۷۰ مثقال ۳/۱۳ تھا۔ چاندی کی طشتریاں اور چاندی کے کٹوروں کا کُل وزن ۲۴۰۰ مثقال 7:85 ۲۴۰۰ مثقالیا سرکا ری وزن کے مطا بق تھا۔ 86 خوشبو سے بھرے سونے کے چمچوں میں سے ہر ایک کا وزن دس مثقال تھا۔ سونے کے بارہ چمچوں کا کُل وزن تقریباً تین پا ؤنڈ تھا۔
87 جلا نے کے نذرانے کے لئے جانوروں کی کُل تعداد بارہ بیل بارہ مینڈھے اور بارہ ایک سال کے میمنے تھے۔ وہاں اناج کا نذرانہ بھی تھا۔ خداوند کو گناہ کا نذرانہ پیش کر نے کے لئے بارہ بکرے بھی تھے۔ 88 اُن جانوروں کی تعداد جسے قا ئدین نے ہمدردی کا نذرانہ دینے کے لئے دئیے تھے : ۲۴ بیل ،۶۰ مینڈھے ، ۶۰ بکرے اور ۶۰ ایک سال کے میمنے۔ قربان گا ہ کی تقدیس کے وقت یہ چیزیں قربانی کے طور پر دی گئیں۔ یہ موسیٰ کے ذریعہ مسح کرنے کا تیل ان پر ڈالنے کے بعد ہوا۔
89 موسیٰ خیمٴہ اجتماع میں خداوند سے بات کرنے گئے۔ اس وقت انہوں نے اپنے ساتھ بات کر تے ہو ئے خداوند کی آواز سنی۔ وہ آواز معاہدہ کے صندوق کے اوپر کے خاص سر پوش پر کے دو کروبی فرشتوں کے درمیان سے آرہی تھی۔ اسطرح خدا نے موسیٰ سے باتیں کیں۔
3:3+جن3:3پر تیل چھڑکا گیا۔ ایک خاص تیل ان کے سر پر ڈالا گیا یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ یہ خدا کی طرف سے چنے گئے۔3:23+وہ3:23خیمہ جہاں خدا اپنے لوگوں کے ساتھ رہنے آتا ہے۔3:47+یا3:47۲ اونس یا ۵۵ گرام3:50+مثقال3:50چاندی لگ بھگ یا ۳۵ پاؤنڈ یا ۲/۱۵۱ کیلو گرام۔4:16+زیتون4:16کا وہ تیل جو مخصوص آدمیوں پر ڈالا جاتا ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ لوگ خاص کام کے لئے چنے گئے ہیں۔6:2+کوئی6:2شخص جس نے خدا سے خاص وعدہ کیا ہو۔ یہ نام عبرانی لفظ سے ہے جس کا معنیٰ ہے “علحٰدہ ہونا”۔7:12-83+آیات7:12-83عبرانی میں ہر قائد کے تحفے کی فہرست الگ الگ بنائی گئی ہے لیکن مضمون ہر تحفہ کے لئے وہی ہے اس لئے پڑھنے میں آسان ہو اسے ایک ساتھ ملا دیا گیا ہے۔7:85+۴/۳۱7:85پاؤنڈ یا ۲/۱۱ کیلو گرام۔7:85+۳/۱۳7:85پاؤنڈ یا ۸۰۰ گرام7:85+یا7:85۶۰ پاؤنڈ یا ۲۸ کیلو گرام۔