11
خدا وند نقص دار ترازو سے نفرت کرتا ہے اور صحیح ترازو سے وہ خوش ہوتا ہے۔
غرور کا انجام رسوا ئی ہو تی ہے لیکن خاکساری کا انجام حکمت ہو تی ہے۔
ایماندار لوگو ں کی رہنما ئی ایماندا ری سے ہو تی ہے لیکن دغابازوں کی دھوکہ دہی خو د انہیں برباد کر دیتی ہے۔
جس دن خدا لوگو ں کا فیصلہ کرتا ہے اس دن مال و دولت کام نہیں آتی ہے۔ لیکن راستبازی تم کو موت سے بچا سکتی ہے۔
ایماندار لوگو ں کی راستبازی ان کا راستہ سیدھا کر تی ہے۔لیکن شریر لوگو ں کی شرارت اسے گرادیتی ہے۔
راستبازی ایمانداروں کو بچا تی ہے لیکن غدّار لوگ اپنے بد نیتی کے جال میں پھنس جا ئیں گے۔
جب بدکار مر جا تا ہے تو اس کے لئے کو ئی امید نہیں رہتی ہے۔ ہر وہ چیز جس کی اس نے امید کی تھی وہ جا چکی ہو تی ہے اور کل ملا کر اس کی قیمت کچھ بھی نہیں ہو تی ہے۔
نیک آدمی کو مصیبت سے چھٹکا را ملتا ہے لیکن بجائے اس کے بدکردار اس میں پھنس جا تا ہے۔
بے دین شخص اپنی باتوں سے دوسروں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔لیکن ایک نیک آدمی کی عقلمندی اسے بچا ئے گی۔
10 جب نیک لوگ کامیاب ہو تے ہیں تو پو را شہر خوش ہو تا ہے۔ جب شریر لوگ برباد ہو تے ہیں تو لوگ خوشی سے چلّا تے ہیں۔
11 راستبازوں کی دی ہو ئی دُعا سے شہر ترقی کر تا ہے۔ لیکن شریر لوگو ں کی باتو ں سے شہر تباہ ہو تا ہے۔
12 ایک شخص اپنی کم عقلی سے اپنے پڑو سی کو حقیر سمجھتا ہے۔لیکن دانا آدمی جانتا ہے کہ کب خاموش رہنا چا ہئے۔
13 جو شخص افواہ پھیلا تا ہے وہ جہاں کہیں بھی جا تا ہے رازوں کو فاش کر تا ہے۔لیکن ایک بھروسہ مند راز کو راز ہی رکھتا ہے۔
14 کم عقلمندانہ قیادت قوم کی تبا ہی کی رہنما ئی کر تی ہے۔لیکن کئی اچھے صلاح کا ر قوم کو محفوظ بنا تےہیں۔
15 جو اجنبی کے قرض کا ضامن بنتا ہے۔اسے یقیناً نقصان ہو گا۔ لیکن وہ جو ایسا کر نے سے انکار کرتا ہے وہ محفوظ رہے گا۔
16 مہربان رحم دل عورت عزت پاتی ہے اور تند مزاج مرد مال حا صل کرتا ہے۔
17 مہربان آدمی نفع پا تاہے۔لیکن ایک ظالم شخص خود اپنے لئے مصیبت لا تا ہے۔
18 ایک شریر شخص دھوکے کا اجرت کماتا ہے۔ لیکن وہ شخص جو صداقت کا بیج بو تا ہے حقیقی اجر پا تا ہے۔
19 سچا ئی اور صداقت زندگی کی رہنما ئی کر تی ہے۔ لیکن وہ جو شرارت پن کا تعاقب کر تا ہے اپنی موت کی طرف رُخ کر تا ہے۔
20 خداوند بد دماغ لوگو ں سے نفرت کرتا ہے لیکن جو لوگ بے قصور ہیں اس کے ساتھ وہ خوش ہو تا ہے۔
21 یقیناً شریر لوگو ں کو سزا ملے گی۔ اورنیک لوگ رہا ئی پا ئیں گے۔
22 خوبصورت مگر بے وقوف عورت ٹھیک ایسی ہے جیسے سونے کی نتھ سُوّر کی ناک میں ہو۔
23 اچھے لوگ جو چاہتے ہیں اسکا انجام ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ لیکن شریر لوگوں کی امید غصہ پر ختم ہو جاتی ہے۔
24 جو کوئی دل سے دیتا ہے اور بھی زیادہ پاتا ہے لیکن جو دینے سے انکار کرتا ہے جب اسے دینا چاہے تو وہ اور غریب ہوجا تا ہے۔
25 جو شخص آزادانہ کسی کو دے تو وہ ترقی کرے گا۔ اور ایک شخص جو دوسروں کی مدد کرتا ہے وہ خود مدد پائے گا۔
26 لوگ لالچی آدمی پر لعنت کرتے ہیں جب وہ اپنا اناج فروخت کر نے سے انکار کرتا ہے۔ لیکن وہ لوگ ایسے آدمی کو دعا دیتے ہیں جو اپنا اناج دوسروں کو کھلا نے کے لئے فروخت کرتا ہے۔
27 لوگ اس شخص کو چاہتے ہیں جو اچھا ئی کرنے کی کو شش کرتا ہے۔ لیکن جو برائی کا تعاقب کرتا ہے تو برائی اسی پر لوٹ آئیگی۔
28 جو شخص اپنی دولت پر بھروسہ کر تا ہے وہ گر پڑیگا۔ لیکن نیک آدمی ایک نئے سبز پتہ کی طرح لہرا تا ہے۔
29 اگر کو ئی شخص اپنے خاندان کی مصیبت کا سبب بنتا ہے تو اسکے پاس آخر میں کچھ بھی نہیں ہو گا۔ اور بے وقوف ہمیشہ عقلمند کی خدمت کرے گا۔
30 نیک آدمی جو عمل کر تا ہے وہ درخت حیات کی مانند ہے اور ایک دانا شخص لوگوں کو نئی زندگی دیتا ہے۔
31 اگر نیک لوگوں کو زمین پر وہ چیز ملتی ہے جس کے وہ مستحق ہیں تو شریروں اور گنہگاروں کو کتنا زیادہ ملے گا جس کے وہ مستحق ہیں۔