13
سمجھدار بیٹا اپنے باپ کی اصلاح کی باتوں کو سنتا ہے لیکن ایک ٹھٹھا باز کسی شخص کی اصلاح کی باتوں پر دھیان نہیں دیتا ہے۔
اچھے لوگوں کی اچھی باتیں اسے اچھی چیزوں سے صلہ دے سکتی ہیں۔ لیکن بد کار ہمیشہ وہی کر نا چاہتا ہے جو برا ہے۔
کو ئی شخص جب بولنے میں ہوشیار رہتا ہے تو وہ اپنی زندگی کو بچا تا ہے اور وہ جو بغیر سو چے سمجھے بولتا ہے بر باد ہو جا تا ہے۔
کا ہل آدمی کی خواہش کبھی پو ری نہیں ہو تی لیکن محنتی کو ا س کے کئے کا پھل ملتا ہے۔
راستباز لوگ جھوٹ سے نفرت کر تے ہیں ، لیکن شریر لوگ شرمندگی اور رسوائی کا سبب بنتے ہیں۔
راستبازی معصوم کی حفاظت کرتی ہے ، لیکن برے اعمال ایک گنہگار کو تباہ کر دیتا ہے۔
کچھ لوگ اپنے آپ کو دولت مند جتا تے ہیں ، حالانکہ انکے پاس کچھ نہیں ہے اور کچھ لوگ اپنے آپ کو غریب ظا ہر کر تے ہیں مگر حقییقت میں دولت مند ہیں۔
دولت مند اپنی زندگی بچا نے کے لئے فدیہ دے سکتا ہے لیکن غریبوں کو ایسی دھمکیاں کبھی نہیں دی جا تی ہیں۔
ایماندار لوگوں کی روشنی تیز چمکتی ہے۔ لیکن شریر لوگوں کی چراغ بجھا دی جائے گی۔
10 غرور صرف بحث کا سبب بنتا ہے ، لیکن مشوروں کو قبول کر نا زیادہ عقلمند ی ہے۔
11 دھو کہ دے کر کما ئی گئی دولت کبھی نہیں رہتی ہے۔ لیکن جو لوگ تھو ڑی تھو ڑی کر کے دولت حاصل کر تے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ بڑھتی ہے۔
12 جب امید پو ری ہو نے میں لمبا وقت لگتا ہے تو دل مایوس ہو جا تا ہے لیکن جو خواہش پو ری ہو جا تی ہے وہ درخت حیات کی مانند ہے۔
13 کو ئی شخص جو ہدایت سے انکار کرتے ہیں وہ اپنے لئے مشکلات کا باعث بنتا ہے۔ لیکن جو ہدایت کی عزت کر تا ہے صلہ پا تا ہے۔
14 عقلمند آدمی کی تعلیمات ایک جھرنے کی طرح ہے جو کہ زندگی دیتی ہے ، وہ لوگو ں کو موت کے پھندے سے دور کر دیتی ہے۔
15 اچھی عقل مقبولیت بخشتی ہے لیکن دھوکہ بازو ں کی زندگی بہت سخت ہے۔
16 ایک عقلمند شخص اپنے علم سے عمل حاصل کر تا ہے لیکن بے وقوف اپنی بے وقوفی ظاہر کرتا ہے۔
17 شریر قاصد مشکلات میں گھر جا تا ہے لیکن دیانتدار قاصد کے لئے سلامتی ہے۔
18 ایک شخص جو تربیت سے انکار کرتا ہے غریبی اور رسوائی میں داخل ہو جا تا ہے۔لیکن جو ڈانٹ ڈپٹ کو قبول کرتا ہے عزت و احترام حاصل کر تا ہے۔
19 ایک شخص بہت خوش ہو تا ہے جب اسے مل جا تا ہے جو وہ چاہتا ہے ،لیکن بے وقوف بُرا ئی سے باز آ نے سے نفرت کرتا ہے۔
20 دانشمندو ں سے دوستی رکھو تو خود دانشمند ہو گے اور اگر احمق کو دوست بنا ؤ گے تو مشکلات میں رہو گے۔
21 مصیبتیں گنہگاروں کا پیچھا کر تی ہیں لیکن سچے لوگو ں کو اچھی چیزیں ملتی ہیں۔
22 نیک شخص کی دولت اس کے بچوں اور پو توں کی میراث ہو جا ئے گی اور آخرکار گنہگا رو ں کی دولت نیک لوگو ں کے پاس چلی جا ئے گی۔
23 ہو سکتا ہے غریب کا کھیت و افر غذا پیدا کرے ، لیکن اگر وہ ( اپنے کھیت میں ) غلط فیصلہ کر تا ہے تو وہ بھو کا رہے گا۔
24 جو شخص اپنے بیٹے کی اصلاح نہیں کرتا ہے اور اسے سزا نہیں دیتا ہے تو وہ اس سے نفرت کرتا ہے ، لیکن جو اپنے بیٹے سے محبت کرتا ہے وہ ا سکی تربیت سے با خبر ہو تا ہے۔
25 ایک راستباز کے پاس کھانے کے لئے کا فی کچھ ہو تا لیکن ایک شریر ہمیشہ بھو کا رہتا ہے۔