29
اگر کو ئی شخص ضدی ہے اور وہ اصلاح کو قبول کرنے سے انکار کرتا ہے تو وہ بغیر کسی چارہ سے ناگہاں تباہ ہو جائے گا۔
جب صادق لوگ ترقی کرتے ہیں تو قوم خوش ہوتی ہے ، لیکن جب شریر لوگ حکو مت کرتے ہیں تو ملک کراہتا ہے۔
ایسا شخص جو دانائی سے محبت کر تا ہے تو اسکا باپ خوش ہوتا ہے لیکن جو اپنی رقم فاحشاؤں پر خرچ کرے تو وہ اپنی دولت گنواتا ہے۔
جو بادشاہ عدل سے حکو مت کرتا ہے وہ قوم کو طاقتور بنا تا ہے ، لیکن جو رشوت لیتا ہے وہ اسے ویران کر دیتا ہے۔
جو اپنے ساتھیوں کی خوشا مد کرتا ہے تو وہ اسکے پیروں کے لئے جال بچھا تا ہے۔
برے لوگ اپنے ہی گناہوں کے سبب پھندے میں پھنس جائیں گے۔ لیکن راستباز شخص گا سکتا ہے اور خوشی منا سکتا ہے۔
راستباز شخص غریبوں کے انصاف کا خیال رکھتا ہے ، لیکن ایک شریر شخص اس کا کوئی خیال نہیں کرتا ہے۔
ایک ٹھٹھا باز شخص شہر میں فساد بر پا کرتا ہے۔ لیکن ایک عقلمند قہر کو خاموش کر دیتا ہے۔
اگر کوئی عقلمند شخص بے وقوف کے ساتھ عدالت میں جاتا ہے تو بے وقوف بحث کرے گا اور بے وقوفی کی باتیں کرے گا۔ اور دونوں کبھی آپس میں راضی نہیں ہونگے۔
10 قاتل ہمیشہ ایماندار لوگوں سے نفرت کرتا ہے یہ برے لوگ ایماندار لوگوں کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں۔ 11 ایک بے وقوف کھلے عام اپنے غصہ کا اظہار کرتا ہے لیکن ایک عقلمند اپنے آپ کو قابو میں رکھتا ہے۔
12 اگر کوئی حاکم جھو ٹوں کی سنتا ہے تو اسکے تمام عہدیدار بد کار ہوں گے۔
13 یہی ایک غریب شخص اور ایک ظالم شخص میں مشتر کہ ہوتا ہے : خدا وند نے ان دونوں کو پیدا کیا ہے۔
14 اگر کوئی بادشاہ غریبوں کے ساتھ انصاف پسند ہے تو اسکی حکو مت ہمیشہ کے لئے قائم رہتی ہے۔
15 چھڑی اور سدھار حکمت کو ظا ہر کرتا ہے۔ لیکن اگر بچہ تربیت یافتہ نہیں ہے تو وہ اپنی ماں کے لئے رسوائی کا باعث ہو گا۔
16 اگر بد کار لوگ ترقی کرے تو گناہ بڑھتا جائے گا۔ لیکن راستباز انکے زوال کو دیکھے گا۔
17 اپنے بیٹے کو تربیت دو اور وہ تیرے لئے سلامتی اور شادمانی کا سبب بنے گا۔
18 جہاں رویا نہیں وہاں لوگ گمراہی کی طرف جاتے ہیں ، لیکن جو شریعت کا پا لن کرتے ہیں وہ با فضل ہیں۔
19 صرف باتوں کے کر نے سے خادم سدھر تا نہیں ہے چاہے وہ تمہاری باتوں کو سمجھے لیکن اس پر عمل نہ کرے گا۔
20 کیا تم نے کسی شخص کو جلد بازی میں بولتے ہوئے دیکھا ہے ؟ ایسے آدمی کے مقابلہ میں ایک بے وقوف کو زیادہ امید ہوتی ہے۔
21 اگر کو ئی شخص اپنے ملا زم کو بچپن سے لاڈ و پیار سے پالتا ہے تو بھی آخر میں وہ اسکا اچھا ملازم نہیں ہوگا۔
22 ایک غضبناک آدمی جھگڑا کا سبب بنتا ہے اور ایک گرم مزاج آدمی ظلم بر پا کرتا ہے۔
23 آدمی کا غرور اسکے لئے شرمند گی کا باعث ہے لیکن ایک خاکسار آدمی کو دوسرے لوگ عزت دیتے ہیں۔
24 چور کے جرم میں شریک ہونے والا اس کا اپنا دشمن ہے۔ جب وہ چور کے خلاف حلف کو عدالت میں سنتا ہے تو وہ شہادت دینے میں ڈرتا ہے۔
25 خوف انسان کے لئے پھندہ کی مانند ہو تا ہے۔ لیکن جو خدا وند پر بھروسہ رکھتا ہے وہ محفوظ ہے۔
26 کئی لوگ حکمراں سے انصاف تلاش کرتے ہیں ، لیکن خدا وند ہی ہے جو لوگوں کے ساتھ صحیح انصاف کرتا ہے۔
27 نیک لوگ ان لوگوں سے جو ایماندار نہ ہوں نفرت کرتے ہیں اور بد کار لوگ نیکو کار لوگوں سے نفرت کرتے ہیں۔
22:6-23:3+اسکا23:3مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ میزبان (حکمراں) اپنے مہمان سے کچھ لینے کی خواہش رکھتا ہے اسلئے وہ اس کو فینسی کھا نا پیش کرتا ہے۔ اس کا ارادہ سچ نہیں ہے لیکن چال باز، دھو کہ باز ہے۔