4
اے بیٹو ! اپنے وا لد کی تعلیمات کو سنو ان پر توجہ دو تا کہ تم سمجھ سکو۔ کیوں کہ جو کچھ بھی میں تم کو سکھا تا ہو ں وہ اچھا ہے میری ہدایات کو مت چھو ڑو۔
کیوں کہ میں بھی اپنے با پ کا بیٹا تھا اپنی ما ں کا صرف میں ہی پیارا بیٹا تھا۔ اور میرے وا لد نے مجھے سکھا یا اور کہا، “میری باتوں کو دل و جان سے قبول کرو ،میرے احکام کو مانو اور تم جیو گے ! حکمت اور سمجھ حاصل کرو میرے الفاظ کو مت بھو لو اور ان سے مت پھرو۔ حکمت کو مت چھو ڑو اور وہ تمہا ری حفا ظت کرے گی ! اس سے محبت کرو اور وہ تم کو محفوظ رکھے گی۔”
حکمت کے با رے میں پہلی چیز : عقلمند ی حاصل کرو ! اپنی تمام حاصل شدہ چیزوں سے سمجھ حاصل کرو۔ حکمت کو عزت دو اور وہ تم کو عظیم بنا دے گی۔ اسے گلے لگا ؤ ، اور وہ تمہا رے لئے تعظیم لے آئے گی۔ وہ تمہا رے سر پر حسن کا سہرا رکھے گا۔ وہ تمہیں شاندا ر تا ج پیش کرے گا۔
10 اے بیٹے سُن ! جو کچھ میں کہتا ہوں اسے قبول کر اور تیری عمر دراز ہو گی۔ 11 میں تمہیں حکمت کی تعلیم دیتا ہوں میں تجھے سیدھے راستہ پر لے چلوں گا۔ 12 اگر تو اس راستہ پر چلے گا تو تیرے پاؤں کے سامنے کو ئی رکا وٹ نہیں آئے گی۔ اگر تم ڈرو گے تو تم ٹھو کر نہیں کھا ؤ گے۔ 13 اس ہدایت کو مضبوطی سے پکڑے رہو اسے جا نے مت دو ! اسکی نگہبانی کرو وہ تمہا ری زندگی ہے۔
14 شریرو ں کا راستہ اختیار مت کرو۔ان کی را ہ پر قدم بھی مت رکھو۔ 15 اس سے دور رہو ! ان کی راہ پر مت چلو! ان سے مُڑ جا ؤ اور ان سے دور چلو ! 16 بُرے لوگ اس وقت تک نہیں سو سکتے یا آرام نہیں کر سکتے جب تک کہ وہ کو ئی بُرا کام نہیں کر لیتے اور اس وقت تک نہیں سو تے جب تک کہ کسی کو نقصان نہ پہنچا ئیں۔ 17 ان کے لئے بُری چیزیں کرنا کھانے کی مانند ہے اور تشدد پینے کی مانند ہے۔
18 نیک لوگو ں کی را ہیں اسی طرح ہو تی ہیں جیسے صبح کی پہلی کرن ! یہ اپنی چمک کو حا صل کر تے رہتا ہے جب تک کہ دو پہر کو وہ اپنی پو ری چمک تک نہیں پہنچ جا تی ہے۔ 19 اس کے مقابلے میں ، بُرے لوگو ں کی را ہیں مکمل اندھیرے کی مانند ہیں۔ وہ ٹھو کر کھا تے ہیں لیکن یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ کس راستے پر چلتے ہیں۔
20 میرے بیٹے ! جو میں کہتا ہوں اس پر توجہ دے غور سے میری باتیں سن۔ 21 میرے کلاموں کو اپنے سے الگ ہو نے مت دے۔انہیں اپنے دل کی گہرا ئی میں رکھ۔ 22 وہ اس کو اچھی صحت اور زندگی دیتی ہے جو اس کو حا صل کرتا ہے۔ 23 تمہا رے لئے اہم بات یہ ہے کہ جو کچھ تم سوچتے ہو ا س کے لئے ہو شیار رہو۔کیوں کہ تمہا رے خیالات تمہا ری زندگی پر اختیار رکھتے ہیں۔
24 کج گوئی سے چھٹکا رہ حاصل کر ، جھو ٹ مت بول ! 25 صرف سیدھے سامنے دیکھ ، اپنی آنکھوں کو سیدھے اپنے سامنے رکھ۔ 26 جو کچھ بھی تم کرو ا س سے ہو شیار رہ۔ اور اچھی زندگی بسر کر۔ 27 سیدھا راستہ مت چھو ڑ بلکہ بُرے راستے سے دور رہو۔