زبُور 27
داؤد کا نغمہ
اے خداوند! تو میری روشنی اور نجات دہندہ ہے۔
مجھے تو کسی سے بھی نہیں ڈرنا چا ہئے۔
خداوند میری زندگی کے لئے محفوظ پناہ گا ہ ہے۔
پس میں کسی بھی شخص سے خوف نہیں کھا ؤ ں گا۔
ہو سکتا ہے کہ شریر لوگ مجھ پر چڑھا ئی کریں۔
ہو سکتا ہے کہ وہ مجھ پر حملہ کریں گے
اور مجھے نیست و نابود کر دینگے،
لیکن وہ ٹھو کر کھا ئیں گے اور گریں گے۔
اگر چاہے پو را لشکر بھی مجھ کو گھیر لے، میں نہیں ڈروں گا،
چاہے جنگ میں بھی لوگ مجھ پر حملہ کریں میں نہیں ڈروں گا۔
کیوں کہ میں خداوند پر بھروسہ کرتا ہوں۔
 
میں خداوند سے ایک ہی چیزمانگنا چاہتا ہوں:
“میں عمر بھر خدا کے گھر میں بیٹھا رہوں۔
تا کہ میں خدا کے جمال کو دیکھوں
اوراُس کی ہیکل کا دورہ کروں۔”
 
جب کبھی کو ئی مصیبت مجھے گھیرے گی۔
خداوند میری حفا ظت کرے گا۔
وہ مجھے اپنے خیمہ میں چھپا ئیگا۔
وہ مجھے اپنے محفوظ مقام پر اوپر اٹھا لے گا۔
مجھے اپنے دشمنوں نے گھیر رکھّا ہے۔ مگر اب انہیں شکست دینے میں خداوند میرا مدد گار ہو گا۔
میں اُس کے خیمہ میں جا کر پھر قربا نی پیش کروں گا۔
خوشیوں کے نعروں کے ساتھ میں قربانیا ں دوں گا۔ میں گا کر خداوند کی مدح سرا ئی کروں گا۔
 
اے خداوند، میری پکار سن ،
مجھ کو جواب دے۔ مجھ پر رحم کر۔
اے خداوند! میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے دل سے تجھ سے بات کروں۔
اے خداوند! میں تجھ سے بات کر نے تیرے سامنے آیا ہوں۔
اے خداوند! اپنا منہ اپنے خاد م سے مت موڑ۔
میری مدد کر! مجھے تو مت ٹھکرا۔
مجھے چھوڑ مت۔ تو میرا نجات دہندہ ہے۔
10 میری ماں اور میرے باپ نے مجھ کو چھوڑدیا،
لیکن خداوند نے مجھ کو قبول کیا،اور اپنا بنا لیا۔
11 اے خداوند! میرے دشمنوں کے سبب، مجھے سیدھی راہ دکھا۔
مجھے اچھی راہوں کی تعلیم دے۔
12 اے خداوند! میرے حریفوں کو مجھے شکست دینے کے لئے مت چھوڑ۔
انہوں نے میرے بارے میں جھوٹ بولا ہے۔
وہ مجھے نقصان پہنچا نے کے لئے جھو ٹ بولے ہیں۔
13 مجھے ابھی بھی یقین ہے
کہ مر نے سے پہلے میں سچ مچ خداوند کی اچّھا ئی کو دیکھوں گا۔
14 خداوند سے مدد کے منتظر رہو!
مضبوط اور بہادر بنے رہو
اور خداوند کی مدد کے منتظر رہو۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔5:12+یہ5:12ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔15:5+مکتام15:5کا صحیح معنی واضح نہیں ہے۔ شاید اس کا معنی ایک بہترین ترتیب کا گیت ہوگا۔ یہ گیت ہو سکتا ہے داؤد نے لکھا ہو گا یا ان سے منسوب ہے18:2+خدا18:2کا نام ، اس نام سے ظا ہر کیا جاتا ہے کہ خدا حفاظت کی محفوظ جگہ ہے۔18:2+ایک18:2عمارت یا حفاظت کے لئے اونچے اور مضبوط دیواروں سے گھرا ہو ا شہر۔21:13+اس21:13نغمہ کے لئے یہ ایک دُھن ہے۔ لیکن شاید یہ ایک قسم کے آلہ کا حوالہ ہے۔22:7+یہ22:7علامتیں ہیں جو لوگوں کی مایوسی ، نفرت یا شرمندگی کو ظاہر کرتے ہیں