زبُور 29
داؤد کا نغمہ
خدا کے مقدسو! خداوند کی تمجید کرو۔
اُس کے جلال اور قوّت کی تعظیم کرو۔
خداوند کی تمجید کرو اور اُس کے نام کا احترام کرو۔
خصو صی لباس پہن کر اُس کو سجدہ کرو۔
سمندر کے اوپر خداوند کی آوا ز گونجتی ہے۔
خدا کی آواز عظیم سمندر کے اوپر بجلیوں کی گرج کی طرح گرجتی ہے۔
خداوندکی آوا ز اُس کی قوّت کو دکھا تی ہے۔
اُس کی گونج اُس کے جلال کو ظا ہر کر تی ہے۔
خداوندکی آوا ز دیو د ار کے درختوں کو توڑ ڈالتی ہے۔
خداوند کی آوا ز لبنان کے عظیم دیو دار کے درختوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہے۔
خداوند لبنان کے پہا ڑوں کو تھّرا دیتا ہے۔
وہ ناچتے بچھڑے کی مانند دکھا ئی دیتا ہے۔
سِر یون 29:6 سریونیا کا پہاڑ کانپ اٹھتا ہے
اور اچھلتی بکری کے بچہ کی مانند دکھا ئی دیتا ہے۔
خداوندکی آوا ز بجلی کے کوندوں کی مانند ٹکرا تی ہے۔
خداوند کی آواز صحرا کو لرزا دیتی ہے۔
خداوند کی آواز سے قا دِس کے بیا باں دہل جا تے ہیں۔
خداوند کی آواز سے ہرن خوفزدہ رہتے ہیں۔
خدا وند جنگلوں کو نیست و نا بود کر دیتا ہے۔
لیکن اس کی ہیکل میں لوگ اُس کے جلال کے گیت گاتے ہیں۔
 
10 سیلاب کے وقت خداوند بادشاہ تھا۔
وہ ہمیشہ بادشاہ رہے گا۔
11 خداوند اپنے لوگوں کی ہمیشہ حفا ظت کرے۔
خداوند اپنے لوگوں کو سلامتی دے۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔5:12+یہ5:12ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔15:5+مکتام15:5کا صحیح معنی واضح نہیں ہے۔ شاید اس کا معنی ایک بہترین ترتیب کا گیت ہوگا۔ یہ گیت ہو سکتا ہے داؤد نے لکھا ہو گا یا ان سے منسوب ہے18:2+خدا18:2کا نام ، اس نام سے ظا ہر کیا جاتا ہے کہ خدا حفاظت کی محفوظ جگہ ہے۔18:2+ایک18:2عمارت یا حفاظت کے لئے اونچے اور مضبوط دیواروں سے گھرا ہو ا شہر۔21:13+اس21:13نغمہ کے لئے یہ ایک دُھن ہے۔ لیکن شاید یہ ایک قسم کے آلہ کا حوالہ ہے۔22:7+یہ22:7علامتیں ہیں جو لوگوں کی مایوسی ، نفرت یا شرمندگی کو ظاہر کرتے ہیں29:6+یا29:6”حرمون پہا ڑ۔”