زبُور 3
داؤد کا اس وقت کا نغمہ جب وہ اپنے بیٹے ابی سلوم سے دور بھا گا تھا
“اے خداوند، میرے کتنے ہی دشمن میرے خلاف کمر بستہ ہیں۔
بہت سے لوگ میرے خلاف چر چہ کرتے ہیں۔
بہت سے میرے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ خدا اِس کی حفا ظت نہیں کریگا۔”
لیکن اے خداوند! تو میری سِپر ہے۔
تو میرا جلال ہے۔ خداوند تو ہی مجھے اہم بنا ئے گا۔
میں بلند آواز میں خداوند کے حضور فریاد کرتا ہوں
اور وہ اپنے کو ہِ مقّدس پر سے مجھے جواب دیتا ہے۔
میں آرام کر نے کو لیٹ سکتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ میں جاگ جاؤں گا،
کیوں کہ خداوند میری حفا ظت کرتا ہے۔
میں ان دس ہزار آدميوں سے خو فزدہ نہیں
جو میرے چاروں طرف میرے خلاف صف بستہ ہیں۔
اے خداوند،اٹھ 3:7 اے خداوند اٹھ لوگ !
میرے خدا آ، میری حفا ظت کر۔
تو بہت زور آور ہے۔
اگر تو میرے سبھی ظالم دشمنوں کے گال پر ما رے تو ان کے تمام دانت ٹوٹ جا ئیں گے۔
 
اے خداوند! فتح تیری ہے۔
اے خدا تیرے لوگوں پر تیری برکت رہے۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔