زبُور 5
موسیقی کے ہدایت کار کے لئے بانسریوں کے ساتھ داؤد کا نغمہ
اے خدا وند !میری باتوں کو سن۔
میں تجھ سے جو کہنے کی کو شش کر رہا ہوں برائے مہر بانی اسے سمجھ۔
اے میرے بادشاہ ! اے میرے خدا !
میری فریاد کی طرف متوجہ ہو۔
اے خدا وند !ہر صبح تجھ کو میں اپنا نذرانہ پیش کر تا ہوں۔
تو ہی میرا مددگار ہے۔ میری امید تجھ سے وابستہ ہے اور تُو ہی میری دعائیں ہر صبح سنتا ہے۔
اے خدا !تو شریر لوگوں کی قُربت سے خوش نہیں ہو تا۔
بُرے لوگ تیری عبادت گاہ میں عبادت نہیں کر سکتے۔
تیرے نزدیک بدکردار 5:5 بدکردارزیادہ نہیں آسکتے۔
تو ان سے نفرت کرتا ہے جو برائی کر تے ہیں۔
جو جھوٹ بولتے ہیں انہیں تو ہلاک کر تا ہے۔
خدا خونخواراور اُن لوگوں سے جو دوسروں کے خلا ف ر از دارانہ منصوبے بناتے ہیں نفرت کرتا ہے۔
 
لیکن اے خدا وند !تیری عظیم شفقت سے میں تیرے گھر آیا۔
اے خدا وند مجھے تیرا ڈر ہے ،اے خدا وند میں نے تیرے مقدس گھر کی جانب خوف و تعظیم سے سجدہ کیا۔
اے خدا وند لوگ مجھ پر نظر رکھتے ہیں یہ دیکھنے کے لئے کہ مجھ سے کئی غلطیاں ہوں گی
اس لئے خدا تیری نظر میں جو ٹھیک ہے اس پر چلنے کے لئے میری مدد کر
اور تیری راہ پر چلنے میں میرے لئے آسا نی پیدا کر۔
وہ لوگ سچ نہیں بولتے۔ وہ دروغ گو ہیں۔
جو سچّائی کو توڑ مروڑ دیتے ہیں۔
انکاحلق کھلی قبروں کی مانند ہے۔
وہ اپنی زبان سے خوشا مد کر کے دوسروں کو اپنے جال میں پھانس لیتے ہیں۔
10 اے خدا !انہیں سزا دے۔
اُنکو اپنے ہی جالوں میں پھنسنے دے۔
انہوں نے تیرے خلاف بغاوت کی۔
اس لئے اُنکو سزا دے اُنکے بہت سے جُرموں کے لئے جو وہ کئے ہیں۔
11 لیکن ان لوگوں کو خوش رہنے دے جو خدا پر توکّل کر تے ہیں۔ اُنہیں ہمیشہ خوش رہنے دے۔
کیوں کہ تو انکی حمایت کر تا ہے۔ جو تیرے نام سے محبت رکھتے ہیں وہ تجھ میں شادماں رہیں۔
12 اے خدا وند ،جب بھی تو نیک لوگوں کو برکت عطا کر تا ہے
تو تُو ایک بڑی سِپر کی مانند اُنکی حفاظت کر تا ہے۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔