زبُور 94
اے خداوند! تُو ہی ایک خدا ہے جو لوگوں کو سزا دیتا ہے۔
تُو ہی ایک خدا ہے جو آتا ہے اور لوگوں کے لئے سزا دیتا ہے۔
تُو ہی ساری زمین کے لئے منصف ہے۔
تُو مغرور کو سزا دیتا ہے جو اسے ملنی چاہئے۔
اے خداوند! شریر لوگ کب تک اپنے کئے ہوئے
بُرے کاموں سے خوشی منا تے رہیں گے۔
وہ مجرم اپنے کئے گئے بُرے کاموں کے با رے میں
شیخی کب تک بگھار تے رہیں گے؟
اے خداوند! وہ تیرے لوگوں کو دُکھ دیتے ہیں۔
وہ تیرے لوگوں کو ستایا کر تے ہیں۔
وہ بُرے لوگ بیواؤں اور اُن غیر ملکیوں کو جو اُن کے ملک میں ٹھہرے ہیں ہلاک کر تے ہیں۔
وہ اُن یتیم بچوں کو جن کے و ا لدین نہیں ہیں ہلاک کرتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں ، “خد ا اُن کو برے کام کر تے ہو ئے نہیں دیکھ سکتا اور کہتے ہیں،
اسرائیل کے خدا نہیں سمجھ سکیں گے کہ کیا ہو رہا ہے۔”
 
تم بُرے لوگ احمق ہو۔
تم اپنا سبق کب سیکھو گے؟
اے احمق لوگو تم کب سیکھو گے ؟
خدا نے ہما رے کان بنا ئے ہیں اور یقینًا ہی اُس کے بھی کان ہوں گے۔
اسلئے وہ باتوں کو سن سکتا ہے جو ہو رہی ہیں۔
خدا نے ہما ری آنکھیں بنا ئی ہیں، اسلئے یقینًا ہی اس کی بھی آنکھیں ہوں گی۔
اور جو کچھ ہو رہا ہے اس کو دیکھ سکتا ہے۔
10 خدا ان لوگوں کو تربیت دے گا۔
خدا اُن لوگوں کو اُن سبھی باتوں کی تعلیم دے گا ، جو انہیں کرنی چاہئے۔
11 اِس لئے جن باتوں کو لوگ سوچ رہے ہیں، اُسے خدا جانتا ہے ،
اور خدا یہ جانتا ہے کہ لوگ ہوا کے جھونکے ہیں۔
 
12 اے خداوند! مبارک ہے وہ شخص جسے خدا تربیت دیتا ہے۔
خدا اس شخص کو اپنی شریعت کے مطا بق زندگی گذارنے کی تعلیم دیتا ہے۔
13 اے خدا ! جب اس شخص پر دُکھ آئیں گے۔ تب تو اُس شخص کو تسلّی دینے میں مددگار ہو گا۔
تُو اُس کے خاموش کر نے میں مدد دے گا ، جب تک شریر لوگ قبر میں ہیں رکھ دئیے جا ئیں گے۔
14 خداوند اپنے لوگوں کو کبھی نہیں چھو ڑے گا ،
وہ بغیر سہا رے اُنہیں رہنے نہیں دیگا۔
15 انصاف راستی کے ساتھ وا پس ہو گا،
تب لوگ صادق ہو ں گے اور اس کی پیروی کریں گے۔
 
16 مجھ کو شریروں کے خلاف جنگ کر نے میں کسی شخص نے سہا را نہیں دیا۔
بد کرداروں کے خلاف مقابلہ کر نے میں کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا۔
17 اگر خداوند میرا مدگار نہیں ہوتا
تو میری جان کب کی عالم خاموشی میں جا بسی ہو تی۔
18 میں جانتا ہوں کہ میں گر نے والا تھا۔
جب میں گر نے والا تھا تو خدا وند نے اپنے ماننے والے کو سہارا دیا۔
19 میں بہت فکر مند اور پریشان تھا ،
مگر خدا وند تو نے مجھے سکون دیا اور مجھ کو شادماں کیا۔
 
20 اے خدا تو چال باز منصفوں کی مدد مت کر۔
کیوں کہ وہ شریعت کا استعمال لوگوں کی زندگی سخت اور مشکل بنانے میں کر تے ہیں۔
21 وہ منصف نیک لوگوں پر حملہ کر تے ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ بے قصور لوگ مجرم ہیں۔ اور وہ انکو مار ڈالتے ہیں۔
22 لیکن بلند پہاڑی پر خدا وند میری پناہ گاہ ہے۔
خدا میری چٹان،میری پناہ گاہ ہے۔
23 خدا ان منصفوں کو اُن کے بُرے کاموں کی سزا دیگا۔
خدا اُنکو نیست و نابود کر دیگا۔ کیوں کہ اُنہوں نے بدکاری کی ہے۔
خدا وند ہمارا خدا اُن شریر مُنصفوں کو فنا کر دیگا۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔5:12+یہ5:12ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔15:5+مکتام15:5کا صحیح معنی واضح نہیں ہے۔ شاید اس کا معنی ایک بہترین ترتیب کا گیت ہوگا۔ یہ گیت ہو سکتا ہے داؤد نے لکھا ہو گا یا ان سے منسوب ہے18:2+خدا18:2کا نام ، اس نام سے ظا ہر کیا جاتا ہے کہ خدا حفاظت کی محفوظ جگہ ہے۔18:2+ایک18:2عمارت یا حفاظت کے لئے اونچے اور مضبوط دیواروں سے گھرا ہو ا شہر۔21:13+اس21:13نغمہ کے لئے یہ ایک دُھن ہے۔ لیکن شاید یہ ایک قسم کے آلہ کا حوالہ ہے۔22:7+یہ22:7علامتیں ہیں جو لوگوں کی مایوسی ، نفرت یا شرمندگی کو ظاہر کرتے ہیں29:6+یا29:6”حرمون پہا ڑ۔”31:24+مشکیل31:24کا صحیح مفہوم وا ضح نہیں ہے۔ شاید اس کے معنی ”مراقبے کی نظم” مشورے کی نظم ” یا فنکارانہ طور پر لکھی ہو ئی نظم ہے ”45:7+خوشی45:7کا تیل اپنے اوپر اور اپنے دوستوں پر ڈال۔ یہ ایک خاص تیل ہے جو بادشاہوں کو ، کاہنوں کو اور پیغمبروں کو مسح کر نے کے لئے خدا کی ہیکل میں رکھا جا تا ہے۔58:10+حقیقتًا58:10”وہ اپنے پا ؤں شریر لوگوں کے خون سے دھو ئے گا۔59:9+یا59:9”میری طاقت، میں تیری اُمید کر رہا ہوں”59:13+تب59:13لوگ جانیں گے کہ خدا یعقوب اور ساری سلطنت پر حکومت کر ے گا۔71:24+یہ71:24گیت سلیمان کے ذریعہ ترتیب دیئے گئے ہوں گے یا اس کے لئے مخصوص کئے گئے ہوں گے یا خاص گیتوں کے مجموعے سے لئے گئے ہوں گے -73:24+یا73:24” تو احترام کے بعد میری رہنمائی کر۔74:14+یہ74:14شاید ایک بہت بڑا سمندری دیو ہو گا۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ مگر مچھ ہے۔ دوسرے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سمندری عفریت( دیو) ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ جادوگر اس کی مدد سے سورج گرہن پیدا کر تے ہیں۔78:9+پرندوں78:9کے شکار کے لئے استعمال کی جانے وا لی ایک مڑی ہو ئی چھڑی۔ اگر اسے سیدھی پھینکی جا ئے تو سیدھی اڑ کر زمین کی جانب نیچے آتی ہے پھر اچا نک ہوا میں او پر اٹھتی ہے اور کبھی کبھی پھینکنے والے کی طرف واپس آجا تی ہے۔ ادبی زبان میں ”پھینکی جانے والی کمان ”یا” آنکھوں کو دھو کہ دینے والی کمان ”کہلا تی ہے۔82:1+دیگر82:1مما لک تعلیم دے رہے تھے کہ ایل اور دیگر معبود زمین پر رہنے والے لوگوں کے بارے میں گفتگو کر نے کے لئے اکٹھا ہو ئے۔ کئی مرتبہ بادشا ہوں اور رہنما بھی خدا کہلا ئے اس لئے یہ زبور شاید اسرائیل کے رہنماؤں کے لئے خدا کی ایک تنبیہ ( آگاہی ) ہو۔82:5+اس82:5کے معنیٰ یہ ہو سکتے ہیں وہ غریب لوگ نہیں سمجھتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔89:10+یہ89:10سمندر کا دیو ہے۔90:17+یا90:17غالبًا ہم جو ہما رے ہا تھ سے کام کر تے ہیں قائم رہے اور وہ کام جو ہم اپنے ہا تھ سے کر تے ہیں وہ اسے قائم رکھے۔92:15+یا،92:15اس میں کو ئی غلطی نہیں ہے۔93:5+یا93:5تیرے معاہدے پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔