22
داؤد نے کہا ، “خدا وند کی ہیکل اور بنی اسرائیلیوں کے لئے جلانے کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے قربان گاہ یہاں بنے گی۔”
داؤد نے حکم دیا کہ اسرائیل میں رہنے والے تمام غیر ملکی ایک ساتھ جمع ہوں۔ غیر ملکیوں کے اس گروہ میں سے داؤد نے سنگ تراشوں کو چُنا ان کا کا م ہیکل بنا نے کے لئے پتھروں کو کاٹنا تھا۔ داؤد نے دروازوں کے قبضوں اور کیلوں کے لئے لوہا مہیا کروایا۔ انہوں نے اتنا زیادہ کانسہ بھی مہیا کروایا کہ اسے ناپا نہیں جا سکتا تھا۔ اس نے اتنی زیادہ دیودار کی لکڑی بھی مہیا کر وائی کہ اسے گنی نہیں جا سکتی تھی۔ ( صور اور صیدا کے لوگ داؤد کو کافی مقدار میں دیو دار کی لکڑی دیا کر تے تھے۔)
داؤد نے سوچا ، “خدا وند کی ہیکل عالیشان ہونی چاہئے۔ وہ ہر ایک قوموں میں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہونا چاہئے۔ لیکن میرا بیٹا سلیمان ابھی نو جوان اور نا تجربہ کار ہی ہے اس لئے میں اس کے لئے تیاری کروں گا۔” اور اس لئے داؤد نے مرنے سے پہلے زور شور سے تیاری کی۔
تب داؤد نے اپنے بیٹے سلیمان کو بلایا اور اسے اسرائیل کے خدا وند خدا کے لئے گھر بنانے کا حکم دیا۔ داؤد نے سلیمان سے کہا ، “میرے بیٹے میں اپنے خدا وند خدا کے نام کے لئے ایک گھر بنا نا چاہتا تھا۔ لیکن خدا وند نے مجھ سے کہا ، “داؤد تم نے بہت سی جنگیں کی ہیں اور بہت سے لوگوں کا خون بہایا ہے اس لئے تم میرے نام کے لئے گھر نہیں بنا سکتے۔ کیوں کہ تو نے میری نظر کے سامنے بہت زیادہ خون بہایا ہے۔ تمہارا ایک بیٹا ہوگا۔ جو کہ امن و امان اور سکون کا آدمی ہو گا۔ میں انہیں اس کے چاروں طرف کے تمام دشمنوں سے سکون دونگا۔ اس کا نام سلیمان ہوگا۔ اور ان دنوں میں اسرائیل ہمیشہ ہمیشہ امن و امان اور سکون سے ہوگا۔ 10 وہ میرے نام کے لئے ایک ہیکل بنائے گا۔ اور وہ میرا بیٹا اور میں اس کا باپ ہونگا۔ میں اسرائیل پر اسکی حکو مت ہمیشہ کے لئے قائم کروں گا۔‘”
11 اور اب میرے بیٹے خدا وند تمہارے ساتھ ہے۔ تم کامیاب بنو اور خدا وند اپنے خدا کے لئے گھر بناؤ جیسا اس نے کہا تم کرو گے۔ 12 خدا وند تمہیں سمجھ اور عقلمندی عطا کرے تا کہ جب خدا وند تمہیں اسرائیل کی بابت حکم کرے تو تم اپنے خدا وند کی شریعت کا پالن کرو گے۔ 13 تم کامیاب ہو گے اگر تم شریعتوں اور اصولوں کا پالن ہوشیاری سے کرو گے جسے خدا وند نے موسیٰ کو پو رے اسرائیل کے لئے دیئے تھے۔ طا قتور اور حوصلہ مند رہو ، ڈرو مت اور نہ ہی پست ہمّت بنو۔
14 “ میں نے خداوند کی ہیکل کے سامان کو مہیّا کرنے کے لئے کا فی محنت کی ہے۔ میں نے ۷۵۰,۳ ٹن سونا، اور تقریباً ۵۰۰, ۳۷ ٹن چاندی ، اور کانسہ اور لو ہا اتنا زیادہ کہ تو لا نہیں جا سکتا ہے۔ میں نے لکڑی اور پتھر بھی مہیا کرا ئی ہے۔تمہیں اور بھی دینا ہو گا۔ 15 تمہا رے پاس بہت سے ماہر کاریگر ہیں جیسے : سنگ تراش،نجّاد اور بڑھی اور ہر طرح کا کام کرنے وا لے ہنر مند آدمی۔ 16 سونا ، چاندی ، کانسہ اور لو ہے کے ساتھ وہاں بہت ہنر مند کا ریگر ہیں جسے گنا نہیں جا سکتا ہے۔ اب کام شروع کرو اور خداوند تمہا رے ساتھ ہے۔”
17 تب داؤد نے اسرائیل کے تمام قائدین کو اپنے بیٹے سلیمان کی مدد کرنے کا حکم دیا۔ 18 داؤد نے ان قائدین سے کہا ، “کیا خداوند تیرا خدا تیر ے ساتھ نہیں ہے ؟ کیا اس نے تمہیں پوری امن وامان نہیں دی ہے؟خداوند نے سر زمین کے باشندوں کو شکست دینے میں میری مدد کی تھی۔اب خداوند اور اس کے لوگ اس زمین پر اختیار چلا تے ہیں۔ 19 اب یہ وقت ہے تم اپنے دل اور روح کو خداوند اپنے خدا کی تلاش میں وقف کردو۔خداوند اپنے خدا کی مقدس جگہ بنا ؤ۔ اور خداوند کے نام سے بنا ئے گئے گھر میں خداوند کا معاہدہ کا صندوق اور مقدس بر تنوں کو لے آؤ۔”
7:23+یہ7:23عبرانی لفظ کی طرح ہے جس کے معنیٰ “ خراب ” یا “ تکلیف ” کے ہیں۔13:11+اس13:11کا مطلب عزّہ پرپھٹ پڑنا ہے۔14:11+ادبی14:11طور پر اس کا مطلب ہے “ خدا وند توڑ تا ہے –”14:14+اس14:14درخت کی صحیح پہچان معلوم نہیں ہے –کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ یہ بلسان یا بیدا کا درخت ہے – لیکن عبرانی میں کبھی کبھی اسے بقا ئیم نامی ایک جگہ سمجھا جاتا ہے -15:12+بمعنی15:12اپنے آپ کو خدا وند کی خدمت کے لئے تیار کرنا۔15:20+اس15:20لفظ کا صحیح معنیٰ معلوم نہیں ہے لیکن شاید کہ اس کا مطلب اونچا نصب کیا ہوا15:21+ہم15:21لوگ اس لفظ کا صحیح مطلب نہیں جانتے ہیں لیکن شاید کہ اس کا مطلب نیچے نصب کیا ہوا۔17:10+اس17:10کے معنیٰ حقیقی مکان کے نہیں۔ بلکہ اس کے معنیٰ خدا وند داؤد کے خاندان سے ہی لوگوں کو کئی کئی سال تک بادشاہ بنائے گا۔