17
آسا کی جگہ یہو سفط یہوداہ کا نیا بادشاہ ہوا۔ یہو سفط آسا کا بیٹا تھا۔ یہو سفط نے یہوداہ کو طا قتور بنایا جس سے وہ اسرائیل کے خلاف لڑ سکتے تھے۔ اس نے یہوداہ کے ان تمام شہروں میں فوج کے گروہ رکھے جسے قلعے بنا دیئے گئے تھے۔ یہو سفط نے یہوداہ کی ساری زمین اور افرائیم کے ان سبھی شہروں میں جسے اس کے باپ نے قبضہ کیا تھا سپا ہیوں کا گروہ تعینات کیا۔ خداوند یہوسفط کے ساتھ تھا کیو ں کہ یہوسفط نے نوجوانی میں اچھے کام کئے جیسے اس کے آ با ؤ اجداد نے کئے تھے۔یہوسفط نے بعل کے بُت کی پرستش نہیں کی۔ یہوسفط نے اس خدا کو تلاش کیا جس کی پرستش اس کے آبا ء واجداد کرتے تھے۔ اس نے خدا کے احکاما ت کی تعمیل کی۔ وہ ا س طرح نہیں رہا جس طرح اسرائیل کے دوسرے لوگ رہتے تھے۔ خداوند نے یہوسفط کو یہوداہ کا طاقتور بادشا ہ بنایا یہوداہ کے تمام لوگ یہوسفط کیلئے نذرانہ لا ئے۔اس طرح یہوسفط کے پا س دولت اور عزت دونوں تھیں۔ یہوسفط خداوند کے راستے پر چلا اور اس پر فخر کیا۔ اس نے اعلیٰ جگہوں اور آشیرہ کے ستون کو یہوداہ سے ہٹا دیا۔ یہوسفط نے اس کے قائدین کو یہوداہ کے شہروں میں تعلیم (خدا کے احکامات کو ) دینے کے لئے بھیجا۔ یہ یہوسفط کی بادشا ہت کے تیسرے سال ہوا وہ قائدین بن خیل ، عبدیاہ ،زکریاہ،نتن ایل اور میکا یاہ تھے یہوسفط نے لا ویوں کو بھی ان قائدین کے ساتھ بھیجا۔ یہ لاوی لوگ سمعیاہ ،زبدیاہ عسا ہل ،شیمیراموت ، یہوناتن ،ادونیاہ ،طوبیاہ اور طوب ادونیاہ تھے۔یہوسفط نے الیسمع اور یہورام کاہنوں کو بھی بھیجا۔ وہ سب قائدین ، لاوی لوگوں اور کاہنوں نے یہوداہ میں لوگوں کو تعلیم دی۔ اس کے پاس“خداوند کی شریعت کی کتاب ” تھی۔ وہ یہوداہ کے تمام شہروں میں گئے اور لوگوں کو تعلیم دی۔ 10 یہودا ہ کے قریب کی قومیں خداوند سے ڈرتی تھیں۔ اس لئے انہوں نے یہوسفط کے خلاف جنگ شروع نہیں کی۔ 11 کچھ فلسطینی لوگ یہوسفط کے لئے تحفے لا ئے۔ وہ یہوسفط کے پاس چاندی بھی لا ئے کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ وہ بہت طاقتور بادشاہ ہے۔ کچھ عرب کے لوگ یہوسفط کے پاس ریوڑ لا ئے وہ ۷۰۰, ۷ مینڈھے اور ۷۰۰, ۷بکریا ں لا ئے۔
12 یہوسفط زیادہ سے زیادہ طاقتور ہو تا گیا۔ اس نے ملک یہودا ہ میں قلعے اور گودام بنوا ئے۔ 13 اس نے بہت ساری رسدات ان شہروں کے گوداموں میں رکھا۔ اور یہوسفط نے یروشلم میں تربیت یافتہ سپا ہی رکھے۔ 14 ان سپا ہیوں کی تعداد ان کے خاندانی گروہوں کی فہرست میں ہے۔یروشلم میں ان سپاہیوں کی فہرست یہ ہے :
 
یہودا ہ کے خاندانی گروہ سے یہ جنرل تھے :
ادنا ۰۰۰, ۳۰۰ سپاہیوں کا جنرل تھا۔
15 یہوحنان ۰۰۰, ۲۸۰ سپاہیوں کا جنرل تھا۔
16 عمسیاہ ۰۰۰,۰۰۲ سپا ہیوں کا جنرل تھا۔ عمسیاہ زکری کا بیٹا تھا۔ عمسیاہ نے اپنے آپ کو خداوند کی خدمت کے لئے بخوشی پیش کیا۔
17 بنیمین کے خاندانی گروہ سے یہ جنرل تھے۔
الیدع کے پاس ۰۰۰,۲۰۰ سپا ہی تھے جو تیر کمان اور ڈھالیں استعمال کر تے تھے : الیدع بہت بہادر سپا ہی تھا۔
18 یہوزبد کے پاس۰۰۰, ۱۸۰ آدمی جنگ کے لئے تیار تھے۔
 
19 وہ تمام سپاہی یہوسفط کی خدمت کرتے تھے۔ بادشا ہ کے پاس سارے یہوداہ کے قلعوں میں اور بھی آدمی تھے۔
1:16+جنوبی1:16ترکی کا ایک ملک۔3:6+یہ3:6وہ جگہ تھی جہاں سونا زیادہ تھا شاید یہ ملک اوفیر میں ہو۔12:12+شاید12:12کہ “ کچھ اچھائیاں ” ان کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو یہوداہ میں رحبعام کی طرح پچھتائے اور خدا نے اس لئے انہیں الگ کردیا۔13:1+یہ13:1تقریباً ۹۲۳ قبل مسیح کا واقعہ ہے بادشاہ یربعام وہ آدمی تھا جو بادشاہ رحبعام کے خلاف ہوا اور اسرائیل کے ۱۰ خاندانی گروہوں سے۔ اپنی خود کی بادشاہت کا آغاز کیا دیکھو : ۱۔سلاطین ۱۲: ۲۰13:5+جب13:5لوگ ایک ساتھ نمک کھائے اس کا مطلب یہ تھا کہ ان کی دوستی کبھی نہ ٹوٹے گی ابیاہ کہہ رہا تھا خدا نے داؤد سے معاہدہ کیا جو کبھی نہ ٹوٹیگا۔16:14+شاید16:14اس کے معنی آ سا کی تعظیم کے لئے لوگوں نے خوشبو اور بخور جلائے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ لوگوں نے اس کی لاش کو جلایا-