22
یروشلم کے لوگوں نے اخزیاہ کو یہورام کی جگہ نیا بادشاہ بنایا۔ ا خزیاہ یہورام کا سب سے چھو ٹا بیٹا تھا۔ عرب لوگوں کے ساتھ جو لوگ یہورام کے خیموں پر حملہ کرنے آئے تھے انہوں نے یہورام کے سب بیٹوں کو مار ڈا لا تھا۔ یہوداہ میں اخزیاہ نے حکومت کرنی شروع کی۔ اخزیاہ نےجب حکومت کرنی شروع کی + 22:2 اخزیاہ … شروع کی چند پرانے نسخوں میں اسکي عمر “۴۲ سال”ہے۔ دوم سلاطین ۸ :۲۶ کہتا ہے، جب اخزياہ نے حکومت کرنی شروع کی تو اس کي عمر۲۲ سال تھي۔ تو وہ ۲۲ سال کا تھا۔ اخزیاہ نے یروشلم میں ایک سال حکومت کی اس کی ماں کانام عتلیاہ تھا۔عتلیاہ کے باپ کانام عُمری تھا۔ اخزیاہ بھی اسی طرح رہا جس طرح اخی اب کا خاندان رہا تھا۔کیو ں کہ اس کی ماں نے اسے بُرا کام کرنے پر ہمت ا فزائی کی تھی۔ اخزیاہ نے خداوند کی نظرو ں میں بُرے کام کئے۔ وہ ٹھیک اخی اب کے خاندان کی طرح رہا۔اخی اب کے خاندان نے اخزیاہ کو اس کے مرنے کے بعد بُرا مشورہ دیا۔ اس بُرے مشورے نے اس کو نقصان پہنچا یا۔ اخزیاہ نے اسی مشورے پر عمل کیا جو اخی اب کے خاندان نے اسے دیا۔اخزیاہ بادشا ہ یورام کے ساتھ ارام کے بادشاہ حزائیل کے خلاف جلعاد کے رامات شہر میں لڑنے گیا۔ یو رام کے باپ کانام اخی اب تھا جو اسرائیل کا بادشا ہ تھا۔ لیکن ارامی لوگوں نے یورام کو جنگ میں زخمی کیا۔ یو رام صحت یاب ہو نے کے لئے یزرعیل شہر کو واپس گیا۔ وہ رامات میں زخمی ہوا تھا جب ارام کے بادشا ہ حزائیل کے خلاف لڑا تھا۔ تب اخزیاہ شہر یزرعیل کو یورام سے ملنے گیا۔ اخزیاہ کے باپ کانام یہورام تھا جو یہوداہ کا بادشا ہ تھا۔ یورام کے باپ کانام اخی اب تھا۔یو رام یزرعیل کے شہر میں تھا کیوں کہ وہ زخمی تھا۔
خدا نے اخزیاہ کو اس وقت تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا جب وہ یورام سے ملنے گیا۔ اخزیاہ وہاں پہنچا اور یورام کے ساتھ یا ہو سے ملنے گیا۔یاہو کے باپ کانام نمشی تھا۔ خداوند نے یا ہو کو اخی اب کے خاندان کوتباہ کرنے کے لئے چُنا۔ یا ہو اخی اب کے خاندان کو سزادے رہا تھا۔ یا ہو نے یہوداہ کے قائدین اور اخزیاہ کے رشتے دار وں کا پتہ لگایا جو اخزیاہ کی خدمت کرتے تھے۔ یا ہو نے یہوداہ کے ان قائدین اور اخزیاہ کے رشتہ داروں کو مار ڈا لا۔ پھر یا ہو اخزیاہ کی تلاش میں تھا۔ یا ہو کے لوگوں نے اس کو اس وقت پکڑلیا جب وہ سامریہ شہر میں چھپنے کی کو شش کر رہا تھا۔ وہ اخزیاہ کو یا ہو کے پا س لا ئے۔ انہو ں نے اخزیاہ کو مار ڈا لا اور اس کو دفنادیا۔انہوں نے کہا، “اخزیاہ یہوسفط کی نسل سے ہے یہوسفط پورے دل سے خداوند کی راہ پر چلا۔” اخزیاہ کے خاندان میں اتنی طاقت نہ تھی کہ یہودا ہ کی بادشا ہت کو قائم رکھے۔
10 عتلیاہ اخزیاہ کی ماں تھی۔ جب اس نے دیکھا کہ اس کا بیٹا مر گیا تو اس نے یہودا ہ میں سارے شاہی خاندان کو مار ڈا لا۔ 11 لیکن یہوسبعت نے اخزیاہ کے بیٹے یو آس کو لیا اور اسے چھپا دیا۔یہوسبعت نے یو آس کو بادشا ہ کے بیٹوں میں سے جو مار ڈا لے گئے تھے چرا لیا۔ اور وہ یو آس اور اس کی دایہ کو سونے کے کمرے میں رکھا اور انہیں وہیں چھپا دیا۔ یہوسبعت بادشا ہ یہورام کی بیٹی تھی۔ وہ یہویدع کی بیوی تھی۔یہویدع کا ہن تھا اور یہوسبعت اخزیاہ کی بہن تھی۔ عتلیاہ یو آس کو ہلاک نہیں کیا کیوں کہ یہوسبعت نے اس کو چھپا یا تھا۔ 12 یو آس کا ہن کے ساتھ ہیکل میں چھ سال تک چھپا رہا۔اس عرصے میں عتلیاہ بطور ملکہ ملک پر بادشا ہت کی۔
1:16+جنوبی1:16ترکی کا ایک ملک۔3:6+یہ3:6وہ جگہ تھی جہاں سونا زیادہ تھا شاید یہ ملک اوفیر میں ہو۔12:12+شاید12:12کہ “ کچھ اچھائیاں ” ان کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو یہوداہ میں رحبعام کی طرح پچھتائے اور خدا نے اس لئے انہیں الگ کردیا۔13:1+یہ13:1تقریباً ۹۲۳ قبل مسیح کا واقعہ ہے بادشاہ یربعام وہ آدمی تھا جو بادشاہ رحبعام کے خلاف ہوا اور اسرائیل کے ۱۰ خاندانی گروہوں سے۔ اپنی خود کی بادشاہت کا آغاز کیا دیکھو : ۱۔سلاطین ۱۲: ۲۰13:5+جب13:5لوگ ایک ساتھ نمک کھائے اس کا مطلب یہ تھا کہ ان کی دوستی کبھی نہ ٹوٹے گی ابیاہ کہہ رہا تھا خدا نے داؤد سے معاہدہ کیا جو کبھی نہ ٹوٹیگا۔16:14+شاید16:14اس کے معنی آ سا کی تعظیم کے لئے لوگوں نے خوشبو اور بخور جلائے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ لوگوں نے اس کی لاش کو جلایا-18:1+یہو18:1سفط کے بیٹے یہو رام نے اخی اب کی بیٹی اتالیہ سے شادی کی –دیکھو ۲- تواریخ ۶:۲۱