4
اے میری پیاری ! تو بہت خوبصورت ہے۔
دیکھ تو بہت خوبصورت ہے۔
تیری دو آنکھیں
نقاب کے اندر کبوتر جیسی ہیں۔
تیرے بال لمبے اور ایسے لہراتے ہیں
جیسے بکریوں کے بچے جلعاد کے پہاڑ کے اوپر سے ناچتے ہو ئے اتر تے ہوں۔
تیرے دانت ان بھیڑو ں جیسے سفید ہیں
جو ابھی ابھی نہا کر نکلی ہوں
وہ سبھی جڑواں بچوں کو جنم دیا کر تی ہیں
اور ان کے ايک بھي بچے نہیں مرے ہیں۔
تیرے ہونٹ سرخ ریشم کے دھاگے کی طرح ہیں۔
تیرا منہ پر کشش ہے۔
تیرے رخسار تیرے نقاب کے اندر
انار کے کٹے ہو ئے ٹکڑو ں کی مانند ہیں۔
تیری گردن
داؤد کا برج ہے
جو اسلحہ خانے کے لئے بنا
جس پر ہزار سپریں لٹکا ئی گئی ہیں
وہ سب کے سب پہلوانوں کی سپریں ہیں۔
تیری دونو ں چھاتیا ں
ہرن کے جڑواں بچے کی طرح ہیں،
غزا ل کے جڑواں بچے کی طرح ہے۔ جو سوسنوں ( لی لی ) میں چرتے ہیں۔
جب تک دن ڈھلے اور سایہ بڑھے
میں مُر کی پہا ڑی
اور لو بان کی پہاڑی پر جا تا رہوں گا۔
اے میری پیاری تو سراپا جمال ہے
تجھ میں کو ئی عیب نہیں۔
اے میری دلہن لبنان سے آ!میرے ساتھ آجا،
لبنان سے میرے ساتھ آجا۔
امانہ کی چوٹی سے
سنیر کی اونچا ئی سے،
شیرو ں کی ماندوں سے
اور چیتوں کے پہاڑو ں سے آجا۔
اے میری بہن! میری دلہن!
تم نے اپنی آنکھوں کی ایک جھلک
اور اپنے ہار کے صرف ایک ہی نگ سے
میرا دل چرا لیا ہے۔
10 اے میری بہن ! میری دلہن!
تيری محبت اتنی اچھی اور لطف اندوز ہے۔ وہ مئے سے زیادہ لذیذ ہے۔
تیری خوشبو
کسی بھی خوشبو سے بہتر ہے۔
11 اے میری دلہن تیرے ہونٹوں سے شہد ٹپکتا ہے۔
شہد اور دودھ تیری زبان تلے ہے۔
تیری پوشاک کی پیاری خوشبو لبنان کی عطر سے بہتر ہے۔
12 اے میری پیاری بہن ! میری دلہن!
تو ایسی ہے جیسے تالا لگا ہوا باغیچہ۔
تو اتنا ہی دلکش
جتنا مہر بندکیا ہوا پانی کا جھرنا۔
13 تمہا رے بازو
لذیذ پھلوں ، انارو ں، مہندی ، سالہ، جٹاماس اور زعفران کے با غو ں کی طرح ہیں۔
14 جس میں بید ، مشک ، دار چینی اور لوبان کے تمام درخت ، مُر
اور مصبّر، ہر طرح کی خاص خوشبو بھی ہے۔
15 تم باغو ں کے جھرنا کی طرح ،
تازہ پانی کے کنوئیں کی طرح
اور لبنان کے جھرنے کی طرح ہو۔
16 اے، شمال کی ہوا جاگ!
آ، اے جنوب کی ہوا
میرے باغ سے گذر
جس سے اس کی میٹھی خوشبو چاروں جانب پھیل جا ئے۔
میرا محبو ب میرے باغ میں دا خل ہو
اور وہ اس کا لذیذ میوہ کھا ئے۔
1:6+میں1:6نے اپنے تاکستان کو نظر انداز کیا۔1:14+یہ1:14کھا را سمندر( مردہ سمندر) کے نزدیک زر خیز نخلستان ہے۔2:1+شمالی2:1جپّا میں زر خیز میدان ہے۔