13
اس روز داؤد کے گھرانے اور یروشلم کے باشندوں کے گنا ہوں اور نا پاکیوں کو دھونے کے لئے ایک جھرنا بہنے لگے گا۔
خداوند قادر مطلق فرماتا ہے، “اس روز میں زمین کے سبھی بتوں کو ہٹا دوں گا۔ لوگ ان کا نام بھی یاد نہیں رکھیں گے اور میں جھو ٹے نبیوں اور ناپاک رو حو ں کو بھی ز,مین سے ہٹا دوں گا۔ اگر کو ئی شخص نبوت کر تا رہتا ہے تو اسے سزا ملے گی۔ یہاں تک کہ اس کے ماں باپ جن سے وہ پیدا ہوا اس سے کہیں گے کہ تو زندہ نہ رہے گا، کیونکہ تو خداوند کا نام لے کر جھوٹ بو لتاہے۔ اس لئے تمہیں مرجانا چا ہئے۔اس کی اپنی ماں اور اس کا اپنا با پ نبوت کر نے کے سبب اسے چھُرا گھونپ دیں گے۔ اور اس روز نبیوں میں سے ہر ایک نبوت کر تے وقت اپنی رویا سے شرمندہ ہونگے۔ اور کو ئی بھی دھو کہ دینے کی کوشش میں کھردُ را کپڑا نہیں پہنے گا۔ 13:4 کو ئی بھی … پہنے گا نبی وہ کہیں گے، ’میں نبی نہیں ہوں میں ایک کسان ہو ں۔ میں نے بچپن سے کسان کے رو پ میں کام کیا ہے۔‘ دوسرے لوگ کہیں گے، ’ مگر تمہا رے ہا تھوں پر یہ زخم کیسے ہیں؟‘ وہ کہیں گے، ’یہ چوٹ مجھے دوست کے گھر میں لگی۔”
خداوند قادر مطلق فرماتا ہے “اے تلوار! چروا ہے پر وار کر۔ اس آدمی پر وار کر جو کہ میرا نزدیکی دوست تھا۔ چروا ہے کو مار جھنڈ کو تتر بتر ہو جانے دے۔ اور میں ان جھو ٹوں کے خلاف کار ر وا ئی کروں گا۔ ملک کے دو تہا ئی لوگ چو ٹ کھا ئیں گے اور مریں گے لیکن ایک تہا ئی بچے رہیں گے۔ اور میں اس ایک تہا ئی کو آگ میں ڈال کر چاندی کی طرح صاف کروں گا۔ اور اسے سو نے کی طرح صاف کرو ں گا۔ وہ مجھ سے دعا کریں گے اور میں ان کی سنو ں گا۔ میں کہوں گا، ’ یہ میرے لوگ ہیں اور وہ کہیں گے خداوند ہی ہمارا خدا ہے۔‘”
6:5+یعنی6:5چار رو حیں چار ہوا ؤں کا اکثر مطلب وہ 'ہوا ' جو چاروں طرف سے چلتی ہے۔شمال، جنوب، مشرق اور مغرب۔6:8+جو6:8گھو ڑے شمال ملکوں کا مشن پو را کر چکے اس کا مطلب شاید کہ بابل کو تباہ کرنا اور اس لئے خداوند کا غصہ کم ہو گیا۔8:23+ادبی8:23طور پر: دس آدمی دنیا کے اطراف کے ساری قوموں سے یہودی کے چغہ کا دامن پکڑ ینگے۔13:4+نبی13:4خاص کپڑے پہنتے تھے۔ یہ آیت کہتي ہے کہ کو ئی بھی شخص لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے ایسا کپڑا نہیں پہنتے تھے اس پر یقین کر تے ہو ئے کہ وہ نبی ہے۔