9
یہ پیغام خدا وند کی طرف سے حدراک اور دمشق کے بارے میں ہے۔ ہر ایک مدد کے لئے خدا وند کی طرف اس طرح دیکھتے ہیں جس طرح اسرائیل کے خاندانی گروہ۔ حمایت، جسکی سرحد حدراک ہے اس نبوت میں شامل ہے۔ یہ نبوت صور اور صیدا کے بھی خلاف ہے۔ حالانکہ وہ لوگ بہت ہی عقلمند ہیں۔ صور ایک قلعہ کی طرح بنا ہے وہاں کے لوگوں نے چاندی اتنی اکٹھا کی ہے کہ وہ مٹی کی مانند ہے اور سونا گلیوں کی کیچڑ کی مانند ہے۔ لیکن خدا وند ہمارا آقا یہ سب ان لوگوں سے لے لیگا۔ وہ ان لوگوں کی دولت کو سمندر میں پھینک دیگا۔ اور آگ شہر کو کھا جائے گا۔
اسقلون میں رہنے والے دیکھیں گے اور وہ ڈریں گے۔ غزّہ کے لوگ خوف سے کانپ اٹھیں گے اور عقرون کے لوگ ساری امیدیں چھوڑ دیں گے، جب وہ ان واقعات کو ہوتے دیکھیں گے۔ غزّہ میں کوئی بادشاہ بچا نہیں رہے گا۔ کوئی بھی شخص اب اسقلون میں نہیں رہے گا۔ مخلوط نسل کے لوگ آئیں گے اور اشدود میں بسیں گے۔ اور میں فلسطینیوں کا فخر مٹادوں گا۔ اور میں اس کي مکروہ غذا (ممانعتی غذا ) کے خون کو اس کے منھ سے اور اسکي ناپاک غذا اس کے دانتوں سے نکال ڈالوں گا اور وہ لوگ یہوداہ کے دوسرے خاندانی گروہ کی مانند ہونگے۔ اور ہمارے خدا کی خدمت کے لئے چھوڑ دیئے جائیں گے۔ اور عقرونی یبوسیوں کی مانند ہونگے۔ میں اپنے گھر کو حملہ سے بچانے کے لئے ایک پہرا دار رکھونگا۔ میں ظالموں کو اندر آنے کی اجازت نہیں دونگا۔ کیوں کہ اب میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں۔”
اے بنت صیون تو شادماں ہو۔
اے دختر یروشلم اپنی بلند آواز سے خوشی کے ساتھ چلاّؤ۔
کیوں کہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔
وہ صادق ہے، اور نجات اسکے ہاتھوں میں ہے، وہ خاکسار ہے
اور گدھے پر، بلکہ جوان گدھے پر سوار ہے جو کہ کام کرنے والے جانور سے پیدا ہوا ہے ۔
10 “میں افرائیم میں رتھوں کو اور یروشلم میں سواریوں کو تباہ کردوں گا۔
میں جنگ میں استعمال کي گئي کمانوں کو تباہ کردوں گا۔”
 
بادشاہ قوموں میں سلامتی لائے گا۔
وہ سمندر سے سمندر تک حکو مت کرے گا۔
اسکی سلطنت دریائے فرات سے انتہائے زمین تک پھیلے گی۔
11 اے یروشلم کیونکہ وہاں تیرے معاہدے خون سے مہر بند ہے۔
میں تمہارے قیدیوں کو بنا پانی کے کنویں سے آزاد کروں گا۔
12 اے اسیرو! اپنے گھر جاؤ۔
اب تمہارے لئے کچھ امید کا موقع ہے۔
اب میں تم سے کہہ رہا ہوں
میں تمہیں پہلے تمہارے پاس جتنا تھا اس سے دو گنا واپس دونگا۔
13 میں یہوداہ اور افرائیم کو تیر کمان کی طرح استعمال کروں گا۔
اے اسرائیل! میں تیرے فرزندوں کو یونان کے فرزندوں کے خلاف کھڑا کروں گا۔
اور میں تجھے جنگجو ں کی تلوار کی طرح استعمال کروں گا۔
14 خدا وند اس کے سامنے ظاہر ہوگا
اور اپنے تیروں کو بجلی کی طرح چلائیں گے۔
خدا وند، میرا آقا بگل بجائے گا
اور فوج بیابان کے طوفان کی مانند آگے بڑھے گی۔
15 خدا وند قادر مطلق ان کی حفاظت کرے گا۔
اور سپا ہی پتھروں اور غلیل سے دشمنوں کو ہرائیں گے۔
وہ دشمنوں کے خون بہائیں گے اور یہ مئے کی مانند بہے گا۔
یہ قربان گاہ کے کونوں پر چھڑ کے گئے خون کی مانند ہوگا۔
16 اس وقت خدا وند انکا خدا اپنے لوگوں کو ویسے بچائے گا
جیسے چرواہا بھیڑوں کو بچا تا ہے۔
وہ انکے لئے بہت انمول ہونگے۔
وہ انکے ہاتھوں جگمگاتے جواہر ہونگے۔
17 ہر ایک شئے اچھی اور خوبصورت ہوگی۔
اناج اور مئے کی حیرت انگیز فصل ہوگی یہ فصل نو جوان آدمیوں اور عورت کو زور آور بنائے گا۔
6:5+یعنی6:5چار رو حیں چار ہوا ؤں کا اکثر مطلب وہ 'ہوا ' جو چاروں طرف سے چلتی ہے۔شمال، جنوب، مشرق اور مغرب۔6:8+جو6:8گھو ڑے شمال ملکوں کا مشن پو را کر چکے اس کا مطلب شاید کہ بابل کو تباہ کرنا اور اس لئے خداوند کا غصہ کم ہو گیا۔8:23+ادبی8:23طور پر: دس آدمی دنیا کے اطراف کے ساری قوموں سے یہودی کے چغہ کا دامن پکڑ ینگے۔