6
“جن احکاما ت ، فرا ئض اور ا صُولوں کو خداوند تمہا رے خدانے تمہیں سکھا نے کو مجھے کہا ہے وہ یہ ہیں۔ ان کی تعمیل اس ملک میں کرو جس ملک میں رہنے کے لئے تم داخل ہو رہے ہو۔ تم اور تمہا ری نسلیں جب تک زندہ رہیں خداوند اپنے خدا کی عزت کرنا چا ہئے۔ اور تمام احکام اور شریعت کی تعمیل کرنی چا ہئے جنہیں میں تمہیں دے رہا ہوں۔ اگر تم ایسا کرو گے تو اس نئے ملک میں لمبی عمر پا ؤگے۔ بنی اسرا ئیلیو! اسے غور سے سنو اور ان احکام کی تعمیل کرو۔ پھر سب کچھ تمہا رے لئے عمدہ ہو گا اوراس زمین میں جہاں تم ہر اچھی چیزیں 6:3 اچھی چیزیں ادبی حاصل کر سکتے ہو جیسا کہ خداوند تمہا رے آبا ء و اجداد کے خدا نے وعدہ کیا تھا۔ تمہا ری تعداد میں زبردست اضافہ ہو گا۔
“سُنو ! اے بنی اسرا ئیلیو ! خداوند ہما را خدا ہے۔ خداوند ایک ہے ! اور تمہیں خداونداپنے خدا کو دل سے او ر رُوح سے محبت کرنا چا ہئے۔ ان احکاما ت کو ہمیشہ یاد رکھو جنہیں میں آج تمہیں دے رہا ہوں۔ ان تعلیما ت کو اپنے بچے کو دینے میں بہت ہو شیار رہو۔ تم ہمیشہ اس احکام کے متعلق گھر بیٹھے یا راستہ چلتے ، لیٹتے اور اٹھتے وقت ذکر کرتے رہنا۔ اسے لکھو اور اپنے بازؤں پر باندھو اور جواہرات کی طرح پیشانی پر پہنو تا کہ تم میرے احکام کو یاد کر سکو۔ اپنے گھر کے دروازوں پر او ر اپنے پھاٹکوں پر اسے لکھو۔
10 “خداوند تمہا را خدا تمہیں اس ملک میں لے جا ئے گا جس کے لئے اس نے تمہا رے آ باء و اجداد ابرا ہیم ، اسحاق اور یعقوب کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔ تب وہ تمہیں بڑے اور اچھے شہر دیگا جنہیں تم نے نہیں بنا یا۔ 11 خداوند تمہیں اچھی چیزوں سے بھر ا گھر دیگا جنہیں تم نے وہاں نہیں رکھا خداوند تمہیں کنواں دیگا جنہیں تم نے نہیں کھو دا ہے۔ خداوند تمہیں انگوروں اور زیتون کے باغ دیگا جنہیں تم نے نہیں لگا یا تمہا رے کھانے کے لئے بھر پو ر ہو گا۔
12 “لیکن ہو شیار رہو ! خداوند کو مت بھو لو جو تمہیں مصر سے لا یا جہاں تم غلام تھے۔ 13 خداوند اپنے خدا کی عزت کرو اور صرف اسی کی خدمت کرو۔ وعدہ کرنے کے لئے تم صرف اسی کے نام کا استعمال کرو گے۔ 14 تمہیں دوسرے خدا ؤں کو نہیں ماننا چا ہئے تمہیں اپنے اطراف رہنے وا لے لوگوں کے خدا ؤں کو نہیں ماننا چا ہئے۔ 15 خداوند تمہا را خدا ہمیشہ تمہا رے ساتھ ہے اور اگر تم دوسرے خدا ؤں کو مانو گے تو وہ تم پر بہت غصّہ ہو گا وہ زمین سے تمہا را صفایا کر دیگا خداوند اپنے لوگوں سے دوسرے دیوتاؤں کی پرستش کئے جانے سے نفرت کرتا ہے۔
16 “تمہیں خداوند اپنے خدا کو اس طرح نہیں آزمانا چا ہئے جس طرح تم نے اسے مسّہ میں آزمایا تھا۔ 17 تمہیں خداوند اپنے خدا کے احکاما ت کی تعمیل کر نے کے لئے یقینی طور پر تہیہ کرنا چا ہئے۔ تمہیں اس کے اُ ن سب احکاما ت اور اصولوں کی تعمیل کرنا چا ہئے جنہیں اس نے تم کو دیا ہے۔ 18 تمہیں وہ باتیں کرنی چا ہئے جو ٹھیک اور اچھی ہوں اور جو خداوند کو خوش کرتی ہوں۔ تب تمہا رے لئے ایک بات ٹھیک ہو گی اور تم اس اچھے ملک میں جا سکتے ہو جس کے لئے خداوند نے تمہا رے آ باء و اجداد سے وعدہ کیا تھا۔ 19 اور تم اپنے دشمنوں کو باہر نکال سکتے ہو جیساخداوند نے کہا ہے۔
20 “شاید مستقبل میں تمہا رے بچے تم سے یہ پوچھ سکتے ہیں، ’ خدا وند ہما رے خدا نے تمہیں احکام ، شریعت اور اصول دیئے۔ انکا کیا مطلب ہے ؟ ‘ 21 تب تم اپنے بچوں سے کہو گے ، ’ہم مصر میں فرعون کے غلام تھے لیکن خداوند ہمیں اپنی بڑی طا قت سے مصر سے باہر لا یا۔ 22 خداوند نے ہمیں بڑے بھیانک عجیب معجزے دکھا ئے ہم لوگوں نے ان کے ذریعہ ان واقعات کو مصر کے لوگوں، فرعون اور فرعون کے محل کے لوگوں کے ساتھ ہو تے دیکھا۔ 23 اور خداوند ہم لوگوں کو مصر سے اس لئے لا یا کہ وہ اس ملک کو ہمیں دے سکے جس کے لئے اس نے ہما رے آ با ؤ اجداد سے وعدہ کیا تھا۔ 24 خداوند نے ہمیں ا ن سب ہدایتوں کی تعمیل کا حکم دیا اس طرح ہم لوگ خداوند اپنے خدا کی عزت کر تے ہیں۔ تب خداوند ہمیشہ ہم لوگوں کو زندہ رکھے گا اور ہم اچھی زندگی گذاریں گے۔ جیسا اس وقت ہے۔ 25 اگر ہم ا ن ساری شریعتوں کی تعمیل خداوند اپنے خدا کے احکام کے مطا بق کرتے ہیں تو خدا کہے گا کہ ہم لوگوں نے اچھا کام کیا ہے۔‘
1:28+ادبی1:28طور پر “ عنا قی لوگ ” عنا قی نسل یہ خاندان لمبے قد وا لے، طاقتور اور لڑا ئی لڑنے وا لے آدمیوں کے لئے مشہور تھے۔6:3+ادبی6:3طور پر یہ زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔