زبُور 72
سلیمان کو 72:1 سلیمان کویہ
اے خدا! بادشاہ کی مدد کر ! تا کہ وہ بھی تیری طرح عقلمندی سے فیصلہ کرے۔
تیری اچھا ئی سیکھنے میں شہزا دے کی مدد کر۔
بادشاہ کی مدد کر تا کہ تیرے لوگوں کا وہ بہتر فیصلہ کر ے۔
مد دکر اُس کی تا کہ وہ غریبوں کو صحیح فیصلہ دے سکے۔
زمین پر ہر جگہ سلا متی اور انصاف رہے۔
بادشاہ کو غریب لو گوں کے ساتھ انصاف کر نے دے۔
وہ بے سہا را لوگوں کی مدد کرے۔
وہ لوگ سزا پا ئیں جو ا ُ ن کو ستا تے ہیں۔
میری یہ خواہش ہے کہ جب تک سورج آسمان میں چمکتا ہے اور چاند آسمان میں ہے
لوگ بادشاہ کا احترام اور خوف کریں۔ مجھے امیدہے کہ لوگ اُ سکا خوف ہمیشہ کریں گے۔
بادشاہ کی مدد، کھیتوں پر پڑنے وا لی بارش
اور کھیتوں میں پڑنے وا لی بو چھا ڑ کی طرح کر۔
جب تک وہ بادشاہ ہے، بھلا ئی کا بول با لا رہے ،
جب تک چاند ہے، امن قائم رہے۔
اُس کی سلطنت سمندر سے سمندر تک،
دریائے فرات سے مغربی ساحلی زمین تک پھیلے۔
بیا باں کے لوگ اُس کے آگے جھکیں گے۔
اور اس کے سب دشمن اُس کے آگے اوندھے مُنہ گریں گے اور کیچڑ پر جھکیں گے۔
10 تر سیس کے بادشاہ اور دوسرے جزیرے اُس کے لئے نذرانہ پیش کریں۔
شیبا کے بادشاہ اور سبا کے بادشاہ اُس کے تحفے پیش کریں۔
11 سب بادشاہ ہما رے بادشاہ کے آگے جھکیں۔
ساری قومیں اُس کی خدمت کر تی رہیں گی۔
12 ہما را بادشاہ بے سہا روں کا مدد گار ہے۔
ہما را بادشاہ غریبوں اور مسکینوں کو سہا را دیتا ہے۔
13 غریب محتاج اُس کے سہا رے ہیں۔
یہ بادشاہ اُن کو زندہ رکھتا ہے۔
14 یہ بادشاہ اُن کو اُن لوگوں سے بچا تا ہے۔ جو ظا لم ہیں اور جو اُن کو دُکھ دینا چاہتے ہیں۔
بادشاہ کے لئے اُن غریبوں کی زندگی بیش قیمت ہے۔
15 بادشاہ کی عمر دراز ہو ! اور شیبا سے سونا حاصل کرے۔
بادشاہ کے لئے ہمیشہ دعا کرتے رہو اور تم ہر دن اُ سکو مبارک با ددو۔
16 کھیت بھر پور فصل دے۔
پہاڑ فصلوں سے ڈھک جا ئیں۔
یہ کھیت لبنان کے کھیتوں کی مانند زر خیز ہو جا ئیں۔
شہر لوگوں سے بھر جا ئے جیسے میدان ہری گھا س سے بھر جا تے ہیں۔
17-18 بادشاہ کی شان وشوکت اور مقبولیت ہمیشہ بنی رہے۔
لوگ اُس کے نام کو یاد تب تک کر تے رہیں جب تک سورج چمکتا رہے۔
لوگ اُ س سے دعا ء خیر وبر کت حاصل کریں۔
اور ہر کوئی اسے دعاء خیر وبرکت دے۔
 
خداوند کی تمجید کرو۔ جو اسرائیل کا خدا ہے۔
وہی خدا ایسے حیرت انگیز کام کر سکتا ہے۔
19 اس کے عظیم نام کی ہمیشہ تمجید کرو۔
اس کا جلال ساری دنیا میں بھر جا ئے۔آمین۔
 
20 )یسّی کے فرزند داؤد کی دعائیں ختم ہو ئیں۔(
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔5:12+یہ5:12ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔15:5+مکتام15:5کا صحیح معنی واضح نہیں ہے۔ شاید اس کا معنی ایک بہترین ترتیب کا گیت ہوگا۔ یہ گیت ہو سکتا ہے داؤد نے لکھا ہو گا یا ان سے منسوب ہے18:2+خدا18:2کا نام ، اس نام سے ظا ہر کیا جاتا ہے کہ خدا حفاظت کی محفوظ جگہ ہے۔18:2+ایک18:2عمارت یا حفاظت کے لئے اونچے اور مضبوط دیواروں سے گھرا ہو ا شہر۔21:13+اس21:13نغمہ کے لئے یہ ایک دُھن ہے۔ لیکن شاید یہ ایک قسم کے آلہ کا حوالہ ہے۔22:7+یہ22:7علامتیں ہیں جو لوگوں کی مایوسی ، نفرت یا شرمندگی کو ظاہر کرتے ہیں29:6+یا29:6”حرمون پہا ڑ۔”31:24+مشکیل31:24کا صحیح مفہوم وا ضح نہیں ہے۔ شاید اس کے معنی ”مراقبے کی نظم” مشورے کی نظم ” یا فنکارانہ طور پر لکھی ہو ئی نظم ہے ”45:7+خوشی45:7کا تیل اپنے اوپر اور اپنے دوستوں پر ڈال۔ یہ ایک خاص تیل ہے جو بادشاہوں کو ، کاہنوں کو اور پیغمبروں کو مسح کر نے کے لئے خدا کی ہیکل میں رکھا جا تا ہے۔58:10+حقیقتًا58:10”وہ اپنے پا ؤں شریر لوگوں کے خون سے دھو ئے گا۔59:9+یا59:9”میری طاقت، میں تیری اُمید کر رہا ہوں”59:13+تب59:13لوگ جانیں گے کہ خدا یعقوب اور ساری سلطنت پر حکومت کر ے گا۔71:24+یہ71:24گیت سلیمان کے ذریعہ ترتیب دیئے گئے ہوں گے یا اس کے لئے مخصوص کئے گئے ہوں گے یا خاص گیتوں کے مجموعے سے لئے گئے ہوں گے -