34
اے قومو ! نزدیک آکر سنو تم سب لوگو ں کو دھیان سے سننا چا ہئے۔ اے زمین اور زمین پر کے سبھی لوگو ! اے دنیا اور دنیا کی سبھی چیزو! تمہیں ان باتوں پر توجہ دینی چا ہئے۔ خداوند قومو ں اور ان تمام فوجو ں پر غضبناک ہے۔ خداوند ان سب کو فنا کر دے گا۔ ان کی لاشیں باہر پھینک دی جا ئیں گی۔ لاشوں سے بد بو پھیلے گی۔ اور پہاڑ کے اوپر سے خون نیچے بہے گا۔ اور تمام اجرام فلکی غائب ہو جا ئیں گے اور آسمان طومار کی مانند لپیٹے جا ئیں گے اور تمام ستارے کمزور پڑ جا ئیں گے تا ک اور انجیر کے مر جھا ئے ہو ئے پتوں کی مانند گر جا ئیں گے۔ خداوند فرماتا ہے ، “جب میری تلوار آسمان پر وہ سب کچھ کر ڈا لے گی جسے وہ کر سکتی ہے،
تب وہ ادوم پر ، ان لوگو ں پر جن کو میں نے ملعون کیا ہے سزادینے کے لئے اترے گی۔ خداوند کی تلوار خون آلودہ ہے۔ وہ چربی اور میمنوں اور بکرو ں کے لہو سے مینڈھوں کے گردوں کی چربی سے چمک رہی ہے۔ کیو ں کہ خداوند بصرہ میں اس قربانی کو پیش کرے گی اور ادوم کی سر زمین پر ایک عظیم قربانی ہے۔ اس لئے جنگلی سانڈ اور بچھڑے اور بیل ذبح کئے جا ئیں گے۔ زمین ان کے خون سے بھر جا ئے گی مٹی ان کی چربی سے چکنی ہو جا ئے گی۔
ایسی باتیں ہوں گی کیوں کہ خداوند نے سزا دینے کا ایک وقت مقرر کر لیا ہے۔ خداوند نے ایک سال ایسا چن لیا ہے جس میں لوگ اپنے ان بُرے کاموں کی سزا جو انہوں نے صیون کے خلاف کئے ہیں ضرور ہی بھگتیں گے۔ ادوم کی ندیا ں ایسی ہو جا ئیں گی جیسے گرم کولتار۔ ادوم کی زمین جلتی ہو ئی گندھک اور رال جیسی ہو جا ئے گی۔ 10 وہ لوگ رات دن جلتے رہیں گے۔ کو ئی بھی شخص اس آ گ کو بجھا نہیں پائے گا۔ ادوم سے ہمیشہ دھواں اٹھا کرے گا۔ وہ زمین ہمیشہ ہمیشہ کے لئے فنا ہو جا ئے گی۔ پھر اس زمین پر سے ہو کر کو ئی اور کبھی گذرا نہیں کرے گا۔ 11 وہ زمین پرندوں اور چھو ٹے چھو ٹے جانورو ں کا گھر ہو جا ئے گا۔ وہاں الّو اور کو ؤں کا راج ہو گا۔خداوند اس زمین کو ویرانی میں بدل دے گا۔تباہی اور افرا تفری کا ماحول رہے گا۔ 12 آزاد شخص اور سردار ختم ہو جا ئیں گے ان لوگوں کو حکمرانی کر نے کے لئے وہاں کچھ بھی نہیں بچے گا۔
13 وہاں کے قلعوں اور فصیلدار شہروں میں کانٹے اور جنگلی جھاڑیاں اُگ آئیں گی۔ گیدڑ اور الّو ان مکانو ں میں قیام کریں گے۔ قلعوں میں جنگلی جانور قیام کریں گے۔ وہاں گھاس اُگے گی اس میں شتر مُرغ رہیں گے۔ 14 جنگلی بلّی بھیڑیوں سے ملاقات کریں گی اور جنگلی بکری اپنے ساتھی کو پکارے گی۔ ہاں! بھوت پریت وہاں رہے گا اور وہاں آرام کرے گا۔ 15 وہاں اُڑنے وا لے سانپ کا آشیانہ ہو گا۔ وہاں سانپ انڈے دیا کریں گے۔ وہ انڈو ں کو سیا کریں گے انڈے پھو ٹیں گے اور اپنے بچوں کی دیکھ بھال کریں گے۔ وہاں گدھ جمع ہوں گے اور ہر ایک کے ساتھ اس کی مادہ ہو گی۔
16 تم خداوند کی طومار میں ڈھونڈو اور پڑھو۔ان میں سے ایک بھی کم نہ ہو گا۔ اور کو ئی بے جو ڑا نہ ہو گا۔ کیوں کہ اس نے یہی حکم دیا ہے۔اور اس کی روح نے ان کو جمع کیا ہے۔ 17 خدا ان کے ساتھ ایسا کرے گا یہ اس نے فیصلہ کر لیا ہے۔اس کے بعد خدا نے ان کے لئے ایک جگہ منتخب کی۔ خدا نے ایک لکیر کھینچی اور انہیں ان کی زمین دکھا دی تا کہ وہ زمین ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جانوروں کی ہو جا ئے گی۔ وہ وہاں برسہا برس رہتے چلے جا ئیں گے۔
1:1+جس1:1نے ۷۶۷۔ ۷۴۰ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۴۰۔ ۷۳۵ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۳۵۔۷۳۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے ۷۲۷۔ ۶۸۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:21+کبھی1:21کبھی یہ اس شخص کا بھی حوا لہ دیتا ہے جو خدا کی پیروی کر نا بند کر دیتا ہے اور اس کے بدلے میں بتوں کی پرستش کر تا ہے۔6:2+خصوصی6:2فرشتے جنہیں خدا پیغام رسانی کے لئے استعمال کر تا ہے نام کے شاید معنی ہیں وہ آ گ کی مانند رو شن ہیں۔6:4+اس6:4سے ظا ہر ہو تا ہے کہ مکان میں خدا تھا۔7:14+اس7:14نام کے معنی ہیں ” خدا ہمارے ساتھ ہے ”19:15+اس19:15کا مطلب یہ ہے کہ نہ تو عام لوگ اور نہ ہی اونچے طبقات کے لوگ۔19:18+یہ19:18نام اس نام کی مانند ہے جس کا مطلب ”تبا ہی کا شہر” ہے۔ یہ شاید کہ ہپلو پو لیس کا شہر ہے۔22:8+سليمان22:8کا تعمير کردہ محل جہاں مال و ہتھيار ذخيرہ کيا جاتا تھا۔24:17+عبرانی24:17میں یہ لفظوں کا کھیل۔25:7+پردہ25:7کا مطلب ماتم یا پھر کفن کا کپڑا ہو سکتا ہے۔28:10+شاید28:10کہ یہ عبرانی گیت ہے چھو ٹے بچوں کو سکھانے کے لئے کہ کیسے لکھا جا تا ہے۔اس کی آواز بچوں کی طرح ہو تی ہے یا غیر ملکی زبان کی طرح۔29:1+یہ29:1یروشلم کا ایک اور نام ہے اس کا مطلب “ خدا کا شیر۔30:33+گیہنّا،30:33ہنون کی گھا ٹی۔ لوگوں نے اپنے بچوں کو اس گھا ٹی میں اپنےجھو ٹے معبود ملکوم کے لئے آ گ میں قربانی دی۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں لوگوں نے کو را کرکٹ کو بھی جلا دیا۔اس لئے یہ دو زخ کے لئے نشان بن گیا۔