Home

سموئیل 2

باب: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24


-Reset+

باب 17

1 اور اِخؔیتفُل نے ابؔی سلوم سے یہ بھی کہا کہ مُجھے ابھی بارہ ہزار مرد چُن لینے دے اور مَیں اُٹھ کر آج لی رات کو داؔؤد کا پیچھا کرُونگا۔
2 اور اَیسے حال میں کہ وہ تھکا ماندہ ہو اور اُسکے ہاتھ ڈھیلے ہوں میں اُس پر جا پڑُونگا اور اُسے ڈراؤنگا اور سب لوگ جو اُسکے ساتھ ہیں بھاگ جائینگے اور مَیں فقط بادشاہ کو مارُونگا۔
3 اور مَیں سب لوگوں کو تیرے پاس لَوٹا لاؤنگا ۔ جس آدمی کا تُو طالب ہے وہ اَیسا ہے کہ گویا سب لَوٹ آئے ۔ یُوں سب لوگ سلامنت رہینگے ۔ یہ بات ابؔی سلوم کو اور اِؔسرا ئیل کے سب بُزرگوں کو بہت اچھّی لگی۔
4
5 اور ابؔی سلوم نے کہا اب ارکی حؔوشؔی کو بھی بُلاؤ اور جو وہ کہے ہم اُسے بھی سُنیں ۔
6 جب حُوسؔی ابؔی سلوم کے پاس آیا تو ابؔی سلوم نے اپس سے کہا کہ اَخیؔتفُل نے تو یہ یہ کہا ہے ۔ کیا ہم اُسکے کہنے کے مُطابق عمل کریں ؟ اگر نہیں تو تُو بتا ۔
7 حُوسؔی نے ابؔی سلوم سے کہا کہ وہ صلاح جو اِخؔیتفُل نے اِس بار دی ہے اچھّی نہیں ۔
8 ما سِوااِسکے خُسؔی نے یہ بھی کہا کہ تُو اپنے باپ کو اور اُسکے آدمیوں کو جانتا ہے کہ وہ زبردست لوگ ہیں اور وہ اپنے دِل ہی دِل میں اُس ریچھنی کی مانند جسکے بچّے جنگل میں چھِن گئے ہوں جھلّا رہے ہونگے اور تیرا باپ جنگی مرد ہے اور وہ لوگوں کے ساتھ نہیں ٹھہریگا۔
9 اور دیکھ اب تو وہ کسی غار میں یا کِسی دُوسری جگہ چھِپا ہُؤا ہوگا اور جب شُروع ہی میں تھوڑے سے قتل ہو جائینگے تو جو کوئی سُنیگا وہ یہٰ کہیگا کہ ابؔی سلوم کے پَیرؤوں کے درمیان تو خُونریزی شُرُوع ہے۔
10 تب وہ بھی جو بُہادر ہے اور جِسکا دِل شیر کے دل کی طرح ہے بالُکل پگھل جائیگا کیونکہ سارا اِسرائیل جانتا ہے کہ تیرا باپ زبردست آدمی ہے اور اُسکے ساتھ کے لوگ سُرما ہیں ۔
11 سو مَیں صلاح دیتا ہوں کہ داؔن سے بیرؔسبع تک کے سب اِسرائیلی سُمندر کے کنارے کی ریت کی طرح تیرے پاس کثرت سے اِکٹھے کیئے جائیں اور تُو آپ لڑائی پر جائے۔
12 یُوں ہم کِسی نہ کِسی جگہ جہاں وہ مِلے اُس پر جا ہی پڑینگے اور ہم اُس پر اَیسے گِر ینگے جَیسے شبنم زمین پر گِرتی ہے ۔ پھر نہ تو ہم اُسے اور انہ اُسکے ساتھ کے سب آدمیوں میں سے کسی کو جیتا چھوڑینگے۔
13 ماسِا اِسکے اگر وہ کسی شہر میں گُھسا ہُؤا ہو گا تو سب اِسرائیلی اُس شہر کے پاس رسؔیاں لے آئینگے اور ہم اُسکو کھینچکر دریا میں کردینگے یہاں تک کہ اُسکا ایک چھوٹا سا پتھر بھی وہاں نہیں مِلیگا۔
14 تب ابؔی سلوم اور سب اِسرائیلی کہنے لگے کہ یہ مشورت جو ارکی حُوسؔی نے دی ہے اِخیؔتفُل کی مشورت سے اچھّی ہے کیونکہ یہ تو خُداوند ہی نے ٹھہرا دیا تھا کہ اِخیتؔفُل کی اچھی صلاح باطِل ہو جائے تا کہ خُداوند ابؔی سلوم پر بلا نازِل کرے۔
15 تب حُوسؔی ؛نے صدوؔق اور ابؔیا تر کاہنوں سے کہا کہ اِخیؔتفُل نے ابؔی سلوم کو اور بنی اِسرائیل کے بُزرگوں کو اَیسی اَیسی صلاح دی اور مَیں نے یہ یہ صلاح دی۔
16 سو اب جلد داؔؤد کے پاس کہلا بھیجو کہ آج رات کو دشت کے گھاٹوں پر نہ ٹھہر بلکہ جس طرح ہوسکے پار اُتر جا تا کہ اَیسا نہ ہو کہ بادشاہ اور سب لوگ جو اُسکے ساتھ ہیں نِگل لئے جائیں ۔
17 اور یُونؔتن اور اخیمؔعض ع۔ینؔراجل کے پاس ٹھہرے تھے اور ایک لَونڈی جاتی اور اُنکو خبر دے آتی تھی اور وہ جا کر داؔؤد کو بتا دیتے تھے کیونکہ مُناسب نہ تھا کہ وہ شہر میں آتے دکھائی دیتے۔
18 لیکن ایک چھوکرے نے اُنکو دیکھ لیا اور ابؔی سلوم کو خبر دی پر وہ دونوں جلدی کرکے نِکل گئے اور بؔحُوریم میں ایک شخص کے گھر گئے جسکے صحن میں ایک کُوآں تھا۔ سو وہ اُس میں اُتر گئے۔
19 اور اُسکی عَورت نے پردہ لیکر کوُئیں کے مُنہ پر بچھایا اور اُس پر دلا ہُؤا اناج پھَیلا دیا اور کچھ معلوم نہیں ہوتا تھا۔
20 اور ابؔی سلوم کے خادِم اُس گھر پر اُس عَورت کے پاس آئے اور پُوچھا کہ اخؔیمعض اور یُو نؔتن کہاں ہیں ؟ اُس عَورت نے اُن سے کہا وہ نالہ کے پار گئے اور جب اُنہوں نے اُنکو ڈھونڈا اور نہ پایا تو یرؔوشلیم کو لَوٹ گئے ۔
21 اور ایسا ہُؤا کہ جب یہ چلے گئے تو وہ کوئیں سے نکلے اور جا کر داؔؤد بادشاہ کو خبر دی اور وہ داؔؤد سے کہنے لگے کہ اُٹھو اور دریا پار ہو جاؤ کیونکہ اِؔخیتفُل نے تُمہارے خِلاف اَیسی اَیسی صلاح دی ہے ۔
22 تب داؔؤد اور سب لوگ جو اُسکے ساتھ تھے اُٹھے اور یرؔدن کے پار گئے اور صُبح کی روشنی تک اُن میں سے ایک بھی اَیسا نہ تھا جو یرؔدن کے پا نہ ہوگیا ہو۔
23 جب اِخؔیتفُل نے دیکھا کہ اُسکی مشورت پر عمل نہیں کیا گیا تو اُس نے اپنے گدھے پر زِین کسا اور اُٹھ کر اپنے شہر کو اپنے گھر گیا اور اپنے گھرانے کا بندوبست کرکے اپنے کو پھانسی دی اور مر گیا اور اپنے باپ کی قبر میں دفن ہُؤا۔
24 تب داؔؤد محناؔیم میں آیا اور ابؔی سلوم اور سب اِسراؔئیلی مرد جو اُسکے ساتھ تھے یرؔدن کے پار ہُوئے۔
25 اور ابؔی سلوم نے یُوآؔب کے بدلے عؔمار سا کو لشکر کا سردار کیا۔ یہ عمؔاسا ایک اِسرائیلی آدمی کا بیٹا تھا جِسکا نام اِترؔا تھا۔ اُس نے ناؔحس کی بیٹی ابؔیجیل سے جو یُوآؔب کی ماں ضؔرویاہ کی بہن تھی صُحبت کی تھی ۔
26 اور اِسرائیلی اور ابؔی سلوم جلؔعاد کے مُلک میں خَیمہ زن ہُوئے۔
27 اور جب داؔؤد محناؔیم میں پُہنچا تو اَیسا ہُؤا کہ ناحؔس کابیٹا سؔوبی بنی عموُّن کے رؔبہّ سے اور عمیّؔ ایل کا بیٹا مِکیرؔ لوؔدبار سے اور برؔزلی جلعادی راؔجلیم سے۔
28 پلنگ اور چارپائیاں اور باسن اور مِٹّی کے برتن اور گیہوں اور جَواور آٹا اور بُھنوا ہُؤااناج اور لوبئے کی پھلیاں اور مُسور اور بُھنوا ہُؤا چینا۔
29 اور شہد اور مکھن اور بھیڑ بکریاں اور گائے کے دُوچھ کا پینر داؔؤد کے اور اُسکے ساتھ کے لوگوں کے کھانے کے لئے لائے کیونکہ اُنہوں نے کہا کہ وہ لوگ بیابان میں بھُوکے اور ماندے اور پیاسے ہیں ۔