Home

زبُور

باب: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 133 134 135 136 137 138 139 140 141 142 143 144 145 146 147 148 149 150


-Reset+

باب 32

1 مُبارک ہے وہ جس کی خطا بخشی گئی اور جسکا گُناہ ڈھانکاگیا۔
2 مُبارک ہے وہ آدمی جس کی بدکاری کو خُداوند حساب میں نہیں لاتا۔ اور جس کے دِل میں مکر نہیں۔
3 جب مَیں خاموش رہا تو دِن بھر کے کراہنے سے میری ہڈیاں گھُل گئیں۔
4 کیونکہ تیرا ہاتھ رات دِن مجھ پر بھاری تھا میری تراوت گرمیوں کی خشکی سے بدل گئی۔ (سِلاہ)
5 مَیں نے تیرے حضُور اپنے گُناہ کو مان لیا اور اپنی بدکاری کو نہ چھپایا۔ مَیں نے کہا میں خُداوند کے حضُور اپنی خطاؤں کا اِقرار کرونگا اور تُو نے میرے گُناہ کی بدی کو مُعاف کیا۔ (سِلاہ)
6 اِسی لئے ہر دیندار تجھ سے ایسے وقت میں دُعا کرے جب تُومل سکتا ہے۔ یقیناً جب سَیلاب آئے تو اُس تک نہیں پہنچیگا۔
7 تُو میرے چھپنے کی جگہ ہے۔ تُو مجھے دُکھ سے بچائے رکھیگا۔ تُو مجھے رہائی کے نغموں سے گھیرلیگا۔ (سِلاہ)
8 مَیں تجھے تعلیم دُونگا اور جس راہ پر تجھے چلنا ہوگا تجھے بتاؤنگا۔ مَیں تجھے صلاح دُونگا۔ میری نظر تجھ پر ہوگی۔
9 تُم گھوڑے یا خچّر کی مانند نہ بنو جن میں سمجھ نہیں۔ جن کو قابُو میں رکھنے کا ساز دہانہ اور لگام ہے ورنہ وہ تیرے پاس آنے کے بھی نہیں۔
10 شریر پر بہت سی مُصیبتیں آئینگی پر جس کا تُوکل خُداوند پر ہے رحمت اُسے گھیرے رہیگی۔
11 اَے صادقو! خُداوند میں خُوش وخُرم رہو اور اَے راست دِلو! خُوشی سے للکارو۔